الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 840
وعن نافع عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الشغار، والشغار أن يزوج الرجل ابنته على أن يزوجه الآخر ابنته، وليس بينهما صداق.متفق عليه، واتفقا من وجه آخر على أن تفسير الشغار من كلام نافع.
سیدنا نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے اور شغار کی تعریف یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیٹی دوسرے آدمی سے اس شرط پر بیاہ دے کہ وہ اپنی بیٹی اس سے بیاہ دے گا اور دونوں کا کوئی مہر مقرر نہ ہو۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری اور مسلم اس پر متفق ہیں کہ شغار کی یہ تعریف نافع کی بیان کردہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 840]
«وَعَنْ» اور سے – «نَافِعٍ» نافع – «عَنِ ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «نَهَى» منع فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنِ الشِّغَارِ» شغار سے – «وَالشِّغَارُ» اور شغار (یہ ہے) – «أَنْ يُزَوِّجَ» کہ نکاح کر دے – «الرَّجُلُ» آدمی – «ابْنَتَهُ» اپنی بیٹی کا – «عَلَى أَنْ» اس شرط پر کہ – «يُزَوِّجَهُ» اس سے نکاح کر دے – «الْآخَرُ» دوسرا – «ابْنَتَهُ» اپنی بیٹی کا – «وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا» اور ان دونوں کے درمیان نہ ہو – «صَدَاقٌ» کوئی مہر۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے – «وَاتَّفَقَا» اور دونوں نے اتفاق کیا – «مِنْ وَجْهٍ آخَرَ» ایک دوسری سند سے – «عَلَى أَنَّ» اس پر کہ – «تَفْسِيرَ الشِّغَارِ» شغار کی تفسیر – «مِنْ كَلَامِ نَافِعٍ» نافع کے کلام میں سے ہے۔
اور نافع رحمہ اللہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا۔ اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح (کسی سے) اس شرط پر کر دے کہ دوسرا اپنی بیٹی کا نکاح اس سے کر دے اور ان کے درمیان کوئی مہر نہ ہو۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور دونوں نے ایک دوسری سند سے اس پر اتفاق کیا ہے کہ شغار کی یہ تفسیر نافع کا کلام ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 840]
اور نافع رحمہ اللہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا۔ اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح (کسی سے) اس شرط پر کر دے کہ دوسرا اپنی بیٹی کا نکاح اس سے کر دے اور ان کے درمیان کوئی مہر نہ ہو۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور دونوں نے ایک دوسری سند سے اس پر اتفاق کیا ہے کہ شغار کی یہ تفسیر نافع کا کلام ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب الشغار، حديث:5112، ومسلم، النكاح، باب تحريم نكاح الشغار وبطلانه، حديث:1415.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3340
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّغَارِ" , قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَالشِّغَارُ كَانَ الرَّجُلُ يُزَوِّجُ ابْنَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ أُخْتَهُ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے عبیداللہ (جو اس حدیث کے راویوں میں سے ایک راوی ہیں) کہتے ہیں: شغار یہ تھا کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی دوسرے سے اس شرط پر کرتا تھا کہ دوسرا اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کر دے (بغیر کسی مہر کے)۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3340]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الشِّغَارِ» ”شغار“ سے منع فرمایا۔ راوی عبیداللہ نے کہا: شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح دے اس شرط پر کہ دوسرا اسے اپنی بہن کا نکاح دے گا۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 7 (1416)، سنن ابن ماجہ/النکاح 16 (1884)، (تحفة الأشراف: 13796)، مسند احمد (2/286، 439، 496) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم