الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
شرعی تعلیم دینے کا حکم اور اس کے تقاضے
شواہد الحدیث — سلسله احاديث صحيحه حدیث نمبر 367 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
سلسلہ احادیث صحیحہ: 367
صحیح مسلم: 4525
سنن ابوداود: 4835
مشکوۃ المصابیح: 3722
مسند احمد: 19699
الفتح الربانی: 235
المعجم الکبیر للطبرانی: 10905
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7319
1 تا 10
ترقیم الباني: 1375 ترقیم فقہی: -- 367
-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعلیم دو، آسانیاں پیدا کرو، تنگیاں پیدا نہ کرو، خوشخبریاں دو اور نفرتیں نہ دلاؤ اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 367]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1375
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 367 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت ".
- " سکھاؤ اور آسانی کرو اور مشکل نہ بناؤ اور خوشخبری دو اور متنفر نہ کرو اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہو جائے "۔
رواه البخاري في " الأدب المفرد " (رقم 1230) وأحمد (1 / 239 و 283 و 365) وابن عدي (227 / 2) والقضاعي في " مسند الشهاب " (ق 66 / 1) من طريق ليث ابن سليم قال: حدثني طاووس عن ابن عباس مرفوعا.
اسے بخاری نے " الادب المفرد " (رقم 1230) میں، احمد (1 / 239 اور 283 اور 365)، ابن عدی (227 / 2) اور قضاعی نے " مسند الشہاب " (ق 66 / 1) میں لیث بن سلیم کے طریق سے روایت کیا ہے، کہا: مجھے طاؤس نے ابن عباس سے مرفوعاً بیان کیا۔
قلت: وهذا سند ضعيف، ليث كان اختلط. لكن تابعه أبو جناب عن طاووس عن ابن عباس به دون قوله: " وبشروا ولا تنفروا ". رواه أبو جعفر البختري الرزاز في " جزء من الأمالي " (2 1) .
میں (البانی) کہتا ہوں: اور یہ سند ضعیف ہے، لیث اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔ لیکن ابو جناب نے طاؤس سے، انہوں نے ابن عباس سے اسی طرح ان کی متابعت کی ہے، آپ کے قول: " اور خوشخبری دو اور متنفر نہ کرو " کے بغیر۔ اسے ابو جعفر البختری الرزاز نے " جزء من الامالی " (2 1) میں روایت کیا ہے۔
قلت: بيد أن هذه المتابعة لا تفيد الحديث قوة لأن أبا جناب هذا واسمه يحيى بن أبي حية الكلبي قال الحافظ: " ضعفوه لكثرة تدليسه ". فيحتمل أنه تلقاه عن ليث ثم دلسه! والحديث بيض المناوي لإسناده، ولم يزد على قوله: " زاد في الأصل (يعني الجامع الكبير) وحسن ".
میں (البانی) کہتا ہوں: البتہ یہ متابعت حدیث کو قوت نہیں دیتی کیونکہ یہ ابو جناب اور ان کا نام یحییٰ بن ابی حیہ الکلبی ہے، حافظ نے کہا: " انہوں نے ان کی کثرت تدلیس کی وجہ سے انہیں ضعیف کہا ہے "۔ تو احتمال ہے کہ انہوں نے اسے لیث سے لیا ہو پھر اس میں تدلیس کی ہو! اور حدیث کی سند کے لیے مناوی نے جگہ خالی چھوڑ دی، اور اپنے اس قول سے زیادہ کچھ نہیں کہا: " اصل (یعنی الجامع الکبیر) میں یہ اضافہ کیا: اور حسن کہا "۔
قلت: ولعله يعني حسن لغيره وإلا فضعفه بين لا يخفى، لكن وجدت له شاهدا رواه ابن شاهين في " الفوائد " (ق 112 / 1) من طريق إسماعيل بن حفص الأبلي حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين عن أبي صالح عن أبي هريرة مرفوعا بلفظ: " إذا غضبت فاسكت ".
__________جزء : 3 /صفحہ : 363__________
__________جزء : 3 /صفحہ : 363__________
میں (البانی) کہتا ہوں: اور شاید ان کی مراد حسن لغیرہ ہو ورنہ اس کا ضعف واضح ہے، مخفی نہیں، لیکن مجھے اس کا ایک شاہد ملا ہے جسے ابن شاہین نے " الفوائد " (ق 112 / 1) میں اسماعیل بن حفص الابلی کے طریق سے روایت کیا ہے: ہمیں ابو بکر بن عیاش نے ابو حصین سے، انہوں نے ابو صالح سے، انہوں نے ابو ہریرہ سے مرفوعاً ان الفاظ کے ساتھ بیان کیا: " جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ "۔
__________جزء : 3 /صفحہ : 363__________
__________جزء : 3 /صفحہ : 363__________
قلت: وهذا إسناد حسن، الأبلي هذا قال الحافظ: " صدوق ". ومن فوقه من رجال البخاري. وسائر الحديث شواهده معروفة، فالحديث صحيح إن شاء الله تعالى.
میں (البانی) کہتا ہوں: اور یہ سند حسن ہے، اس ابلی کے بارے میں حافظ نے کہا: " صدوق ہیں "۔ اور ان سے اوپر والے بخاری کے راویوں میں سے ہیں۔ اور باقی حدیث کے شواہد معروف ہیں، تو حدیث ان شاء اللہ تعالیٰ صحیح ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1732 ترقیم شاملہ: -- 4525
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي بَعْضِ أَمْرِهِ، قَالَ: " بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا ".
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو جب اپنے کسی معاملے کی ذمہ داری دے کر روانہ کرتے تو فرماتے: ”خوشخبری دو، دور نہ بھگاؤ، آسانی پیدا کرو اور مشکل میں نہ ڈالو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4525]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو اپنے کسی کام کے لیے بھیجتے تو فرماتے: «بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا، وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا» ”بشارت دو، نفرت نہ دلاؤ اور آسانی اور سہولت پیدا کرو اور تنگی پیدا نہ کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4525]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1732
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4835
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي بَعْضِ أَمْرِهِ، قَالَ: بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا".
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ میں سے کسی کو اپنے کام کے لیے بھیجتے تو فرماتے، خوشخبری دینا، نفرت مت دلانا، آسانی اور نرمی کرنا، دشواری اور مشکل میں نہ ڈالنا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4835]
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو جب اپنے کسی کام کے لیے بھیجا کرتے تھے تو انہیں فرماتے: ”خوشخبری دینے والے بننا، نفرت نہ دلانا، آسانی کرنا اور تنگی اور مشقت نہ ڈالنا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4835]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجھاد 3 (1732)، (تحفة الأشراف: 9069)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/399، 407) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1732)
حدیث نمبر: 3722
بَابُ مَا عَلَى الْوُلَاةِ مِنَ التَّيْسِيرِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 3722 - عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي بَعْضِ أَمْرِهِ قَالَ بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کسی صحابی کو کسی کام پر مبعوث فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”(لوگوں کو اجر و ثواب کی) خوشخبری سنانا، نفرت نہ دلانا اور آسانی پیدا کرنا، تنگی پیدا نہ کرنا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3722]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6124) و مسلم (1732/6)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 19699
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَن سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَن أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا، وَأَبَا مُوسَى، إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: " بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا، وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَتَطَاوَعَا وَلَا تَخْتَلِفَا" ، قَالَ: فَكَانَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فُسْطَاطًا يَكُونُ فِيهِ، يَزُورُ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: أَظُنُّهُ عَن أَبِي مُوسَى .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجتے ہوئے فرمایا خوشخبری دینا، نفرت مت پھیلانا، آسانی پیدا کرنا، مشکلات میں نہ ڈالنا، ایک دوسرے کی بات ماننا اور آپس میں اختلاف نہ کرنا، چناچہ ان دونوں میں سے ہر ایک کا خیمہ تھا جس میں وہ ایک دوسرے سے ملنے کے لئے آتے رہتے تھے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19699]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 6124، م: 1733، رجاله ثقات
حدیث نمبر: 235
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي بَعْضِ أَمْرِهِ قَالَ: ( (بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا) )
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ میں سے کسی کو کسی کام کے لیے بھیجتے تو فرماتے: ”(لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت) خوشخبریاں سنانا اور متنفر نہ کر دینا اور آسانیاں پیدا کرنا اور (دین میں) مشکلات پیدا نہ کر دینا۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3038، ومسلم: 1733، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19699 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19935»
وضاحت: فوائد: … داعی کو حکمت و دانائی سے متصف ہونا چاہیے اور ایسا ربّانی ہونا چاہیے، جو لوگوں کے مزاج کو سمجھ کر درجہ بدرجہ ان کی تربیت کر کے ان کو بلندی کی طرف لے جانے والا ہے، شریعت نے خوشخبریاں سنانے، آسانیاں پیدا کرنے، متنفر نہ کرنے اور مشکلات پیدا نہ کرنے کا کوئی کلیہ اور ضابطہ مقرر نہیں کیا، ان سب چیزوں کا انحصار مبلغ کے فہم پر ہے، ہر بندے کا مزاج دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، کس بندے کو کس انداز میں سمجھایا جائے اور کون سا بندہ کون سی بات کو محسوس کرتا ہے، ان سب امور کا پاس و لحاظ کرنا ضروری ہے، اس ضمن میں انتہائی ضروری بات یہ ہے کہ ایک مسجد یا ادارے کے لوگ مختلف دھڑا بندیوں میں تقسیم نہ ہوں، وگرنہ اصلاح کو دور کر دینے والا فساد پیدا ہو جائے گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3038
حدیث نمبر: 7594
7594- عن أبي موسى قال: كان رسول الله صلي الله عليه وسلم إذا بعث أحدا من أصحابه في بعض أمره قال: بشّروا ولا تنفّروا، ويسّروا ولا تعسّروا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجهاد (1732) من طرق عن أبي أسامة، عن بُريد بن عبد الله، عن أبي بُردة، عن أبي موسى فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12812
12812- عن أبي موسى الأشعري قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا بعث أحدا من أصحابه في بعض أمره قال: بشّروا، ولا تنفّروا، ويسّروا، ولا تعسّروا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجهاد والسير (1732) من طرق عن أبي أسامة، عن بريد بن عبدالله، عن أبي بردة، عن أبي موسى، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 246
«ادعوا الناس وبشروا ولا تنفروا ويسروا ولا تعسروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں کو (دین کی طرف) دعوت دو اور خوشخبری سناؤ اور انہیں متنفر نہ کرو، اور ان کے لیے آسانی پیدا کرو اور سختی نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 246]
”لوگوں کو (دین کی طرف) دعوت دو اور خوشخبری سناؤ اور انہیں متنفر نہ کرو، اور ان کے لیے آسانی پیدا کرو اور سختی نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي موسى. الصحيحة 422.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4027
«علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تعلیم دو اور آسانی پیدا کرو، تنگی مت کرو، خوشخبری دو اور نفرت مت دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4027]
”تعلیم دو اور آسانی پیدا کرو، تنگی مت کرو، خوشخبری دو اور نفرت مت دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4027]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد] عن ابن عباس. الصحيحة 1375.»
قال الشيخ الألباني: صحيح