الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب سجود السهو وغيره
سجود سہو وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 277
وعن أبي بكرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان إذا جاءه خبر يسره خر ساجدا لله. رواه الخمسة إلا النسائي.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی خوشخبری ملتی تو اللہ کے حضور سجدے میں گر پڑتے۔
نسائی کے علاوہ پانچوں نے اسے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 277]
نسائی کے علاوہ پانچوں نے اسے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 277]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي بَكْرَةَ» ابو بکرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَانَ» (کا معمول) تھا – «إِذَا جَاءَهُ» جب آپ کے پاس آتی – «خَبَرٌ» کوئی خبر – «يَسُرُّهُ» جو آپ کو خوش کرتی – «خَرَّ» تو گر پڑتے – «سَاجِدًا» سجدہ کرتے ہوئے – «لِلَّهِ» اللہ کے لیے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچوں (ائمہ) نے – «إِلَّا النَّسَائِيَّ» سوائے نسائی کے۔
اور سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب کوئی خوش کن خبر پہنچتی تو آپ اللہ کے لیے سجدے میں گر پڑتے۔ اسے نسائی کے سوا پانچوں (احمد، ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ) نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 277]

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في سجود الشكر، حديث:2774، والترمذي، السير، حديث:1578، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1394، وأحمد:5 /45.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 279
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعث عليا إلى اليمن فذكر الحديث قال: فكتب علي بإسلامهم فلما قرأ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم الكتاب خر ساجدا شكرا لله تعالى على ذلك. رواه البيهقي. وأصله في البخاري.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ راوی نے حدیث بیان کی جس میں اس نے کہا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اہل یمن کے اسلام میں داخل ہونے کی روداد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ارسال فرمائی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مکتوب پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے سجدہ ریز ہو گئے۔
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 279]
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 279]
«وَعَنِ» اور سے – «الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ» براء بن عازب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بَعَثَ» نے بھیجا – «عَلِيًّا» علی کو – «إِلَى الْيَمَنِ» یمن کی طرف – «فَذَكَرَ الْحَدِيثَ» پھر (راوی نے) حدیث ذکر کی – «قَالَ» (اور) کہا: – «فَكَتَبَ» تو لکھا – «عَلِيٌّ» علی نے – «بِإِسْلَامِهِمْ» ان کے اسلام لانے کے بارے میں – «فَلَمَّا قَرَأَ» پھر جب پڑھا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْكِتَابَ» خط کو – «خَرَّ» تو گر پڑے – «سَاجِدًا» سجدہ کرتے ہوئے – «شُكْرًا» شکر ادا کرتے ہوئے – «لِلَّهِ تَعَالَى» اللہ تعالیٰ کا – «عَلَى ذَلِكَ» اس پر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے۔ – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «فِي الْبُخَارِيِّ» بخاری میں ہے۔
اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا، پھر (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی اور کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان (اہل یمن) کے اسلام لانے کی اطلاع لکھ کر بھیجی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خط پڑھا تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدے میں گر پڑے۔ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 279]

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي: 2 /369، وأخرج البخاري صدر الحديث، المغازي، حديث:4349.»
الحكم على الحديث:
صحيح