الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. ( بَابٌ: )
باب:۔۔۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7272 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 7272
سنن ابن ماجہ: 2868
مسند احمد: 12763
الفتح الربانی: 12134
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4327
حدیث نمبر: 7272
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ،" أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَتَبَ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ يُبَايِعُهُ: وَأُقِرُّ لَكَ بِذَلِكَ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ عَلَى سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عبدالملک بن مروان کو خط لکھا کہ وہ اس کی بیعت قبول کرتے ہیں اور یہ لکھا کہ میں تیرا حکم سنوں گا اور مانوں گا بشرطیکہ اللہ کی شریعت اور اس کے رسول کی سنت کے موافق ہو جہاں تک مجھ سے ممکن ہو گا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7272]
حضرت عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عبدالملک بن مروان کو خط لکھا کہ وہ اس کی بیعت کرتے ہیں، (نیز لکھا:) ”جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا تیرا حکم سنوں گا اور اسے تسلیم کروں گا بشرطیکہ وہ اللہ کی شریعت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7272]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2868
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَتَّابٍ مَوْلَى هُرْمُزَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ:" بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَقَالَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، تو آپ نے فرمایا: ”جہاں تک تم سے ہو سکے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2868]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے «السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ» (حکم کو توجہ سے سن کر پوری طرح اطاعت کرنے) پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ» ”تم سے جس قدر ممکن ہو۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1087)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/119، 172، 185) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: سبحان اللہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ماں باپ سے زیادہ اپنی امت پر مہربان تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک تم سے ہو سکے“ تاکہ وہ لوگ جھوٹے نہ ہوں جب کسی ایسی بات کا ان کو حکم دیا جائے جو ان کی طاقت سے خارج ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 12763
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَتَّابًا مَوْلَى ابْنِ هُرْمُزَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ:" بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي هَذِهِ يَعْنِي الْيُمْنَى عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے اپنے اس دائیں ہاتھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت بات سننے اور ماننے کی شرط پر کی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں " حسب طاقت " کی قید لگا دی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12763]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 12134
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فَقَالَ ”فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی کہ ہم حکمران کی بات سنیں گے اور اس کی اطاعت کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لیکن تمہاری استطاعت کے مطابق۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12134]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، اخرجه ابن ماجه: 2868، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12203 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12227»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4327
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَتَّابٍ مَوْلَى هُرْمُزَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَقَالَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ.
عتاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (حق بات) سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (امت کی سہولت کے پیشِ نظر) ارشاد فرمایا: ”اپنی استطاعت کے مطابق۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4327]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2868، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11793، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4311»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2868، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11793، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4311»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح