🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. باب الهبة والعمری والرقبی
ھبہ عمری اور رقبی کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 789 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
بلوغ المرام: 789
صحیح بخاری: 3003
سنن ابن ماجہ: 2386
مسند احمد: 384
الفتح الربانی: 6294
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7686
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 225
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 789
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏العائد في هبته كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه» . متفق عليه. وفي رواية للبخاري: «‏‏‏‏ليس لنا مثل السوء الذي يعود في هبته كالكلب يقيء ثم يرجع في قيئه» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہبہ کر کے اسے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو خود قے کرتا ہے اور پھر اسے کھا لیتا ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ” ہمارے لیے اس سے بری مثال اور کوئی نہیں کہ جو شخص اپنے ہبہ کو دے کر واپس لیتا ہے وہ اس کتے کی مانند ہے جو خود ہی قے کرتا ہے اور پھر اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 789]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْعَائِدُ» لوٹنے والا – «فِي هِبَتِهِ» اپنے ہبہ میں – «كَالْكَلْبِ» کتے کی طرح ہے – «يَقِيءُ» جو قے کرتا ہے – «ثُمَّ يَعُودُ» پھر لوٹتا ہے – «فِي قَيْئِهِ» اپنی قے میں۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: – «لَيْسَ لَنَا» ہمارے لیے (مناسب) نہیں – «مَثَلُ السَّوْءِ» بری مثال – «الَّذِي يَعُودُ» جو لوٹتا ہے – «فِي هِبَتِهِ» اپنے ہبہ میں – «كَالْكَلْبِ» کتے کی طرح ہے – «يَقِيءُ» جو قے کرتا ہے – «ثُمَّ يَرْجِعُ» پھر لوٹتا ہے – «فِي قَيْئِهِ» اپنی قے میں۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا ہبہ واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے پھر اپنی قے چاٹ لیتا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”ہمارے لیے بری مثال (مناسب) نہیں، جو اپنا ہبہ واپس لیتا ہے وہ اس کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے پھر اپنی قے میں لوٹ جاتا ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 789]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الهبة، باب هبة الرجل لامرأته والمرأة لزوجها، حديث:2589، ومسلم، الهبات، باب تحريم الرجوع في الصدقة بعد القبض، حديث:1622.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3003
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَابْتَاعَهُ أَوْ فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَائِعُهُ بِرُخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لَا تَشْتَرِهِ وَإِنْ بِدِرْهَمٍ، فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے زید بن اسلم نے، ان سے ان کے والد نے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ فرما رہے تھے کہ میں نے اللہ کے راستے میں ایک گھوڑا سواری کے لیے دیا، اور جسے دیا تھا وہ اسے بیچنے لگا۔ یا (آپ نے یہ فرمایا تھا کہ) اس نے اسے بالکل کمزور کر دیا تھا۔ اس لیے میرا ارادہ ہوا کہ میں اسے واپس خرید لوں، مجھے یہ خیال تھا کہ وہ شخص سستے داموں پر اسے بیچ دے گا۔ میں نے اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ گھوڑا تمہیں ایک درہم میں مل جائے پھر بھی اسے نہ خریدنا۔ کیونکہ اپنے ہی صدقہ کو واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے کو خود ہی چاٹتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3003]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اللہ کی راہ میں کسی کو گھوڑا دیا۔ پھر جس کے پاس وہ گھوڑا تھا، اس نے اسے فروخت کرنا چاہا یا اسے بالکل کمزور کر دیا۔ اس بنا پر میں نے اسے خرید لینے کا ارادہ کیا۔ مجھے یہ بھی خیال تھا کہ وہ شخص اسے سستے داموں فروخت کر دے گا، میں نے اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے مت خریدو اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم ہی میں دے کیونکہ اپنے صدقے کو واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے خود ہی چاٹتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3003]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2386
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْعَرْعَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کر کے اسے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے چاٹتا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2386]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا ہبہ واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے کو دوبارہ کھاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2386]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6735) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہبہ کر کے واپس لے لینا کمینہ پنی، اور خست کا کام ہے اور خلاف مروت ہے، اکثر علماء ہبہ واپس لینے کو حرام کہتے ہیں مگر باپ ہبہ کو واپس لے لے تو جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 384
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الَّذِي يَعُودُ فِي صَدَقَتِهِ، كَمَثَلِ الَّذِي يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ دے کر دوبارہ اس کی طرف رجوع کرنے والا اس شخص کی طرح ہوتا ہے جو اپنے منہ سے قئی کر کے اس کو چاٹ لے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 384]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وإسناده حسن، خ: 1490، م: 1620
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6294
عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الَّذِي يَعُودُ فِي صَدَقَتِهِ كَمَثَلِ الَّذِي يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنا صدقہ واپس لے لیتا ہے، اس کی مثال اس کی مانند ہے جو اپنی قے کو چاٹ لیتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6294]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2636، 2970، ومسلم: 1620، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 384 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 384»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2636
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7686
«لا يرجع أحد في هبته إلا الوالد من ولده والعائد في هبته كالعائد في قيئه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی شخص اپنے ہبے (دیے ہوئے تحفے) میں واپسی نہیں کرے گا، سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دی ہوئی چیز واپس لے سکتا ہے، اور اپنے ہبے میں واپسی کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے دوبارہ کھا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7686]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ] عن ابن عمرو. المشكاة 3020.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 225
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الَّذِي يَعُودُ فِي صَدَقَتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ.
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو اپنا دیا ہوا صدقہ واپس لے لیتا ہے، اس کتے کی مانند ہے جو اپنی قے کو دوبارہ چاٹ لیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2449، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1298، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3690، 3691، 3696، 3697، 3698، 3699، 3700، 3701، 3702، 3703، 3710، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3538، 3539، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2377، 2385، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1875، 2120، 2250، 2525، 2641، 3006، 3136، 3167، 3211، 5469، وأخرجه فتح الباري برقم: 2446، 2478، 2479، 2483، 6574، وأخرجه مسند البزار برقم: 266، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2345، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10692، 10693، 10694، 10695، 10696، 10703، 10704، 10910، 10971، 10989، 10995، 10999، 11000، 11419، 11852، 11853، 11897، 11959، 13462، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3734، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1688، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8815، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 220»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں