🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
بیٹا باپ سے چھوٹا بڑے عالم سے اظہار حق یا علمی اضافہ کی غرض سے مناظرہ کر سکتا ہے
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 30 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 30
الجامع الكامل: 337، 1065
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11802، 11804
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2970
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 244، 1204، 1521، 1528
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 199، 206
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 30
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَقِيَ مُوسَى آدَمَ عَلَيْهَمَا السَّلامُ، فَقَالَ: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَخْرَجْتَ وَلَدَكَ مِنَ الْجَنَّةِ، قَالَ لَهُ: يَا مُوسَى، أَنْتَ الَّذِي اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالاتِهِ وَكَلَّمَكَ، فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟ فَقَالَ: لا، بَلِ الذِّكْرُ، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام نے آدم علیہ السلام سے ملاقات کی تو کہا: آپ آدم ہیں، جنہیں اللہ نے اپنے ہاتھ سے تخلیق فرمایا، اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کرایا اور آپ کو اپنی جنت میں بسایا، اور آپ نے اپنی اولاد کو جنت سے نکلوا دیا، انہوں نے ان سے فرمایا: اے موسیٰ! آپ وہی ہیں کہ اللہ نے اپنی رسالت اور اپنی ہم کلامی سے آپ کو مختص فرمایا، پس میں پہلے ہوں یا ذکر؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ ذکر، پس آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 30]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب القدر، باب تحاج آدم موسيٰ عندالله، رقم: 6614 . مسلم، كتاب القدر، باب كيفية الخلق الآدم الخ، رقم: 2652 . سنن ابوداود، رقم: 4701 . سنن ترمذي، رقم: 2134 . مسند احمد: 248/2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 337
337. عن عمر بن الخطاب، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: التقى آدمُ وموسى. فقال موسى: أنت الذي خلقك الله بيده، وأسجد لك ملائكته، ونفخ فيك من روحه، وأمر بأمر فعصيته....
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن خزيمة في كتاب التوحيد (62) عن أحمد بن عبدة الضّبيّ، قال: أخبرنا حمّاد بن زيد، عن مطر الورّاق، عن عبدالله بن بريدة، عن يحيى بن يعمر، قال: ((لما تكلّم معبدالجهني في القدر - فذكر الحديث بطوله - وفي الخبر قال عبدالله بن عمر: حدثني عمر بن الخطاب، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1065
1065. عن عمر بن الخطّاب، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: التقى آدمُ وموسى، فقال موسى: أنتَ الذي خلقكَ الله بيده، وأسجد لك ملائكتَه، ونفخ فيك من روحه، وأمرك بأمر فعصيته، فأخرجتنا من الجنّة؟ فقال له آدم: قد أتاك اللهُ التّوراة، فهل وجدتَ فيها: كتب عليَّ الذّنب قبل أن أعمله؟ قال: نعم. قال: فحجَّ آدمُ موسى، فحجّ آدمُ موسى عليهما السّلام.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن خزيمة في كتاب التوحيد (62) عن أحمد بن عبدة الضّبيّ، قال: أخبرنا حمّاد بن زيد، عن مطر الورّاق، عن عبدالله بن بريدة، عن يحيى بن يعمر، قال: ((لما تكلّم معبدالجهني في القدر)) فذكر الحديث بطوله.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11802
عَنْ جُنْدُبٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - وَغَيْرِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَخْرَجْتَ النَّاسَ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي كَلَّمَكَ اللَّهُ نَجِيًّا، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي!"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور دیگر اصحاب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی سیدنا آدم علیہ السلام ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے پیدا کیا اور فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور اپنی جنت میں آپ کو ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: تم وہی موسیٰ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کی، اور تمہیں تورات عطا کی، تم ایک ایسے معاملے کے حوالے سے مجھے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے پہلے ہی میرے بارے میں طے کر دیا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو سیدنا آدم علیہ السلام، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11802]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1521) أخرجه احمد فى المسند (464/4)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11238، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 206/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11804
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ، خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ، وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ فَأَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: يَا مُوسَى، اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ، وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ التَّوْرَاةَ، وَفَعَلَ بِكَ وَفَعَلَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قَدَّرَهُ اللَّهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي! قَالَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے سیدنا آدم علیہ السلام! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دست مبارک کے ذریعے پیدا کیا، آپ میں اپنی روح کو پھونکا،، اُس نے فرشتوں کو حکم دیا تو فرشتوں نے آپ کو سجدہ کیا، اُس نے آپ کو اپنی جنت میں ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو بھٹکا دیا، اور انہیں جنت سے نکلوا دیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: اے موسیٰ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنی رسالت کے حوالے سے منتخب کیا، تم پر تورات کو نازل کیا، تمہارے ساتھ یہ کیا اور یہ کیا، تم مجھے ایک ایسے معاملے کے حوالے سے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے تخلیق کرنے سے پہلے میری تقدیر میں طے کر دیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یوں سیدنا آدم علیہ السلام سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11804]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2147) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1204)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2970
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: تَحَاجَّ آدَمُ وَمُوسَى، عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، فَقَالَ مُوسَى لِآدَمَ: أَنْتَ الَّذِي خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَهْلَكْتَنَا، وَأَغْوَيْتَنَا، وَذَكَرَ مَا شَاءَ اللهُ مِنْ هَذَا، فَقَالَ لَهُ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: أَنْتَ الَّذِي اصْطَفَاكَ اللهُ بِكَلِمَاتِهِ، وَرِسَالَاتِهِ، وَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قَدَّرَهُ اللهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى.

وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، فَذَكَرَهُ مَرْفُوعًا، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَفَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِّرَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ أُخْلَقَ؟ فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى.

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَقِيَ آدَمُ مُوسَى عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ فَذَكَرَهُ، فَزَادَ فِيهِ: وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَلَمْ يَقُلْ: فَأَهْلَكْتَنَا، وَأَغْوَيْتَنَا، قَالَ: فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ، وَأَخْرَجْتَ ذُرِّيَّتَكَ مِنَ الْجَنَّةِ وَزَادَ: وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ، فَبِكَمْ تَجِدُ الذَّنْبَ الَّذِي عَمِلْتُ مَكْتُوبًا عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ أَعْمَلَهُ؟ قَالَ: بِأَرْبَعِينَ عَامًا وَالْبَاقِي نَحْوُهُ.
(115) وَحَدِيثُ جَرِيرٍ فِي الْعَزْلِ، سَبَقَ فِي النِّكَاحِ، وَفِي أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام نے باہم بحث و تکرار کی، تو موسیٰ علیہ السلام نے آدم علیہ السلام سے کہا: آپ وہ شخصیت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا، اپنی طرف سے خاص روح پھونکی اور آپ کو اپنی جنت میں سکونت عطا کی، پھر (آپ کی ایک لغزش کی وجہ سے) آپ نے ہمیں ہلاکت میں ڈال دیا اور ہمیں بہکا دیا، اور موسیٰ علیہ السلام نے اسی طرح کی مزید باتیں بھی کیں جو اللہ نے چاہیں۔ اس پر آدم علیہ السلام نے ان سے فرمایا: آپ وہ جلیل القدر رسول ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام اور اپنی رسالت کے لیے منتخب فرمایا، تو کیا آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے بھی پہلے میری تقدیر میں لکھ دیا تھا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس آدم علیہ السلام بحث میں موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے، پس آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔““
عبد بن حمید نے اسے مرفوعاً روایت کیا، البتہ اس کے الفاظ یہ ہیں: ”کیا آپ مجھے اس کام پر ملامت کرتے ہیں جو میری پیدائش سے بھی پہلے میرے حق میں مقدر کیا جا چکا تھا؟“ پھر آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔
حارث کی روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد منقول ہے کہ: ”آدم اور موسیٰ علیہما السلام کی ملاقات ہوئی تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے آدم! پھر راوی نے مذکورہ بالا واقعہ بیان کیا اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ: ”اللہ نے آپ کے سامنے فرشتوں کو سجدہ ریز کیا“، البتہ اس روایت میں یہ الفاظ نہیں کہ ”آپ نے ہمیں ہلاک کیا اور بہکا دیا“ بلکہ یہ ہے کہ: ”آپ نے جو کرنا تھا وہ کیا اور اپنی اولاد کو جنت سے نکلوا دیا“، نیز اس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ (آدم علیہ السلام نے پوچھا:) ”اللہ نے آپ کو راز و نیاز کے لیے اپنا قربِ خاص عطا کیا اور آپ کو تورات عطا کی، تو آپ نے اس گناہ کو، جو میں نے کیا، اسے میرے عمل کرنے سے کتنا عرصہ قبل (تورات میں) لکھا ہوا پایا؟“ موسیٰ علیہ السلام نے جواب دیا: ”چالیس سال قبل“، اور باقی حدیث اسی طرح ہے۔
جریر کی عزل (مانع حمل تدبیر) سے متعلق حدیث کتاب النکاح اور امہات الاولاد کے بیان میں پہلے گزر چکی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2970]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3228، 4461، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2652، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2134، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4701، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 80، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7340، 7534، 7579، 7796، 8851، 8925، 9500، 9664، وأخرجه فتح الباري برقم: 6240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20067، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8833، 9346، 9487، 9856، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 199/1، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6210»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 244
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الزَّمِنُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْمِسْمَعِيُّ ، أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ ، عَنِ الرُّدَيْنِيِّ بْنِ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ : أَكْثَرُ ظَنِّي أَنَّهُ رَفَعَهُ، قَالَ: الْتَقَى آدَمُ وَمُوسَى، قَالَ مُوسَى لِآدَمَ: أَنْتَ أَبُو النَّاسِ، أَسْكَنَكَ اللهُ جَنَّتَهُ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، قَالَ آدَمُ لِمُوسَى: أَمَا تَجِدُهُ مَكْتُوبًا؟ قَالَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ (علیہما السلام) کی باہمی ملاقات ہوئی، تو سیدنا موسیٰ نے سیدنا آدم سے کہا: آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی جنت میں سکونت عطا فرمائی اور اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا، سیدنا آدم نے سیدنا موسیٰ سے دریافت فرمایا: کیا آپ اس معاملے کو (کتابِ تقدیر میں) پہلے سے لکھا ہوا نہیں پاتے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس آدم موسیٰ پر حجت و دلیل میں غالب آگئے، پس آدم موسیٰ پر غالب آگئے“، جبکہ اس روایت کے متعلق امام ابو محمد رحمہ اللہ کا قول ہے کہ میرا غالب گمان یہی ہے کہ راوی نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3228، 4461، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2652، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2134، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4701، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 80، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8851، وأخرجه فتح الباري برقم: 6240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20067، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 239»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1204
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ، خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ فَأَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ آدَمُ: يَا مُوسَى اصْطَفَاكَ اللهُ بِكَلِمَتِهِ وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ التَّوْرَاةَ وَفَعَلَ بِكَ وَفَعَلَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قَدَّرَهُ اللهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي؟ قَالَ: «‏‏‏‏فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى عَلَيْهِمَا السَّلَامُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام نے باہم بحث کی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے آدم! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا، آپ میں اپنی خاص روح پھونکی، فرشتوں کو حکم دیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا اور آپ کو اپنی جنت میں سکونت عطا فرمائی، (مگر اس کے باوجود) آپ نے لوگوں کو بہکا دیا اور انہیں جنت سے نکلوا دیا؟ اس پر سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: اے موسیٰ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے کلام کے لیے منتخب کیا، آپ پر تورات نازل فرمائی اور آپ کو طرح طرح کے کمالات سے نوازا، تو کیا آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کر رہے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے بھی پہلے میرے حق میں مقدر فرما دیا تھا؟“ (راوی نے) کہا: ”پس سیدنا آدم علیہ السلام دلیل میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1204]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3228، 4461، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2652، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2134، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4701، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 80، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7340، 7534، 7579، 7796، 8851، 8925، 9500، 9664، وأخرجه فتح الباري برقم: 6240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20067، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1199»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1521
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبٍ ، وَغَيْرِهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: احْتَجَّ آدَمُ، وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَخْرَجْتَ النَّاسَ مِنَ الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي كَلَّمَكَ اللهُ نَجِيًّا، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ اور دیگر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام کے مابین بحث ہوئی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی آدم ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا، اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور آپ کو اپنی جنت میں بسایا، لیکن آپ نے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے جواب دیا: آپ وہی موسیٰ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے سرگوشی کے انداز میں کلام فرمایا اور آپ کو تورات عطا کی، تو کیا آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کرتے ہیں جو میری تخلیق سے بھی پہلے میری تقدیر میں لکھا جا چکا تھا؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس آدم علیہ السلام دلیل میں موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے، پس آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جندب بن عبد الله البجلي/حدیث: 1521]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح والحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11801، 11802، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11238، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 206/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1518»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح والحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1528
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ حَمَّادٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ:" لَقِيَ آدَمُ مُوسَى فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ، فَأَخْرَجْتَ ذُرِّيَّتَكَ مِنَ الْجَنَّةِ، قَالَ آدَمُ: يَا مُوسَى، أَنْتَ الَّذِي اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ، وَكَلَّمَكَ، وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟ قَالَ: الذِّكْرُ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى»
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا آدم کی ملاقات سیدنا موسیٰ (علیہما السلام) سے ہوئی، تو سیدنا موسیٰ نے کہا: کیا آپ وہی آدم ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا، اپنی جنت میں آباد کیا اور اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا؟ پھر آپ نے وہ عمل کیا جو کیا (یعنی لغزش کی) جس کے سبب آپ نے اپنی اولاد کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم نے جواب دیا: اے موسیٰ! کیا آپ وہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت کے لیے منتخب فرمایا، آپ سے کلام فرمایا اور آپ کو سرگوشی کے لیے اپنا قرب ﴿وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا﴾ عطا فرمایا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آدم علیہ السلام نے پوچھا: تو کیا میں (پیدائش میں) پہلے ہوں یا (تقدیر کا) وہ لکھا ہوا (ذکر) پہلے تھا؟ انہوں نے کہا: وہ لکھا ہوا پہلے تھا۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس آدم، موسیٰ پر غالب آگئے، پس آدم، موسیٰ پر غالب آگئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جندب بن عبد الله البجلي/حدیث: 1528]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام على هذين الطريقين (برقم 1521)»
«أخرجه النسائي فى (الكبرى) برقم: 11256، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10128، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1525»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں