🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8108
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْجَرِّ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ وَكُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الْأَوْعِيَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیده میمونہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم، دباء، مٹکے اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو اور جو مشروب نشہ کر دے، وہ حرام ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس باب سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر، برتنوں سے متعلق باب، میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8108]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7103) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/23) اخرجه احمد فى المسند (332/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8115
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ، وَلَا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْجَرِّ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم لوگ دباء میں، یا مزفت میں، یا نقیر میں، یا مٹکے میں نبیذ تیار نہ کرو، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8115]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں