🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. بَابُ حَدِّ إِتْمَامِ الرُّكُوعِ وَالاِعْتِدَالِ فِيهِ وَالاِطْمَأْنِينَةِ:
باب: رکوع پوری طرح کرنے کی اور اس پر اعتدال و طمانیت کی حد۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 792 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 792
سنن ابوداود: 874
سنن نسائی: 1070
مشکوۃ المصابیح: 1200
مصنف ابن ابی شیبہ: 2452، 2454
السنن الكبرى للبيهقي: 2304
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1693
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 792
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ:" كَانَ رُكُوعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُجُودُهُ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ مَا خَلَا الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ".
ہم سے بدل بن محبر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے حکم نے ابن ابی لیلیٰ سے خبر دی، انہوں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے بتلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رکوع و سجود، دونوں سجدوں کے درمیان کا وقفہ اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو تقریباً سب برابر تھے۔ سوا قیام اور تشہد کے قعود کے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 792]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع، سجدہ، سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور رکوع کے بعد قومہ یہ سب تقریباً برابر ہوتے تھے، البتہ قیام اور تشہد کچھ طویل ہوتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 874
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ مَوْلَى الْأَنْصَارِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْسٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، فَكَانَ يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثًا ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ، ثُمَّ رَكَعَ فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، وَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَكَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ، يَقُولُ: لِرَبِّيَ الْحَمْدُ، ثُمَّ سَجَدَ فَكَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَكَانَ يَقْعُدُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهِ، وَكَانَ يَقُولُ: رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي، فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَقَرَأَ فِيهِنَّ الْبَقَرَةَ، وَآلَ عِمْرَانَ، وَالنِّسَاءَ، وَالْمَائِدَةَ، أَوْ الْأَنْعَامَ"، شَكَّ شُعْبَةُ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ تین بار «الله اكبر»، اور (ایک بار) «ذو الملكوت والجبروت والكبرياء والعظمة» کہہ رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآت شروع کی تو سورۃ البقرہ کی قرآت کی، پھر رکوع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع قریب قریب آپ کے قیام کے برابر رہا اور آپ اپنے رکوع میں «سبحان ربي العظيم سبحان ربي العظيم» کہہ رہے تھے، پھر رکوع سے سر اٹھایا (اور کھڑے رہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام آپ کے رکوع کے قریب قریب رہا اور آپ اس درمیان «لربي الحمد» کہہ رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو آپ کا سجدہ آپ کے قیام کے برابر رہا، اور آپ سجدہ میں «سبحان ربي الأعلى» کہہ رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سے اپنا سر اٹھایا اور دونوں سجدوں کے درمیان اتنی دیر تک بیٹھے رہے جتنی دیر تک سجدے میں رہے تھے، اور اس درمیان «رب اغفر لي رب اغفر لي» کہہ رہے تھے، اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعتیں ادا کیں اور ان میں بقرہ، آل عمران، نساء اور مائدہ یا انعام پڑھی۔ یہ شک شعبہ کو ہوا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 874]
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللّٰهُ أَكْبَرُ» تین بار، «ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، کامل ملکیت والا، غلبے والا، بڑائی اور عظمت والا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثنا پڑھی۔ پھر سورۃ البقرہ کی قراءت کی۔ پھر رکوع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام جیسا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» پھر رکوع سے سر اٹھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قیام پہلے کی مانند (لمبا) تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں پڑھتے تھے: «لِرَبِّيَ الْحَمْدُ» ”میرے رب کی حمد ہے۔“ پھر سجدہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سجدہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کی مانند تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں کہتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند و بالا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے سے سر اٹھایا، اور سجدوں کے درمیان بیٹھے، اتنی دیر جتنی کہ سجدے میں لگائی اور اس دوران میں کہتے تھے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي» چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعتیں پڑھیں اور ان میں سورۃ البقرہ، آل عمران، نساء اور مائدہ یا انعام کی تلاوت کی۔ شعبہ کو شک ہوا ہے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 874]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی /الشمائل 39 (275)، سنن النسائی/التطبیق 25 (1070)، 86 (1146)، (تحفة الأشراف: 3395) (صحیح)» ‏‏‏‏ (حدیث نمبر (871) سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح ہے، ورنہ خود اس کی سند میں ایک مبہم راوی رجل بن بنی عبس ہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (1200)
أخرجه النسائي (1070 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1070
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْسٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَسَمِعَهُ حِينَ كَبَّرَ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ ذَا الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ وَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ وَفِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ رَبِّي اغْفِرْ لِي رَبِّي اغْفِرْ لِي وَكَانَ قِيَامُهُ وَرُكُوعُهُ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَسُجُودُهُ وَمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ نے تکبیر کہی تو انہوں نے آپ کو کہتے سنا: «اللہ أكبر ذا الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة‏» ”اللہ سب سے بڑا صاحب قدرت و سطوت اور صاحب بزرگی و عظمت ہے“، اور آپ رکوع میں «سبحان ربي العظيم» کہتے، اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو: «لربي الحمد لربي الحمد»، ”شکر میرے رب کے لیے، شکر میرے رب کے لیے“ کہتے، اور سجدے میں «سبحان ربي الأعلى» کہتے، اور دونوں سجدوں کے درمیان «رب اغفر لي رب اغفر لي» ”اے میرے رب! میری مغفرت فرما، اے میرے رب! میری مغفرت فرما“ کہتے، اور آپ کا قیام کرنا، رکوع کرنا، اور رکوع سے سر اٹھانا، اور آپ کا سجدہ کرنا، اور دونوں سجدوں کے درمیان ٹھہرنا، تقریباً سب برابر برابر ہوتا۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1070]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع فرمائی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: «اللهُ أَكْبَرُ ذُو الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اے عظیم الشان غلبے اور بادشاہی والے! (بے انتہا) بزرگی (بڑائی) اور عظمت کے مالک!۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں فرماتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا عظمت والا رب۔“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا: «لِرَبِّيَ الْحَمْدُ، لِرَبِّيَ الْحَمْدُ» ”میرے رب ہی کے لیے ہے سب تعریف۔ میرے رب ہی کے لیے ہے سب تعریف۔“ اور اپنے سجدے میں فرماتے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَىٰ» ”پاک ہے میرا بزرگ و برتر رب۔“ اور دو سجدوں کے درمیان فرماتے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”اے میرے رب! مجھے معاف فرما۔ اے میرے رب! مجھے معاف فرما۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام، رکوع، رکوع سے سر اٹھانے کے بعد قومہ، سجدہ اور دو سجدوں کے درمیان وقفہ تقریباً برابر تھے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 151 (874)، سنن الترمذی/الشمائل 39 (260)، (تحفة الأشراف: 3395)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 23 (897)، من قولہ: ’’کان یقول بین السجدتین‘‘ ویأتی عند المؤلف برقم: 1146 (صحیح) (سند میں ’’رجل‘‘ جو مبہم راوی ہے بقول شعبہ ’’صلہ بن زفر‘‘ ہے، نیز کئی اس کے متابعات بھی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1200
الْفَصْلُ الثَّانِي 1200 - عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، وَكَانَ يَقُولُ:"اللَّهُ أَكْبَرُ""ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ. ثُمَّ رَكَعَ، فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ"، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَكَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ، يَقُولُ:"لِرَبِّيَ الْحَمْدُ". ثُمَّ سَجَدَ، فَكَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ:"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى". ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَكَانَ يَقْعُدُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهِ، وَكَانَ يَقُولُ:"رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي". فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَرَأَ فِيهِنَّ (الْبَقَرَةَ) وَ (آلَ عِمْرَانَ) وَ (النِّسَاءَ) وَ (الْمَائِدَةَ) أَوِ (الْأَنْعَامَ) ، شَكَّ شُعْبَةُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تہجد پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین بار «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا اور پھر یہ دعا پڑھی: «ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”بادشاہت، غلبے، کبریائی اور عظمت والا۔“ پھر قراءت شروع کی اور سورۃ البقرہ پڑھی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکوع کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رکوع قیام کی طرح (طویل) تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے رکوع میں یہ دعا کیا کرتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا رب عظمت والا۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قیام رکوع کی طرح تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں یہ دعا کرتے تھے: «لِرَبِّيَ الْحَمْدُ» ”میرے رب کے لیے ہر قسم کی حمد ہے۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سجدہ کیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سجود بھی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قیام کے برابر تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سجود میں یہ دعا کیا کرتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”پاک ہے میرا رب بہت بلند۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سجود سے سر اٹھایا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سجدوں کے درمیان اپنے سجود کے برابر ہی بیٹھتے تھے، اور یہ دعا کیا کرتے تھے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”میرے رب! مجھے بخش دے۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چار رکعتیں پڑھیں اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان میں سورۃ البقرہ، آل عمران، النساء، المائدہ یا الانعام تلاوت فرمائیں۔ شعبہ کو المائدہ یا الانعام میں شک ہوا ہے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1200]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (874) [وابن ماجه (897) والنسائي (2/ 199. 200 ح 1070) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2446 ترقیم الشثری: -- 2452
حدثنا حدثنا هشيم، قال: اخبرنا ابو حمزة، قال: رايت ابن عباس " يرفع يديه إذا افتتح الصلاة وإذا ركع وإذا رفع راسه من الركوع"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [د، هـ]: (جمرة).
(٢) حسن؛ أبو حمزة عمران بن أبي عطاء صدوق.

حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2452]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2523، ترقيم محمد عوامة: 2446»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2448 ترقیم الشثری: -- 2454
حدثنا حدثنا معاذ بن معاذ، عن حميد، عن انس انه:" كان يرفع يديه إذا دخل في الصلاة وإذا ركع وإذا رفع راسه من الركوع"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حمید حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2454]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: أعل هذا بأنه قد رواه غير واحد من أصحاب حميد عن حميد عن أنس من فعله غير مرفوع . قال الدارقطني: الصواب من فعل أنس . قال مغلطاي: وكذلك قاله الشيخ موفق الدين بن قدامة رجال إسناده كلهم ثقات . قال الطحاوي: وهم يضعفون هذا ويقولون تفرد برفعه عبد الوهاب والحفاظ يوقفونه على أنس . قال ابن الجوزي: رجال إسناده كلهم ثقات . قال الدارقطني: وهو المحفوظ الموقوف . قال الدارقطني: لم يروه عن حميد مرفوعا غير عبد الوهاب والصواب من فعل أنس .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2025، 2026، 2027، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 866، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1119، 1148، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3735، 3752، 3793، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2455، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3039، ترقيم محمد عوامة: 2448»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2304
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ الطَّسْتِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رِبْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَزَّازُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى وَهُوَ ابْنُ عُقْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ الْقُرَشِيِّ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ ⦗٣٨⦘ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَكَانَ لَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي شَيْءٍ مِنْ سُجُودِهِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ مِثْلَ ذَلِكَ" وَكَذَلِكَ هُوَ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسا ہی کرتے، لیکن سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے اور جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تب بھی اسی طرح رفع یدین کرتے۔
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت بھی اسی طرح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2304]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الترمذي3423»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1693
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَتْمَةِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي أَنْ أَتَعَبَّدَ بِعِبَادَتِكَ، فَذَهَبَ وَذَهَبْتُ مَعَهُ إِلَى الْبِئْرِ - أَوْ إِلَى الْبِيرِ - فَأَخَذْتُ ثَوْبَهُ فَسَتَرْتُ عَلَيْهِ وَوَلَّيْتُهُ ظَهْرِي حَتَّى اغْتَسَلَ، ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبِي فَسَتَرَ عَلَيَّ حَتَّى اغْتَسَلْتُ، ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ قَرَأَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا سَأَلَ، وَلَا آيَةِ خَوْفٍ إِلَّا اسْتَعَاذَ، وَلَا مَثَلٍ إِلَّا فَكَّرَ حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمَ. وَيُرَدِّدُ فِيهِ شَفَتَيْهِ حَتَّى أَظُنُّ أَنَّهُ يَقُولُ: وَبِحَمْدِهِ. فَمَكَثَ فِي رُكُوعِهِ قَرِيبًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى. وَيُرَدِّدُ شَفَتَيْهِ فَأَظُنُّ أَنَّهُ يَقُولُ: وَبِحَمْدِهِ. فَمَكَثَ فِي سُجُودِهِ قَرِيبًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ نَهَضَ حِينَ فَرَغَ مِنْ سَجْدَتِهِ فَقَرَأَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ آلَ عِمْرَانَ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا سَأَلَ، وَلَا آيَةِ خَوْفٍ إِلَّا اسْتَعَاذَ، وَلَا مَثَلٍ إِلَّا فَكَّرَ حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ فَعَلَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ كَفِعْلِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ سَمِعْتُ النِّدَاءَ بِالْفَجْرِ. قَالَ حُذَيْفَةُ: فَمَا تَعَبَّدْتُ عِبَادَةً كَانَتْ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْهَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (...) .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں عشاء کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیجیے کہ میں آپ کی معیت میں عبادت کروں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور میں بھی آپ کے ہمراہ ایک کنویں کی طرف چل پڑا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا تھام کر آپ کی پردہ پوشی کی اور اپنی پیٹھ آپ کی طرف کر لی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرما لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا کپڑا پکڑا اور میری پردہ پوشی فرمائی یہاں تک کہ میں نے غسل کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لائے، قبلہ رخ ہوئے اور مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ الفاتحہ تلاوت فرمائی اور اس کے بعد سورۃ البقرہ شروع کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی رحمت والی آیت سے گزرتے تو اللہ سے اس کا فضل سوال کرتے، اور جب بھی کسی خوف والی آیت سے گزرتے تو اللہ کی پناہ طلب کرتے، اور جب کسی مثال سے گزرتے تو اس میں غور و فکر فرماتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت مکمل کر لی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور رکوع فرمایا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکوع کی حالت میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمَ» ”پاک ہے میرا رب جو بہت عظمت والا ہے“ کہتے سنا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لبوں کو اس طرح حرکت دے رہے تھے کہ مجھے گمان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ میں «وَبِحَمْدِهِ» ”اور اس کی تعریف کے ساتھ“ بھی کہہ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قیام کے قریب قریب دیر تک رکوع میں رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا، پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے“ کہتے سنا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لبوں کو جنبش دے رہے تھے تو مجھے گمان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ میں «وَبِحَمْدِهِ» ”اور اس کی تعریف کے ساتھ“ بھی کہہ رہے ہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قیام کے قریب قریب دیر تک سجدے میں رہے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے فارغ ہوئے تو کھڑے ہوئے اور سورۃ الفاتحہ پڑھ کر سورۃ آل عمران شروع کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی آیت پر سوال کرتے، خوف کی آیت پر پناہ مانگتے اور مثال پر غور فرماتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مکمل کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع اور سجدے میں ویسا ہی کیا جیسا پہلی رکعت میں کیا تھا، یہاں تک کہ میں نے فجر کی اذان سن لی۔“ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”میں نے کبھی ایسی عبادت نہیں کی جو مجھ پر اس سے زیادہ شاق گزری ہو۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے اور یہ حدیث اختصار کے ساتھ صحیح (مسلم) میں بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1693]

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں