🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب التفليس والحجر
مفلس قرار دینے اور تصرف روکنے کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 727 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
بلوغ المرام: 727
سنن ابوداود: 3531
مسند عمر بن عبد العزيز: 41
الفتح الربانی: 6075
صحیح ابن حبان: 5039
الجامع الكامل: 5636
السنن الكبرى للبيهقي: 11546
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6701
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 727
عن أبي بكر بن عبد الرحمن عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏من أدرك ماله بعينه عند رجل قد أفلس فهو أحق به من غيره» .‏‏‏‏ متفق عليه. ورواه أبو داود ومالك من رواية أبي بكر بن عبد الرحمن مرسلا بلفظ:«‏‏‏‏أيما رجل باع متاعا فأفلس الذي ابتاعه ولم يقبض الذي باعه من ثمنه شيئا فوجد متاعه بعينه فهو أحق به فإن مات المشتري فصاحب المتاع أسوة الغرماء» .‏‏‏‏ ووصله البيهقي وضعفه تبعا لأبي داود. ورواه أبو داود وابن ماجه من رواية عمر بن خلدة قال: أتينا أبا هريرة في صاحب لنا قد أفلس فقال: لأقضين فيكم بقضاء رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من أفلس أو مات فوجد رجل متاعه بعينه فهو أحق به» .‏‏‏‏ وصححه الحاكم وضعفه أبو داود وضعف أيضا هذه الزيادة في ذكر الموت.
سیدنا ابوبکر بن عبدالرحمٰن نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ”جو شخص مفلس کے پاس اپنی چیز بعینہ اسی حالت میں پائے تو وہ اس کا دوسرے کی بہ نسبت زیادہ حقدار ہے۔ (بخاری و مسلم) ابوداؤد اور مالک نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے ان الفاظ کے ساتھ مرسل روایت بیان کی ہے کہ ”کوئی آدمی اگر کوئی چیز بیچے اور خریدنے والا مفلس ہو جائے اور بیچنے والے کو اس کی قیمت میں سے ابھی کچھ بھی نہیں ملا تو (اس صورت میں) اگر وہ بعینہ اپنا مال پا لیتا ہے تو وہ اس مال کا زیادہ حقدار ہے اور اگر خریدار مر جائے تو پھر صاحب مال دوسرے قرض خواہوں کے برابر ہے۔ بیہقی نے اسے موصول بیان کیا ہے اور ابوداؤد کی اتباع میں اسے ضعیف کہا ہے۔ ابوداؤد اور ابن ماجہ نے اسے عمر بن خلدۃ کی روایت سے بیان کیا ہے کہ ہم اپنے ایک ساتھی کے لئے جو مفلس ہو گیا تھا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا ہی فیصلہ کروں گا (اور وہ یہ تھا کہ) جو کوئی مفلس ہو جائے یا مر جائے اور کوئی آدمی اس کے پاس اپنی چیز بعینہ پا لے تو وہ ہی اس کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور ابوداؤد نے ضعیف کہا ہے اور اسی طرح ابوداؤد نے اس زیادتی کو جو موت کے ذکر میں ہے، ضعیف کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 727]
«عَنْ» سے – «أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ابو بکر بن عبدالرحمن – «عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ» میں نے سنا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» فرماتے ہوئے: – «مَنْ أَدْرَكَ» جس نے پا لیا – «مَالَهُ بِعَيْنِهِ» اپنا مال بعینہٖ – «عِنْدَ رَجُلٍ» کسی آدمی کے پاس – «قَدْ أَفْلَسَ» جو مفلس (دیوالیہ) ہو چکا ہو – «فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ» تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے – «مِنْ غَيْرِهِ» دوسروں سے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَرَوَاهُ» اور اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود – «وَمَالِكٌ» اور مالک نے – «مِنْ رِوَايَةِ» روایت سے – «أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ابو بکر بن عبدالرحمن کی – «مُرْسَلًا» مرسل – «بِلَفْظِ» ان الفاظ کے ساتھ: – «أَيُّمَا رَجُلٍ» جو بھی آدمی – «بَاعَ مَتَاعًا» کوئی سامان بیچے – «فَأَفْلَسَ» پھر مفلس ہو جائے – «الَّذِي ابْتَاعَهُ» وہ جس نے اسے خریدا – «وَلَمْ يَقْبِضِ» اور وصول نہ کیا ہو – «الَّذِي بَاعَهُ» اس نے جس نے بیچا – «مِنْ ثَمَنِهِ شَيْئًا» اس کی قیمت میں سے کچھ – «فَوَجَدَ» پھر وہ پا لے – «مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ» اپنا سامان بعینہٖ – «فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ» تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے – «فَإِنْ مَاتَ» پھر اگر مر جائے – «الْمُشْتَرِي» خریدار – «فَصَاحِبُ الْمَتَاعِ» تو سامان والا – «أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ» قرض خواہوں کے برابر ہے۔ – «وَوَصَلَهُ» اور اسے موصول بیان کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے – «وَضَعَّفَهُ» اور اسے ضعیف کہا – «تَبَعًا لِأَبِي دَاوُدَ» ابو داود کی پیروی میں۔ – «وَرَوَاهُ» اور اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «مِنْ رِوَايَةِ» روایت سے – «عُمَرَ بْنِ خَلْدَةَ» عمر بن خلدہ کی – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أَتَيْنَا» ہم آئے – «أَبَا هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کے پاس – «فِي صَاحِبٍ لَنَا» اپنے ایک ساتھی کے بارے میں – «قَدْ أَفْلَسَ» جو مفلس ہو چکا تھا – «فَقَالَ» تو انہوں نے کہا: – «لَأَقْضِيَنَّ فِيكُمْ» میں تمہارے درمیان ضرور فیصلہ کروں گا – «بِقَضَاءِ» فیصلے کے مطابق – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ أَفْلَسَ» جو مفلس ہو جائے – «أَوْ مَاتَ» یا مر جائے – «فَوَجَدَ رَجُلٌ» پھر کوئی آدمی پا لے – «مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ» اپنا سامان بعینہٖ – «فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ» تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔ – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «وَضَعَّفَهُ» اور اسے ضعیف کہا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَضَعَّفَ أَيْضًا» اور ضعیف کہا یہ بھی – «هَذِهِ الزِّيَادَةَ» اس اضافے کو – «فِي ذِكْرِ الْمَوْتِ» موت کے ذکر کے بارے میں۔
ابو بکر بن عبدالرحمن، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنا مال بعینہٖ کسی ایسے آدمی کے پاس پائے جو مفلس (دیوالیہ) ہو چکا ہو تو وہ دوسروں کی نسبت اس (مال) کا زیادہ حق دار ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ابو داود اور مالک نے اسے ابو بکر بن عبدالرحمن کی روایت سے مرسلاً ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”جس آدمی نے کوئی سامان بیچا، پھر خریدنے والا مفلس ہو گیا اور بیچنے والے نے اس کی قیمت میں سے کچھ بھی وصول نہیں کیا تھا، پھر اس نے اپنا سامان بعینہٖ پا لیا تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے، اور اگر خریدار مر جائے تو سامان والا (دوسرے) قرض خواہوں کے برابر ہے۔“ بیہقی نے اسے موصول بیان کیا ہے اور ابو داود کی پیروی میں اسے ضعیف کہا ہے۔ اور ابو داود اور ابن ماجہ نے اسے عمر بن خلدہ کی روایت سے بیان کیا ہے، انہوں نے کہا: ہم اپنے ایک ساتھی کے معاملے میں جو مفلس ہو گیا تھا سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: میں تمہارے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلے کے مطابق ضرور فیصلہ کروں گا: ”جو مفلس ہو جائے یا مر جائے، پھر کوئی آدمی اپنا سامان بعینہٖ (اس کے پاس) پا لے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔“ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور ابو داود نے اسے ضعیف کہا ہے اور موت کے ذکر والے اس اضافے کو بھی ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 727]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاستقراض، باب إذا وجد ماله عند مفلس، حديث:2402، ومسلم، المساقاة، باب من أدرك ما باعه عند المشتري وقد أفلس، حديث:1559، ورواية أبي بكر بن عبدالرحمن أخرجه أبوداود، البيوع، حديث:3520، ومالك:2 /678، والبهقي:6 /46 وهو حديث صحيح، ورواية، عمر بن خلدة أخرجه أبوداود، البيوع، حديث:3523، وابن ماجه، الأحكام، حديث:2360، والحاكم:2 /51 وسنده حسن.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3531
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ السَّائِبِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَجَدَ عَيْنَ مَالِهِ عِنْدَ رَجُلٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَيَتَّبِعُ الْبَيِّعُ مَنْ بَاعَهُ".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا مال کسی اور کے پاس ہو بہو پائے تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہے اور خریدار اس شخص کا پیچھا کرے جس نے اس کے ہاتھ بیچا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3531]
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا مال بعینہ کسی کے پاس پائے تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہے (لہٰذا وہ لے لے) اور (جس کے پاس یہ پایا گیا ہے) اسے چاہیے کہ اپنے بیچنے والے کے درپے ہو (اس پر دعویٰ کرے)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3531]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/البیوع 94 (4685)، (تحفة الأشراف: 4595)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/13، 18) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوة قتادہ اور حسن بصری دونوں مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں)
وضاحت: ۱؎: مثلا کسی نے غصب کیا ہو یا چوری کا مال خرید لیا ہو اور مال والا اپنا مال ہوبہو پائے تو وہی اس مال کا حقدار ہوگا اور خریدار بیچنے والے سے اپنی قیمت کا مطالبہ کرے گا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4685)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 125

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 41
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، ثَنَا مُعَنُ بْنُ عِيسَى، ثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «أَيُّمَا رَجُلٍ أَفْلَسَ، فَأَدْرَكَ رَجُلٌ مَالَهُ عِنْدَهُ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ.»
سيدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو آدمی مفلس ہو گیا، اور قرض خواہ نے اس کے پاس اپنا مال بعینہ پایا تو وہ اس کا دوسروں سے زیادہ حق دار ہے۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن أبي بكر بن عبدالرحمن/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الاستقراض، رقم: 2402، مسلم، المساقاة، رقم: 1550»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6075
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ وَجَدَ مَتَاعَهُ عِنْدَ مُفْلِسٍ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو قرض خواہ، مفلس کے پاس اپنا مال بعینہ پا لے تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب التفليس والحجر/حدیث: 6075]
تخریج الحدیث: «صحيح بالشواهد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20109 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20370»
وضاحت: فوائد: … تینوں احادیث کا مفہوم واضح ہے کہ جب کوئی آدمی مفلس ہو جانے والے شخص کے پاس بعینہ اپنا سامان پا لے تو وہ اسی کا ہو گا، مفلس کے باقی قرض خواہوں کا اس میں کوئی حق نہیں ہو گا، بشرطیکہ اس نے اس کی قیمت میں کچھ بھی وصول نہ کیا ہو۔ حدیث کے الفاظ سے یہ شرط بھی سمجھ آرہی ہے کہ ابھی تک خریدار نے کسی کے مال میں کوئی تصرف نہ کیا ہو تو پھر اصل مالک زیادہ حقدار ہوگا۔ اگر خریدار نے مال میں کوئی تصرف کرلیا ہو، اس کی حالت میں کوئی تبدیلی وغیرہ کرلی ہو، اس میں کچھ استعمال کرلیا ہو تو اصل مالک زیادہ حقدار نہیں ہوگا۔ بلکہ عام قرض خواہوں کی طرح حصہ کے مطابق حقدار ہوگا۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
صحيح بالشواهد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5039
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى السَّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أُعْدِمَ الرَّجُلُ، فَوَجَدَ الْبَائِعُ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص دیوالیہ ہو جائے اور فروخت کرنے والا اپنے سامان کو بعینہ اس کے پاس پائے تو وہ اس سامان کا زیادہ حق دار ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 5039]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5039، والبزار فى (مسنده) برقم: 5885» «رقم طبعة با وزير 5017»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «أحاديث البيوع». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5636
5636. عن سمرة بن جندب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من وجد عين ماله عند رجل فهو أحق به.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود في "السنن" (3531)، وفي "المراسيل" (181)، والنسائي (4681)، وأحمد (20148)، وابن الجارود (1026)، والبيهقي (6/51) كلهم من حديث هشيم، عن موسى بن السائب، عن قتادة، عن الحسن، عن سمرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11546
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنُ أَبِي قَمَّاشٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ السَّائِبِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَجَدَ مَالَهُ عِنْدَ رَجُلٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَيَتَّبِعُ الْبَيِّعُ مَنْ بَاعَهُ".
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنا مال کسی آدمی کے پاس پایا تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے، اور خریدنے والا اس کا پیچھا کرے گا جس نے اسے فروخت کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الغصب/حدیث: 11546]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6701
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَفْلَسَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الرَّجُلُ مَالَهُ - يَعْنِي عِنْدَ مُفْلِسٍ - بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص مفلس ہو جائے، پھر کوئی اپنا مال بعینہ پائے (راوی کہتے ہیں: یعنی اس مفلس کے پاس پائے) تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6701]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1301)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں