🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَنْ بَاتَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ حَتَّى أَصْبَحَ:
باب: (مدینہ سے چل کر) ذوالحلیفہ میں صبح تک ٹھہرنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1547 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 1547
صحیح ابن خزیمہ: 2615
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5461، 5474
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1547
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ بالمدينة أَرْبَعًا، وَصَلَّى الْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: وَأَحْسِبُهُ بَاتَ بِهَا حَتَّى أَصْبَحَ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا، کہ ہم سے ایوب سختیانی نے بیان کیا، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے انس بن مالک نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر چار رکعت پڑھی لیکن ذوالحلیفہ میں عصر دو رکعت۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ رات صبح تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں ہی گزار دی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1547]
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں نماز ظہر کی چار رکعتیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں ادا کیں۔ اس کے بعد میرے خیال کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح تک ذوالحلیفہ میں ٹھہرے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1547]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2615
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، وَسَالِمٌ ," أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ" ، وَيُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
جناب نافع اور سالم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ جب ذوالحلیفہ سے گزرتے تورات وہیں بسر کرتے حتّیٰ کہ صبح کے وقت روانہ ہوتے۔ وہ بتاتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2615]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2615، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1655، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5461، 5474»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5461
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَسَالِمٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، كَانَ إِذَا مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، بَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ، وَيُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ جب بھی مقامِ ذوالحلیفہ سے گزرتے تو وہاں رات بسر کرتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی، اور آپ رضی اللہ عنہ یہ خبر دیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح (عمل) فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5461]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن خزيمة (2615، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5438»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5474
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَسَالِمٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بَاتَ بِهَا حَتَّى أَصْبَحَ، وَيُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ جب بھی مقامِ ذوالحلیفہ سے گزرتے تو وہاں رات بسر فرماتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی، اور وہ یہ خبر دیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح (یعنی وہاں قیام) فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5474]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 5461)»
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2615، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5451»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں