الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 595
وَعَنْ وَابِصَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُومُ لِلنَّاسِ بِالرِّقَّةِ فِي الْمَسْجِدِ الْأَعْظَمِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ: إِنِّي شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟." قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ مُحَرَّمَةٌ عَلَيْكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ، هَلْ بَلَّغْتُ؟" قَالَ النَّاسُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ". فَادْنُوا نُبَلِّغْكُمْ كَمَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن، وہ ”رقہ“ کی سب سے بڑی مسجد میں، لوگوں کے سامنے کھڑے ہوئے اور یہ بات بیان کی: ”حجۃ الوداع کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے لوگو! کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: یہ ہے، آپ نے فرمایا: اے لوگو! کون سا شہر زیادہ حرمت والا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تمہاری جانیں، تمہارے مال اور تمہاری عزتیں، تمہارے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح تمہارے اس دن کی، اس مہینے میں، اس شہر میں حرمت ہے اور (یہ اُس وقت تک قابل احترام رہیں گے) جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے، کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور ارشاد فرمایا: اے اللہ! گواہ ہو جا! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے موجود (افراد) غیر موجود (افراد) تک تبلیغ کر دیں“۔ اُس کے بعد، سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے سامعین سے فرمایا: تم لوگ قریب ہو جاؤ! تاکہ ہم تمہیں اُسی طرح تبلیغ کر دیں، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 595]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 595]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5629
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. قَالَ:" أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قُلْنَا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: یہ کون سا دن ہے ہم نے عرض کی: قربانی کا دن ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے ہم نے عرض کی: یہ ذوالج کا مہینہ جو حرمت والا مہینہ ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے ہم نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں حرمت ہے خبردار! موجود شخص غیر موجود تک تبلیغ کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5629]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5629]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1622)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7632، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5818»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5632
وَعَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ يَخْطُبُ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا الشَّهْرُ. قَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا -، وَهُوَ يَوْمُ النَّحْرِ - قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً؟". قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ مُحَرَّمَةٌ عَلَيْكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟". قَالَ النَّاسُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ". ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ". قَالَ وَابِصَةُ: وَإِنَّا شَهِدْنَا وَغِبْتُمْ، وَنُبَلِّغُكُمْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَسَارٌ مَوْلَى وَابِصَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَسَارٌ مَوْلَى وَابِصَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وابصہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ خطبہ دے رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے لوگوں نے عرض کی: یہ مہینہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا دن زیادہ حرمت والا ہے لوگوں نے عرض کی: (دن)، یہ راوی کہتے ہیں: وہ قربانی کا دن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا شہر حرمت کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم ہے لوگوں نے عرض کی: یہ (یعنی مکہ شہر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے اور یہ اس وقت تک (قابل احترام) رہیں گی جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے خبردار کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور پھر فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے موجود فرد غیر موجود تک تبلیغ کر دے۔ سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے (
یہ روایت بیان کرنے کے بعد) ارشاد فرمایا: ہم لوگ اس وقت موجود تھے اور تم لوگ موجود نہیں تھے تو ہم تمہیں اسی طرح تبلیغ کر رہے ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یسار ہے، جو سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5632]
یہ روایت بیان کرنے کے بعد) ارشاد فرمایا: ہم لوگ اس وقت موجود تھے اور تم لوگ موجود نہیں تھے تو ہم تمہیں اسی طرح تبلیغ کر رہے ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یسار ہے، جو سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5632]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1589، 1590)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح