الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ قَوْلِهِ: {اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ} :
باب: آیت کی تفسیر ”آپ پڑھا کیجئے اور آپ کا رب بڑا ہی مہربان ہے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4956 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 4956
الجامع الكامل: 11731
حدیث نمبر: 4956
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ. ح وَقَالَ اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ، جَاءَهُ الْمَلَكُ، فَقَالَ: اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ {1} خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ {2} اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ {3} الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {4} سورة العلق آية 1-4".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے (دوسری سند) اور اللیث نے بیان کیا کہ ان سے عقیل نے بیان کیا، ان سے محمد نے بیان کیا، انہیں عروہ نے خبر دی اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتداء سچے خوابوں سے کی گئی، پھر فرشتہ آپ کے پاس آیا اور کہا «اقرأ باسم ربك الذي خلق * خلق الإنسان من علق * اقرأ وربك الأكرم * الذي علم بالقلم» کہ ”آپ پڑھئے، اپنے پروردگار کے نام کی مدد سے جس نے سب کو پیدا کیا ہے، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا۔ آپ پڑھا کیجئے اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے، جس نے قلم کو ذریعہ تعلیم بنایا۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4956]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا آغاز سچے خوابوں سے ہوا۔ آپ کے پاس فرشتہ آیا اور کہا: ” ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ﴾ [سورة العلق: 1-4] پڑھیے! اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔ اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا، پڑھیے، آپ کا رب بہت کریم ہے جس نے بذریعہ قلم تعلیم دی۔““ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4956]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 30846 ترقیم الشثری: -- 32222
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ سے یہ سورت سیکھی (پڑھو (اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کا نام لے کر جس نے پیدا کیا) یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہونے والی پہلی سورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32222]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 30846»
ترقیم عوامۃ: 36965 ترقیم الشثری: -- 38561
حدثنا وكيع عن قرة عن ابي رجاء قال: اخذت من ابي موسى اقرا باسم ربك الذي خلق، وهي اول سورة انزلت على محمد صلى الله عليه وسلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: تكرر: (وهي أول سورة نزلت: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾).
(٢) في [أ، ب، جـ]: زيادة (حدثنا وكيع عن سفيان عن مجاهد قال: هي أول سورة نزلت على النبي ﷺ)، وفي [س]: (قال: أول سورة أنزلت. . . .) إلخ.
(٣) صحيح.
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ سے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } سیکھی، یہی پہلی سورت تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38561]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2890، ترقيم محمد عوامة: 36965»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2890، ترقيم محمد عوامة: 36965»
حدیث نمبر: 11731
11731- عن أبي رجاء قال: أخذت من أبي موسى اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ وهي أول سورة أنزلت على محمد صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن أبي شيبة (30846)، والحاكم (2/220) كلاهما من حديث قرة بن خالد، عن أبي رجاء العطاردي، عن أبي موسى فذكره.وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح