الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
44. حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ
بیوی پر شوہر کا حق
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2803
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا محمد بن المُغيرة السُّكّري بهَمَذان، حدثنا القاسم بن الحَكَم العُرَني، حدثنا سليمان بن داود اليَمَامي، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، قال: جاءت امرأةٌ إلى رسول الله ﷺ، فقالت: يا رسول الله، أنا فلانةُ بنت فلانٍ، قال:"قد عرفتُكِ، فما حاجتُك؟" قالت: حاجتي إلى ابن عمِّي فلانٍ العابِد، قال رسول الله ﷺ:"قد عرفتُه" قالت: يَخطُبني، فأخبِرْني ما حقُّ الزوج على الزوجةِ، فإن كان شيئًا أُطيقُه تزوّجتُه، وإن لم أُطِقْ لا أتزوّج، قال:"مِن حقِّ الزوج على الزوجةِ أن لو سالَ مَنْخِراهُ دمًا وقَيْحًا وصَديدًا فلَحِسَتْه بلسانها، ما أدَّت حقَّه، لو كانَ ينبغي لبشرٍ أن يَسجُدَ لبشرٍ، لأمرتُ المرأةَ أن تَسجُدَ لزوجِها إذا دخل عليها، لِمَا فضَّله اللهُ عليها"، قالت: والذي بعثك بالحقّ لا أتزوّجُ ما بقِيتُ في الدنيا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2768 - بل منكر وسليمان واه والقاسم صدوق تكلم فيه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2768 - بل منكر وسليمان واه والقاسم صدوق تكلم فيه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں فلاں کی بیٹی فلاں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں پہچان لیا، تمہاری حاجت کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: میری ضرورت میرے چچا زاد بھائی فلاں عابد کے متعلق ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسے (بھی) جانتا ہوں“، اس نے عرض کیا: وہ مجھے نکاح کا پیغام دے رہا ہے، تو آپ مجھے بتائیں کہ شوہر کا بیوی پر کیا حق ہے؟ اگر وہ ایسا حق ہوا جسے میں نبھا سکی تو میں اس سے نکاح کر لوں گی، ورنہ میں نکاح نہیں کروں گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر کا بیوی پر حق یہ ہے کہ اگر اس کے نتھنوں سے خون، پیپ اور زرد پانی بہہ رہا ہو اور وہ اسے اپنی زبان سے چاٹ لے تب بھی اس نے اس کا حق ادا نہیں کیا، اور اگر کسی انسان کے لیے یہ جائز ہوتا کہ وہ کسی انسان کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ جب اس کا شوہر اس کے پاس آئے تو وہ اسے سجدہ کرے، اس فضیلت کی بنا پر جو اللہ نے اسے (شوہر کو) اس (بیوی) پر دی ہے“، اس نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں جب تک دنیا میں رہوں گی کبھی نکاح نہیں کروں گی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2803]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2803]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل سليمان بن داود اليمامي، فهو واهٍ كما قال المنذري في "الترغيب والترهيب" 3/ 35، والذهبي في "تلخيص المستدرك"، وقد خالفَه محمد بن عمرو بن علقمة، فرواه عن أبي سلمة عن أبي هريرة مقتصِرًا على ذكر السجود، فهذا هو المحفوظ في حديث أبي هريرة.» [ترقيم الرساله 2803] [ترقيم الشركة 2784] [ترقيم العلميه 2768]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا من أجل سليمان بن داود اليمامي
حدیث نمبر: 7512
حدّثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدّثنا محمد بن المغيرة السُّكريّ، حدّثنا القاسم بن الحَكَم العُرَنيّ، حدّثنا سليمان بن أبي سليمان، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة قال: جاءتِ امرأةٌ إلى رسول الله ﷺ، فقالت: يا رسولَ الله، أنا فلانةُ بنت فلان، قال:"قد عرفتُكِ، فما حاجَتُكِ؟" قالت: حاجَتي أَنَّ ابن عمِّي فلانٌ العابدُ، قال رسول الله ﷺ:"قد عرفتُه" قالت: يَخطُبُنيّ، فأخبِرْني ما حقُّ الزَّوج على الزوجة، فإن كان شيءٌ أطيقُه تزوجتُه، وإن لم أُطِقْه لا أتزوَّجُ، قال:"من حقِّ الزَّوج على الزوجة أن لو سالَ دمًا وقَيحًا وصَديدًا فلَحسَتْه بلسانها، ما أدَّتْ حقَّه، ولو كان ينبغي لبشرٍ أن يَسجُدَ لبشرٍ، لأمرتُ الزوجة أن تسجُدَ لزوجها إذا دخل عليها، لِمَا فَضَّلَه الله تعالى عليها" قالت: والذي بعثك بالحقِّ لا أتزوَّجُ ما بقيتُ في الدنيا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7324 - بل سليمان هو اليماني ضعفوه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7324 - بل سليمان هو اليماني ضعفوه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں فلاں بن فلاں کی بیٹی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے پہچان لیا ہے، بتا تیری کیا حاجت ہے؟“ اس نے عرض کیا: میری حاجت یہ ہے کہ میرا چچا زاد فلاں بڑا عبادت گزار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے بھی پہچان لیا۔“ اس نے کہا: وہ مجھے نکاح کا پیغام دے رہا ہے، پس آپ مجھے بتائیے کہ بیوی پر شوہر کا کیا حق ہے؟ اگر وہ ایسا حق ہوا جس کی میں طاقت رکھتی ہوں تو میں اس سے نکاح کر لوں گی، اور اگر مجھے طاقت نہ ہوئی تو نکاح نہیں کروں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیوی پر شوہر کا حق یہ ہے کہ اگر اس کے جسم سے خون، پیپ اور کچ لہو بہہ رہا ہو اور بیوی اسے اپنی زبان سے چاٹ لے، تب بھی اس نے اس کا حق ادا نہیں کیا۔ اور اگر کسی انسان کے لیے روا ہوتا کہ وہ کسی دوسرے انسان کو سجدہ کرے، تو میں عورت کو حکم دیتا کہ جب اس کا شوہر اس کے پاس آئے تو وہ اسے سجدہ کرے، اس فضیلت کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے اسے (شوہر کو) بیوی پر عطا کی ہے۔“ عورت نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں جب تک دنیا میں زندہ رہوں گی، کبھی نکاح نہیں کروں گی۔
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 7512]
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 7512]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، من أجل سليمان بن أبي سليمان: وهو ابن داود اليماميّ، وهو ما رجَّحه الخطيب البغدادي في "موضح الأوهام" 1/ 119، ووهَّم من جعله اثنين كالبخاري» [ترقيم الرساله 7512] [ترقيم الشركة 7420] [ترقيم العلميه 7324]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا