🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ غَزْوَةُ خَيْبَرَ:
باب: غزوہ خیبر کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4198 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 4198، 5521
بلوغ المرام: 23
معجم صغیر للطبرانی : 581
مصنف ابن ابی شیبہ: 39647
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10196
المعجم الکبیر للطبرانی: 4686، 4687
المعجم الاوسط: 3820
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4198
أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: صَبَّحْنَا خَيْبَرَ بُكْرَةً، فَخَرَجَ أَهْلُهَا بِالْمَسَاحِي، فَلَمَّا بَصُرُوا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: مُحَمَّدٌ , وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فقال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، فَأَصَبْنَا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ، فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ.
ہمیں صدقہ بن فضل نے خبر دی ‘ کہا ہم کو ابن عیینہ نے خبر دی ‘ کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا ‘ ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم خیبر صبح کے وقت پہنچے ‘ یہودی اپنے پھاؤڑے وغیرہ لے کر باہر آئے لیکن جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو چلانے لگے محمد! اللہ کی قسم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) لشکر لے کر آ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی ذات سب سے بلند و برتر ہے۔ خیبر برباد ہوا ‘ یقیناً جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر جائیں تو پھر ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بری ہو جاتی ہے۔ پھر ہمیں وہاں گدھے کا گوشت ملا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ اللہ اور اس کے رسول تمہیں گدھے کا گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں کہ یہ ناپاک ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4198]
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے صبح کے وقت خیبر پر حملہ کیا۔ اس وقت یہودی اپنے کلہاڑے اور ٹوکریاں لیے باہر نکل رہے تھے۔ جب انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے: ”(حضرت) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے ہیں، اللہ کی قسم! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) لشکر لے کر حملہ آور ہوئے ہیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللّٰهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”اللہ کی ذات سب سے بلند و برتر ہے۔ خیبر تباہ و برباد ہو گیا۔ جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر پڑیں تو ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ﴾ [سورة الصافات: 177] ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے۔“ ہمیں وہاں گدھوں کا گوشت ملا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ «إِنَّ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ، فَإِنَّهَا رِجْسٌ» ”اللہ اور اس کے رسول تمہیں گدھوں کے گوشت سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ پلید اور نجس ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4198]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5521
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ، وَنَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ يَوْمَ خَيْبَرَ".
ہم سے صدقہ نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدہ نے خبر دی، انہیں عبیداللہ نے، انہیں سالم اور نافع نے اور انہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے موقع پر پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کر دی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5521]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے روک دیا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5521]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23
وعنه رضي الله عنه قال: لما كان يوم خيبر أمر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أبا طلحة فنادى: أن الله ورسوله ينهيانكم عن لحوم الحمر الأهلية،‏‏‏‏ فإنها رجس. متفق عليه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ جس روز غزوہ خیبر تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ کو حکم دیا (کہ لوگوں کو مطلع کر دیں) انہوں نے باآواز بلند اعلان کیا کہ اللہ اور اس کا رسول دونوں تمہیں گھریلو گدھوں کے گوشت کو کھانے سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ «رجس» (ناپاک) ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 23]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «لَمَّا» جب – «كَانَ» تھا – «يَوْمُ» دن – «خَيْبَرَ» خیبر کا – «أَمَرَ» حکم دیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی ہو – «أَبَا طَلْحَةَ» ابو طلحہ کو – «فَنَادَى» تو انہوں نے اعلان کیا: – «أَنَّ» کہ بیشک – «اللَّهَ» اللہ – «وَرَسُولَهُ» اور اس کا رسول – «يَنْهَيَانِكُمْ» وہ دونوں تمہیں منع کرتے ہیں – «عَنْ» سے – «لُحُومِ» گوشت – «الْحُمُرِ» گدھوں – «الْأَهْلِيَّةِ» پالتو، – «فَإِنَّهَا» کیونکہ بیشک وہ – «رِجْسٌ» ناپاک ہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے۔
اور انہی (سیدنا انس بن مالک) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب خیبر کا دن تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابو طلحہ کو حکم دیا تو انہوں نے اعلان کیا: ”بیشک اللہ اور اس کا رسول تمہیں پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کرتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہے۔“ متفق علیہ (بخاری و مسلم)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 23]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد، باب التكبير عند الحرب، حديث:2991، ومسلم، الصيد والذبائح، باب تحريم أكل الحمر الإنسية، حديث:1940.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 581
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ نَجِيحٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ وَهُمْ غَارُّونَ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل خیبر پر حملہ کیا جب کہ وہ غافل تھے، تو وہ کہتے ہیں: یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور ان کا لشکر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر! خیبر تباہ ہو گیا، ہم جب کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو جنہیں ڈرایا گیا ہے ان کی صبح بری ہو جاتی ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجهاد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3820، والطبراني فى «الصغير» برقم: 538، قال الهيثمي: فيه عبد الله بن محمد بن المغيرة وهو ضعيف مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:، وله شواهد من حديث أنس بن مالك فأما حديث أنس بن مالك أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 947، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1365، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1550»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38032 ترقیم الشثری: -- 39647
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن عون عن عمرو بن سعيد عن ابي طلحة قال: كنت ردف النبي صلى الله عليه وسلم يوم خيبر، فلما انتهينا وقد خرجوا بالمساحي، فلما راونا قالوا: محمد والله! محمد والخميس! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الله اكبر، إنا إذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [أ]: زيادة (واللَّه).
(٣) في [ي]: (قالوا).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [أ، ب]: (واللَّه).
(٦) منقطع؛ عمرو بن سعيد لا يروي عن أبي طلحة، أخرجه الشاشي (١٠٧٦)، وورد من حديث عمرو عن الحسن عن أبي طلحة، وأخرجه أحمد (١٦٣٤٧)، والطبراني (٤٧٠٤)، والشاشي (١٠٥٥)، وورد عن أنس عند البخاري (٣٧١)، ومسلم (١٣٦٥).

حضرت ابو طلحہ سے روایت ہے کہ خیبر کے دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ جب ہم (خیبر) پہنچے تو وہ لوگ (اپنے کھیتوں میں) بیلچوں کے ساتھ نکل چکے تھے۔ پس جب انہوں نے ہمیں دیکھا تو کہنے لگے۔ محمد! بخدا! محمد اور لشکر؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو پھر ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39647]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ عمرو بن سعيد لا يروي عن أبي طلحة .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16607، 16612، 16613، 16620، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4704، 4703، 4705، ترقيم محمد عوامة: 38032»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10196
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَيْبَرَ وَهُمْ غَادُونَ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر حملہ کیا، وہ لوگ اس وقت غفلت کا شکار تھے، ان لوگوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے، اور ساتھ لشکر بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! خیبر برباد ہو گیا، جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں، تو اُن لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (538)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4686
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا صَبَّحَ خَيْبَرَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب خیبر پر صبح سویرے حملہ کیا تو یہ آیت پڑھی: ”بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر آئیں تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے“ [سورۃ الصافات: 177] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4686]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 97، حدیث 4703»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4687
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ ، ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا صَبَّحَ خَيْبَرَ وَقَدْ أَخَذُوا مَسَاحِيَهُمْ وَمَكَاتِلَهُمْ وَغَدَوْا عَلَى حُرُوثِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ الْخَمِيسُ نَكَصُوا مُدْبِرِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح سویرے خیبر پر حملہ کیا تو اہلِ خیبر اپنے پھاوڑے اور ٹوکرے لے کر اپنے کھیتوں کی طرف نکل چکے تھے، تو جب انہوں نے نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لشکر کے ساتھ دیکھا تو پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر! خیبر برباد ہو گیا۔ بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اتر آئیں تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4687]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 97، حدیث 4704»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3820
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَجِيحٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: أَغَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ، وَهُمْ غَادُونَ، وَكَانُوا يَنْظُرُونَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ .
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ خیبر پر صبح سویرے اچانک حملہ کیا، اس وقت وہ (کام کاج کے لیے) صبح صبح نکل رہے تھے اور دیکھ رہے تھے، تو وہ پکار اٹھے: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور لشکر! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور لشکر!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم جب کسی قوم کے میدان میں اتر آئیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بہت بری ہو جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے عبداللہ بن محمد بن مغیرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3820]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 538»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں