الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4046
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ. فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضْبَانَ فَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَإِنِّي لَرَسُولُ اللَّهِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي"، فَأَشْفَقَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا الْخَيْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ"، فَبَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ وَقَالَ:" مَهْلًا يَا عُمَرُ". ثُمَّ قَالَ:" ابْكِينَ، وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ مَهْمَا كَانَ مِنَ الْقَلْبِ وَالْعَيْنِ فَمِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمِنَ الرَّحْمَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَمِنَ اللِّسَانِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ وَفَاطِمَةُ إِلَى جَنْبِهِ تَبْكِي، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ عَنْ فَاطِمَةَ بِثَوْبِهِ رَحْمَةً لَهَا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو ان کی اہلیہ نے کہا: اے عثمان بن مظعون آپ کو جنت کی مبارک ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں اس خاتون کی طرف دیکھا اور فرمایا، تمہیں کیا پتہ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ آپ کے شہسوار تھے، اور وہ آپ کے ساتھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں، لیکن میں ازخود یہ نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہو گا، تو لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے پریشان ہو گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی ان کی میت کو مخاطب کر کے فرمایا) تم ہمارے بہترین سلف عثمان بن مظعون سے جا ملو تو خواتین رونے لگیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لاٹھی کے ذریعے انہیں مارنا چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور ارشاد فرمایا: اے عمر رہنے دو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم روؤ لیکن شیطان کی طرح آوازیں نکالنے سے بچنا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جو چیز دل اور آنکھ سے نکلتی ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہوتی ہے، اور رحمت کی وجہ سے ہوتی ہے، اور جو چیز ہاتھ اور زبان سے نکلتی ہے، تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ یہاں ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے کنارے پر بیٹھ گئے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے پہلو میں رو رہی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ (کے آنسوؤں کو) پونچھنا شروع کیا ان کے ساتھ رحمت کی وجہ سے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4046]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2128»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 15654
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةَ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظْرَةَ غَضْبَانَ، وَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ لِعُثْمَانَ وَهُوَ أَفْضَلُهُمْ، فَلَمَّا مَاتَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو اُن کی اہلیہ نے کہا: آپ کو جنت کی مبارک ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کے عالم میں اُس خاتون کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: تمہیں کیسے پتا چلا؟ اُس خاتون نے عرض کی: یہ آپ کے شہسوار تھے اور آپ کے صحابی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ کے اصحاب کے لئے پریشانی کا باعث بنی، جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے ارشاد فرمائی تھی، کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا شمار جلیل القدر صحابہ کرام میں ہوتا تھا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یعنی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی میت کو مخاطب کر کے) ارشاد فرمایا: تم ہمارے پیشرو عثمان بن مظعون کے ساتھ مل جاؤ!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 15654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 15654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8317) اخرجه احمد فى المسند (2127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2128، 3093، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4921، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح