🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابُ الإِذْخِرِ وَالْحَشِيشِ فِي الْقَبْرِ:
باب: اذخر اور سوکھی گھاس قبر میں بچھانا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1349 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 1349
سنن ابوداود: 2017
سنن ابن ماجہ: 3109
سنن دارمی: 2636
المنتقى ابن الجارود: 511
مصنف ابن ابی شیبہ: 35545
سنن دارقطنی: 3149، 3151
الفتح الربانی: 5015، 6247
الجامع الكامل: 5953
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5695
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1349
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" حَرَّمَ اللَّهُ مَكَّةَ فَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَلَا لِأَحَدٍ بَعْدِي، أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلَا تُلْتَقَطُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُعَرِّفٍ"، فَقَالَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِلَّا الْإِذْخِرَ لِصَاغَتِنَا وَقُبُورِنَا؟، فَقَالَ: إِلَّا الْإِذْخِرَ، وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِقُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا، وَقَالَ أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ: عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، وَقَالَ مُجَاهِدٌ: عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لِقَيْنِهِمْ وَبُيُوتِهِمْ.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن حوشب نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا۔ کہا ہم سے خالد حذاء نے ‘ ان سے عکرمہ نے ‘ ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ کو حرم کیا ہے۔ نہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے (یہاں قتل و خون) حلال تھا اور نہ میرے بعد ہو گا اور میرے لیے بھی تھوڑی دیر کے لیے (فتح مکہ کے دن) حلال ہوا تھا۔ پس نہ اس کی گھاس اکھاڑی جائے نہ اس کے درخت قلم کئے جائیں۔ نہ یہاں کے جانوروں کو (شکار کے لیے) بھگایا جائے اور سوا اس شخص کے جو اعلان کرنا چاہتا ہو (کہ یہ گری ہوئی چیز کس کی ہے) کسی کے لیے وہاں سے کوئی گری ہوئی چیز اٹھانی جائز نہیں۔ اس پر عباس رضی اللہ عنہ نے کہا ”لیکن اس سے اذخر کا استثناء کر دیجئیے کہ یہ ہمارے سناروں کے اور ہماری قبروں میں کام آتی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مگر اذخر کی اجازت ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت میں ہے۔ ”ہماری قبروں اور گھروں کے لیے۔“ اور ابان بن صالح نے بیان کیا ‘ ان سے حسن بن مسلم نے ‘ ان سے صفیہ بنت شیبہ نے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سنا تھا۔ اور مجاہد نے طاؤس کے واسطہ سے بیان کیا اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ الفاظ بیان کئے۔ ہمارے قین (لوہاروں) اور گھروں کے لیے (اذخر اکھاڑنا حرم سے) جائز کر دیجئیے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1349]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو حرام قرار دیا ہے۔ مجھ سے پہلے بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور نہ میرے بعد ہی کسی کے لیے حلال ہو گا۔ میرے لیے بھی دن کے کچھ حصے میں حلال کیا گیا تھا، اس بنا پر نہ تو اس کی تازہ گھاس کو اکھاڑا جائے اور نہ اس کے درخت ہی کاٹے جائیں، نیز اس کے شکار کو بھی خوفزدہ نہ کیا جائے اور نہ اس کی گری پڑی چیز ہی کو اٹھایا جائے، ہاں! اس کے متعلق اعلان کرنے والا اٹھا سکتا ہے۔“ اس پر حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اذخر گھاس تو ہمارے زرگروں اور ہماری قبروں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”ہاں! اذخر گھاس (اس سے مستثنیٰ ہے)۔“ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”خشک گھاس ہماری قبروں اور ہمارے گھر کے لیے ہے۔“ حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بروایت مجاہد یہ الفاظ منقول ہیں کہ خشک گھاس ان کے لوہاروں اور گھروں کے لیے ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1349]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2017
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ ثُمَّ هِيَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا تَحِلُّ لُقْطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ". فَقَالَ عَبَّاسٌ: أَوْ قَالَ: قَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَّا الْإِذْخِرَ، فَإِنَّهُ لِقُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلَّا الْإِذْخِرَ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَزَادَنَا فِيهِ ابْنُ الْمُصَفَّى، عَنْ الْوَلِيدِ، فَقَامَ أَبُو شَاهٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْتُبُوا لِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ". قُلْتُ لِلْأَوْزَاعِيِّ: مَا قَوْلُهُ اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ؟ قَالَ: هَذِهِ الْخُطْبَةُ الَّتِي سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ فتح کرا دیا، تو آپ لوگوں میں کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا: ”اللہ نے ہی مکہ سے ہاتھیوں کو روکا، اور اس پر اپنے رسول اور مومنین کا اقتدار قائم کیا، میرے لیے دن کی صرف ایک گھڑی حلال کی گئی اور پھر اب قیامت تک کے لیے حرام کر دی گئی، نہ وہاں (مکہ) کا درخت کاٹا جائے، نہ اس کا شکار بدکایا جائے، اور نہ وہاں کا لقطہٰ (پڑی ہوئی چیز) کسی کے لیے حلال ہے، بجز اس کے جو اس کی تشہیر کرے“، اتنے میں عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! سوائے اذخر کے ۱؎ (یعنی اس کا کاٹنا درست ہونا چاہیئے) اس لیے کہ وہ ہماری قبروں اور گھروں میں استعمال ہوتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوائے اذخر کے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن مصفٰی نے ولید سے اتنا اضافہ کیا ہے: تو اہل یمن کے ایک شخص ابوشاہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے لکھ کر دے دیجئیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو شاہ کو لکھ کر دے دو“، (ولید کہتے ہیں) میں نے اوزاعی سے پوچھا: «اكتبوا لأبي شاه» سے کیا مراد ہے، وہ بولے: یہی خطبہ ہے جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2017]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مکہ فتح کرا دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان (اہل مکہ) میں کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مکہ سے ہاتھی کو روک لیا تھا مگر اپنے رسول اور مومنین کو اس پر غالب فرما دیا ہے، اور یہ شہر میرے لیے دن کے ایک حصے میں (قتال کے لیے) حلال کیا گیا ہے، پھر اس کے بعد قیامت تک کے لیے حرام ہے۔ اس کے درخت نہ کاٹے جائیں، اس کا شکار نہ دوڑایا جائے اور نہ اس کی گری پڑی چیز کو اٹھانا ہے، الا یہ کہ کوئی اس کا اعلان کرے (تو اٹھا لے)۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! مگر اذخر گھاس (کی اجازت ہو) یہ ہماری قبروں اور گھروں میں استعمال ہوتی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِلَّا الْإِذْخِرَ» ”مگر اذخر۔“ (اس کا کاٹنا مباح ہے) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن المصفی نے ولید سے مزید بیان کیا کہ پھر ابوشاہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، جو اہل یمن میں سے تھے، اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے لکھوا دیجیے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ» ”ابوشاہ کے لیے لکھ دو۔“ (ولید کہتے ہیں کہ) میں نے امام اوزاعی رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ”ابوشاہ کے لیے لکھ دو“ اس سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: یہی خطبہ جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2017]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/اللقطة 7 (2434)، صحیح مسلم/الحج 82 (1355)، سنن الترمذی/الدیات 13 (1405)، سنن النسائی/القسامة 24 (4789، 4790، 4791)، سنن ابن ماجہ/الدیات 3 (2624)، (تحفة الأشراف: 15383)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/238)، سنن الدارمی/البیوع 60 (2642)، ویأتی ہذا الحدیث فی العلم (3649، 3650) وفی الدیات (4505) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ ایک خوشبو دار گھاس ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2434) صحيح مسلم (1355)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3109
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ يَنَّاقٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَامَ الْفَتْحِ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ مَكَّةَ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ، فَهِيَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا يَأْخُذُ لُقْطَتَهَا إِلَّا مُنْشِدٌ"، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: إِلَّا الْإِذْخِرَ، فَإِنَّهُ لِلْبُيُوتِ وَالْقُبُورِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلَّا الْإِذْخِرَ".
صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے سال خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! اللہ نے مکہ کو اسی دن حرام قرار دے دیا جس دن اس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا، اور وہ قیامت تک حرام رہے گا، نہ وہاں کا درخت کاٹا جائے گا، نہ وہاں کا شکار بدکایا جائے گا، اور نہ وہاں کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے گی، البتہ اعلان کرنے والا اٹھا سکتا ہے“، اس پر عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اذخر (نامی گھاس) کا اکھیڑنا جائز فرما دیجئیے کیونکہ وہ گھروں اور قبروں کے کام آتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا اذخر اکھاڑنا جائز ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3109]
حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے فتح مکہ کے سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ نے مکہ کو اسی دن حرم (محترم مقام) قرار دے دیا تھا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ وہ قیامت کے دن تک قابل احترام رہے گا، (اس لیے) اس کا درخت نہ کاٹا جائے، نہ اس میں شکار کو بھگایا جائے، اور وہاں گری پڑی چیز صرف وہی اٹھا سکتا ہے جو اعلان کرنا چاہتا ہو۔“ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: «إِلَّا الْإِذْخِرَ» ”سوائے اذخر کے، وہ مکانوں اور قبروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِلَّا الْإِذْخِرَ» ”سوائے اذخر کے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3109]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15908، ومصباح الزجاجة: 1076)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز 76 (1349 تعلیقاً) (حسن)» ‏‏‏‏ (ابان بن صالح ضعیف ہیں، لیکن شاہد کی تقویت سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 4 /249)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2636
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّهُ عَامَ فُتِحَتْ مَكَّةُ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ، وَسَلَّطَ عَلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُؤْمِنِينَ، أَلَا وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَلَا تَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدِي، أَلَا وَإِنَّهَا سَاعَتِي هَذِهِ حَرَامٌ لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا تُلْتَقَطُ سَاقِطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کو مکہ سے روک دیا تھا، لیکن اپنے رسول اور مسلمانوں کے لئے اس کو فتح کرادیا۔ دیکھو! یہ مکہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا تھا (یعنی مکہ میں لڑائی کرنا) اور نہ میرے بعد کسی کے لئے حلال ہوگا۔ سنو! اس وقت سے پھر مکہ (میں لڑائی) حرام ہے، نہ یہاں کے کانٹے کاٹے جائیں، نہ درخت کاٹے جائیں، نہ یہاں کی کوئی گری پڑی چیز اٹھائی جائے سوائے اس شخص کے جو اس کا اعلان کرے، یعنی جس کا ارادہ اس چیز کو اس کے مالک تک پہنچانے کا ہو، صرف وہی گری پڑی چیز اٹھا سکتا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2636]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2642] »
يہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 112، 2434] ، [مسلم 1355] ، [أبوداؤد 2017] ، [ترمذي 1405] ، [أبويعلی 5954] ، [ابن حبان 3715]
وضاحت: (تشریح حدیث 2635)
اس حدیث میں ہاتھیوں سے مراد یمن کے حکمران ابرہہ کا لشکر ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے سال ہاتھی لیکر کعبہ کو ڈھانے آئے تھے لیکن الله تعالیٰ نے ابابیل کے ذریعہ انہیں ہلاک کردیا۔
پورا قصہ سورہ الفیل کی تفسیر میں دیکھئے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مکہ میں قتل و غارتگری منع ہے، حتیٰ کہ وہاں کا کانٹا اور خودرو پیڑ پودے بھی نہیں کاٹے جاسکتے ہیں۔
ہاں جو گھاس اور پیڑ پودے انسان کے لگائے ہوئے ہوں انہیں کاٹنے کی اجازت ہے۔
اسی طرح وہاں حاجی (اور غیر حاجی) کسی کی بھی گری پڑی چیز اٹھانا بھی حرام ہے، حتیٰ کہ چپل وغیرہ بھی نہیں، ہاں اٹھا کر پولیس یا «مكتب خاص بالمفقودات» کے حوالے کرنا درست ہے۔
بعض لوگ گری پڑی چیز کیا حجاج کرام کے سامان کی چوری کر لیتے ہیں، یہ بہت بڑا گناہ ہے جس کی بڑی کڑی سزا ہے۔
الله تعالیٰ لوگوں کو ہدایت دے، اور مسلمانوں کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کی توفیق بخشے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 511
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَرَّمَ مَا بَيْنَ لابَتَيِ الْمَدِينَةِ، لا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیانی علاقے کو حرم قرار دیا، نہ اس کے درخت کاٹے جائیں، اور نہ اس کا شکار بھگایا جائے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 1873، صحيح مسلم: 1372»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33995 ترقیم الشثری: -- 35545
حدثنا هشيم بن بشير قال: اخبرنا سيار قال: حدثنا يزيد الفقير قال: اخبرنا جابر بن عبد الله : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: احلت لي الغنائم ولم تحل لاحد قبلي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٥٥)، ومسلم (٥٢١).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے لیے غنیمت کا مال حلال کردیا گیا جب کہ مجھ سے قبل کسی کے لیے حلال نہیں کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35545]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 335، 438، 3122، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 521، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6398، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 430 / 1، 735 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 817، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1429، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1034، 3864، 4332، 12832، 17788، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14485، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1154، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7962، 33801، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4586، ترقيم محمد عوامة: 33995»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3111 ترقیم الرسالہ : -- 3149
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاءً، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَازُ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَدِمَ عَلَيْنَا فِي الْمَوْسِمِ، سَنَةَ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَةٍ، نَا أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَامَ فِي النَّاسِ خَطِيبًا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ، وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّهَا لَمْ تُحَلَّ لأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِيَ سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ، وَإِنَّهَا لا تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي، فَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلا يُخْتَلَى شَجَرُهَا، وَلا تَحِلُّ سَقْطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، وَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، أَوْ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ" ، الشَّكُّ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ" إِمَّا أَنْ يُودِي، وَإِمَّا أَنْ يَقْتُلَ"، فَقَامَ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: إِلا الإِذْخِرَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّا نَجْعَلُهُ فِي بُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلا الإِذْخِرَ"، فَقَامَ أَبُو شَاهٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، قَالَ: اكْتُبُوا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبُوا لأَبِي شَاهٍ". قَالَ الْوَلِيدُ: قُلْتُ لِلأَوْزَاعِيِّ: مَا قَوْلُهُ: اكْتُبُوا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: هَذِهِ الْخُطْبَةَ الَّتِي سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو آپ لوگوں کے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے مکہ میں ہاتھیوں کو داخل نہیں ہونے دیا، لیکن اس نے اپنے رسول اور اہل ایمان کو اس پر تسلط عطا کیا، یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے بھی حلال نہیں تھا، اور میرے لیے بھی دن کے کسی ایک مخصوص حصے میں حلال قرار دیا گیا، اور میرے بعد یہ کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے، جس شخص کا کوئی عزیز قتل ہو جائے، اسے دو میں سے بہتر بات کا یا دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا (یہ شک محمد بن منصور نامی راوی کو ہے)، یا تو اسے دیت ادا کر دی جائے، یا (قصاص کے طور پر قاتل کو) قتل کر دیا جائے۔“ تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اذخر (نامی گھاس کاٹنے کی اجازت دیجیے)، کیونکہ ہم اسے اپنے گھروں اور قبروں میں استعمال کرتے ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر (کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ ابوشاہ نامی ایک صاحب جو یمن سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ مجھے لکھوا دیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوشاہ کو لکھ کر دے دو۔“ ولید نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام اوزاعی سے دریافت کیا: (سیدنا ابوشاہ کے) اس جملے سے مراد کیا ہے؟ یہ مجھے لکھوا دیں! تو انہوں نے فرمایا: یعنی وہ خطبہ جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3149]
ترقیم العلمیہ: 3111
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 112، 2434، 6880، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1355،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3715، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4789، 4790، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5824، 6961، 6962، 6963، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2017، 3649، 4505، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1405، 2667، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2624،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3149، 3150، 3151، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7362»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3113 ترقیم الرسالہ : -- 3151
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ خُزَاعَةَ قَتَلُوا رَجُلا مِنْ بَنِي لَيْثٍ عَامَ فَتْحِ مَكَّةَ بِقَتِيلٍ مِنْهُمْ قَتَلُوهُ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَخَطَبَ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُؤْمِنِينَ، أَلا وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلُّ لأَحَدٍ قَبْلِي، وَلا تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي، أَلا وَإِنَّهَا أُحِلَّتْ لِيَ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، أَلا وَإِنَّهَا سَاعَتِي هَذِهِ حَرَامٌ لا يُخْتَلَى خَلاهَا، وَلا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلا تُلْتَقَطُ سَاقِطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، فَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، إِمَّا أَنْ يَقْتُلَ، وَإِمَّا أَنْ يُفَادِيَ أَهْلَ الْقَتِيلِ"، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَقَالَ: اكْتُبُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اكْتُبُوا لأَبِي فُلانٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ: إِلا الإِذْخِرَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّا نَجْعَلُهُ فِي بُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلا الإِذْخِرَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خزاعہ قبیلے کے لوگوں نے فتح مکہ کے سال اپنے ایک مقتول کے بدلے میں بنو لیث کے ایک فرد کو قتل کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کو مکہ میں داخل نہیں ہونے دیا، لیکن اس نے اپنے رسول اور اہل ایمان کو اس پر تسلط عطا کیا، یاد رکھنا! یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا، اور میرے بعد کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا، یاد رکھنا! یہ میرے لیے بھی دن کے ایک مخصوص حصے تک حلال ہوا، اب اس وقت یہ حرم ہے، یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جا سکتا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جا سکتا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جا سکتا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے، اگر کسی شخص کا کوئی عزیز قتل ہو جائے، تو اسے دو باتوں میں سے ایک کا اختیار ہو گا، یا تو (قاتل کو قصاص میں) قتل کر دیا جائے، یا مقتول کے لواحقین کو دیت ادا کر دی جائے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یمن سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب آئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ مجھے لکھوا دیں۔“ تو نبی نے فرمایا: ”ابوفلان کو لکھ کر دے دو۔“ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اذخر (کاٹنے کی اجازت دیں)، کیونکہ ہم اسے اپنے گھروں اور قبروں میں استعمال کرتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر (کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3151]
ترقیم العلمیہ: 3113
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 112، 2434، 6880، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1355،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3715، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4789، 4790، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5824، 6961، 6962، 6963، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2017، 3649، 4505، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1405، 2667، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2624،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3149، 3150، 3151، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7362»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5015
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ مِنْ قَبْلِي
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لیے غنیمتیں حلال کی گئی ہیں،جبکہ یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 5015]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 335، 438، 3122، ومسلم: 521، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14264 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14314»
وضاحت: فوائد: … مالِ غنیمت کا حلال ہونا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی امت کے لیے یہ مال حلال نہیں تھا، جبکہ اس کا حلال نہ ہونا بڑی آزمائش تھی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 335
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6247
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي خُطْبَةٍ خَطَبَهَا فِي فَضْلِ مَكَّةَ يَوْمَ فَتْحِهَا لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا تَحِلُّ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن مکہ کی فضیلت کے بارے میں فرمایا: اس کے درخت نہ کاٹے جائیں، اس کے شکار کو نہ بھگایا جائے اور اس کی گری پڑی چیز کسی کے لیے حلال نہیں ہے، مگر اعلان کرنے والے کے لیے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللقطة/حدیث: 6247]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2434، ومسلم: 1355، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7242 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7241»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2434
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں