الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
260. تَفْسِيرُ سُورَةِ ص
سورۂ ص کی تفسیر
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1064
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، حدثنا أبي وشعيب، قالا: حدثنا الليث، حدثنا خالد بن يزيد، عن ابن أبي هلال، عن عياض بن عبد الله، عن أبي سعيد أنه قال: خَطَبَنا رسولُ الله ﷺ يومًا فقرأ ﴿ص﴾، فلما مَرَّ بالسَّجدة نزل فَسَجَدَ وسَجدْنا، وقرأها مرةً أخرى، فلما مرَّ بالسَّجدة تَبَشَّرْنا للسجود، فلما رآنا قال:"إنما هي توبةُ نبيٍّ، ولكنِّي أراكم قد استعدَدتُم للسُّجود"، فنزل فسَجَدَ وسجدنا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، فأما السجود في: ﴿ص﴾ فقد أخرجه البخاري (2) ، وإنما الغرض في إخراجه هكذا في كتاب الجمعة أنَّ الإمام إذا قرأ السجدةَ يوم الجمعة على المنبر فمن السُّنة أن ينزل فيسجد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1052 - على شرطهما

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور سورہ ﴿ص﴾ کی تلاوت فرمائی، جب سجدے (والی آیت) پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تشریف لائے اور سجدہ کیا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا، پھر ایک بار دوبارہ اسے پڑھا، جب سجدے (والی آیت) پر پہنچے تو ہم سجدے کے لیے تیار ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (تیار) دیکھا تو فرمایا: ”یہ تو ایک نبی کی توبہ ہے، لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم سجدے کے لیے تیار ہو گئے ہو“، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تشریف لائے اور سجدہ کیا اور ہم نے بھی سجدہ کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، جبکہ سورہ ﴿ص﴾ کا سجدہ امام بخاری نے روایت کیا ہے، یہاں اسے کتاب الجمعہ میں لانے کا مقصد یہ ہے کہ جب امام منبر پر جمعہ کے دن سجدہ تلاوت پڑھے تو سنت یہ ہے کہ وہ نیچے اتر کر سجدہ کرے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 1064]

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، شعيب هو ابن الليث بن سعد، وابن أبي هلال: اسمه سعيد» [ترقيم الرساله 1064] [ترقيم الشركة 1056] [ترقيم العلميه 1052]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3657
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب إملاءً، حدثنا بَحْر بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن سعيد بن أبي هلال، عن عِيَاض بن عبد الله بن سعد، عن أبي سعيد الخُدْري أنه قال: قرأَ رسول الله ﷺ (ص) وهو على المِنبَر، فلما بَلَغَ السجدةَ، نَزَلَ فَسَجَدَ وسَجَدَ الناسُ معه، فلما كان يومٌ آخرُ قرأَها، فلما بلغ السجدةَ تهيَّأَ الناسُ للسجود، قال رسول الله ﷺ:"هي توبةُ نبيٍّ، ولكني رأيتُكم تهيَّأتُم للسجود"، فنزل وسجد وسجدوا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3615 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3615 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر سورت ﴿ص﴾ تلاوت فرما رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے مقام پر پہنچے تو منبر سے نیچے تشریف لائے، سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، پھر کسی دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اسے تلاوت فرمایا اور جب سجدے والی آیت پر پہنچے تو لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک نبی (سیدنا داؤد علیہ السلام) کی توبہ ہے، لیکن میں نے دیکھا کہ تم سجدے کے لیے تیار ہو گئے ہو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تشریف لائے، سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3657]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3657]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،عمرو بن الحارث: هو أبو أمية المصري.» [ترقيم الرساله 3657] [ترقيم الشركة 3636] [ترقيم العلميه 3615]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح