الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
سود کی اقسام کا بیان
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 446 (کل: 17 مقامات، 13 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 446
صحیح مسلم: 4057
سنن نسائی: 4568
مسند احمد: 11429
مصنف ابن ابی شیبہ: 23958
المستدرک علی الصحیحین: 2313
مسند امام شافعی: 1385
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7213
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1325
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2831
1 تا 10
حدیث نمبر: 446
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، نا فُضَيْلٌ، وَهُوَ ابْنُ غَزْوَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ رِبًا، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ فَمَا زَادَ فَهُوَ رِبًا، وَلَا تُبَاعُ تَمْرَةٌ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاندی چاندی کے بدلے میں برابر برابر ہم وزن بیع کی جائے، پس جو زائد ہو تو وہ سود ہے اور سونا سونے کے بدلے میں برابر برابر ہم وزن بیع کیا جائے پس جو زیادہ ہو تو وہ سود ہے اور کھجوروں کی بیع نہ کی جائے حتیٰ کہ ان (کے پکنے) کی صلاحیت ظاہر ہو جائے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 446]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق . .، رقم: 1588 . سنن ترمذي، رقم: 1240 . سنن نسائي، رقم: 4569 . مسند احمد: 262/2 .»
ترقیم عبدالباقی: 1584 ترقیم شاملہ: -- 4057
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ، وَلَا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ، إِلَّا وَزْنًا بِوَزْنٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ سَوَاءً بِسَوَاءٍ ".
ابوصالح نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سونے کی سونے کے عوض اور چاندی کی چاندی کے عوض بیع نہ کرو مگر یہ کہ وزن بوزن مثل بمثل (معیار میں یکساں) برابر برابر ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4057]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا، سونے کے عوض اور چاندی، چاندی کے عوض فروخت نہ کرو، مگر دونوں کا وزن اور ناپ برابر ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4057]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1584
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4568
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ , عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ , عَنْ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ , عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ , عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ تِبْرُهُ وَعَيْنُهُ وَزْنًا بِوَزْنٍ , وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ تِبْرُهُ وَعَيْنُهُ وَزْنًا بِوَزْنٍ , وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ , وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ , وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ , وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ سَوَاءً بِسَوَاءٍ , مِثْلًا بِمِثْلٍ , فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى" , وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ لَمْ يَذْكُرِ ابْنُ يَعْقُوبَ , وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، ڈلا ہو یا سکہ، برابر برابر ہو، چاندی چاندی کے بدلے ڈالا ہو یا سکہ، برابر برابر ہو، نمک نمک کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، گیہوں گیہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر اور یکساں ہو، لہٰذا جو زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود لیا“۔ یہ الفاظ محمد بن المثنیٰ کے ہیں، ابراہیم بن یعقوب نے ”جَو جَو کے بدلے“ کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4568]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے تول کر عین برابر دیا جائے، ڈلی ہو یا سکہ۔ چاندی چاندی کے برابر تول کر عین برابر دی جائے، ڈلی ہو یا سکہ۔ اسی طرح نمک نمک کے برابر، کھجور کھجور کے برابر، گندم گندم کے برابر اور جو جو کے برابر خریدے بیچے جائیں۔ جو شخص زیادہ دے یا زیادہ لے، اس نے سودی کاروبار کیا۔“ مذکورہ الفاظ محمد بن مثنیٰ کے ہیں، ابراہیم بن یعقوب نے ”جو جو کے برابر“ والے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4568]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظرما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 11429
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، وَحَسَنُ بْنُ مُوسَى , قَالاَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، مِثْلًا بِمِثْلٍ".
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر سرابر ہی بیچو، ایک دوسرے میں کمی بیشی نہ کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11429]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2177، م: 1584
ترقیم عوامۃ: 22943 ترقیم الشثری: -- 23958
«حدثنا ابو الاحوص ، عن زيد بن جبير قال: سال رجل ابن عمر عن الذهب والفضة؟ فقال ابن عمر: الذهب بالذهب، والفضة بالفضة، وزن بوزن» .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سونے اور چاندی کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے، برابر سرابر فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23958]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11734، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1016، 5716، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1365، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14099، ترقيم محمد عوامة: 22943»
حدیث نمبر: 2313
حدثنا أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكْرم، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حَيّان بن عُبيد الله العَدَوي، قال: سألت أبا مِجلَزٍ عن الصَّرْف، فقال: كان ابنُ عباس لا يرى به بأسًا زمانًا من عمره ما كان منه عَينًا - يعني يدًا بيد - وكان يقول: إنما الربا في النَّسيئة، فلَقِيَه - أبو سعيد الخُدْري، فقال له: يا ابن عباس، ألا تتَّقي اللهَ، إلى متى تُوكِل الناسَ الربا؟! أمَا بَلَغَك أنَّ رسول الله ﷺ قال ذات يوم وهو عند زوجته أم سَلَمة:"إني لأشتَهي تمرَ عَجْوةٍ"، فبعثَتْ صاعَين من تمرٍ إلى رجلٍ من الأنصار، فجاءت بدلَ صاعَينِ صاعًا من تمرِ عَجْوةٍ، فقامت فقدَّمتْه إلى رسول الله ﷺ، فلما رآهُ أعجبَه، فتناولَ تمرةً ثم أمسَكَ، فقال:"من أين لكم هذا؟" فقالت أم سَلَمة: بعثتُ صاعَين من تمرٍ إلى رجل من الأنصار، فأتانا بدلَ صاعَين هذا الصاعُ الواحدُ، وها هو، كُلْ، فألقى التمر من بين يديه، قال:"رُدُّوه، لا حاجةَ لي فيه: التمرُ بالتمرِ، والحنطةُ بالحنطةِ، والشعيرُ بالشعيرِ، والذهبُ بالذهبِ، والفضةُ بالفضةِ، يدًا بيد، عينًا بعين، مِثلًا بمِثل، فمن زاد فهو رِبًا". ثم قال:"كذلك ما يُكال أو يُوزن أيضًا". فقال ابن عباس: جزاك الله يا أبا سعيدٍ الجنةَ، فإنك ذكَّرتني أمرًا كنت نُسِّيتُه، أستغفرُ اللهَ وأتوبُ إليه. فكان ينهى عنه بعد ذلك أشدَّ النَّهْي (1)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2282 - حبان بن عبيد الله العدوي فيه ضعف وليس بالحجة
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2282 - حبان بن عبيد الله العدوي فيه ضعف وليس بالحجة
حیان بن عبید اللہ عدوی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابومجلز سے بیعِ صرف (زر کا زر سے تبادلہ) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی زندگی کے ایک طویل عرصے تک اس میں (نقد تبادلے کی صورت میں) کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ سود تو صرف ادھار میں ہے، پھر ان کی ملاقات سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ہوئی جنہوں نے فرمایا: اے ابن عباس! کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟ کب تک لوگوں کو سود کھلانے کا ذریعہ بنو گے؟ کیا تمہیں یہ بات نہیں پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنی زوجہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں قیام کے دوران فرمایا تھا: ”میرا دل عجوہ کھجور کھانے کو چاہ رہا ہے“، تو انہوں نے دو صاع کھجوریں ایک انصاری شخص کے پاس بھیجیں (تاکہ تبادلہ کر سکیں) اور اس کے بدلے ایک صاع عجوہ کھجور لے آئیں، انہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ کھجوریں پسند آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور کھانے کے لیے اٹھائی مگر پھر رک گئے اور پوچھا: ”تمہارے پاس یہ کہاں سے آئی؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: میں نے دو صاع کھجوریں ایک انصاری شخص کے پاس بھیجی تھیں تو وہ دو صاع کے بدلے ہمارے پاس یہ ایک صاع لے آیا، اور یہ حاضر ہے، تناول فرمائیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کھجوریں اپنے سامنے سے ہٹا دیں اور فرمایا: ”اسے واپس کر دو، مجھے اس کی حاجت نہیں؛ کھجور کے بدلے کھجور، گندم کے بدلے گندم، جو کے بدلے جو، سونے کے بدلے سونا اور چاندی کے بدلے چاندی کا تبادلہ ہاتھوں ہاتھ، نقد اور برابر سرابر ہونا چاہیے، جس نے زیادہ کیا تو وہ سود ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح ہر وہ چیز ہے جسے ناپا یا تولا جاتا ہو۔“ یہ سن کر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے ابوسعید! اللہ آپ کو جنت کی جزا دے، آپ نے مجھے وہ بات یاد دلا دی جسے میں بھول گیا تھا، میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، چنانچہ اس کے بعد وہ اس سے نہایت سختی سے منع فرمانے لگے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2313]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل حيّان بن عُبيد الله العَدَوي. أبو مجلَز: هو لاحق بن حُميد، وأخرجه محمد بن نصر المروَزي في "السنة" (177)، وأبو القاسم بن بشران في "أماليه" (1442)، وابن حزم في "المحلى" 8/ 479 من طريق إسحاق بن راهويه، عن روح بن عُبادة، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2313] [ترقيم الشركة 2295] [ترقيم العلميه 2282]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1385
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَلَا تَبِيعُوا غَائِبًا بِنَاجِزٍ".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے کو سونے کے عوض برابری کے سوا کسی اور طریقہ سے نہ بیچو، اور نہ غائب چیز کو حاضر کے بدلے میں بیچو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1385]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1384).»
حدیث نمبر: 10478
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُنَادِي، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ قَامَ: فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ قَدْ أَحْدَثْتُمْ بُيُوعًا مَا أَدْرِي مَا هِيَ؟ وَإِنَّ الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ تِبْرُهُ وَعَيْنُهُ وَزْنًا بِوَزْنٍ يَدًا بِيَدٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ يَدًا بِيَدٍ، وَلَا يَصْلُحُ نَسَاءً، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ مُدًّا بِمُدٍّ يَدًا بِيَدٍ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ مُدًّا بِمُدٍّ يَدًا بِيَدٍ، وَلَا بَأْسَ بِبَيْعِ الشَّعِيرِ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِيرُ أَكْثَرُهُمَا يَدًا بِيَدٍ، وَلَا يَصْلُحُ نَسِيئَةً، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ، حَتَّى عَدَّ الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ يَدًا بِيَدٍ، مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى ⦗٤٥٥⦘ قَالَ قَتَادَةُ: وَكَانَ عُبَادَةُ بَدْرِيًّا عَقَبِيًّا أَحَدَ نُقَبَاءِ الْأَنْصَارِ، وَكَانَ بَايَعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَنْ لَا يَخَافَ فِي اللهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، كَذَا رَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَرَوَاهُ هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ مُسْلِمٍ مَوْصُولًا مَرْفُوعًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر فرمانے لگے: ”اے لوگو! تم نے ایسی بیوع ایجاد کر لی ہیں کہ میں ان کے متعلق نہیں جانتا، سونا سونے کے عوض، اس کی ڈلی اور جنس وزن میں برابر، دست بدست نقد خرید و فروخت، اور چاندی چاندی کے عوض وزن میں برابر، نقد دست بدست خرید و فروخت کرو، اور ادھار درست نہیں ہے، گندم گندم کے عوض مَد مَد کے بدلے دست بدست نقد خرید و فروخت، اور جَو جَو کے عوض ایک مَد مَد کے عوض نقد دست بدست خرید و فروخت کرو، اور جَو کو گندم کے عوض فروخت کرنے میں جبکہ جَو زیادہ ہو، نقد دست بدست کوئی حرج نہیں ہے، لیکن ادھار درست نہیں ہے اور کھجور کھجور کے عوض، یہاں تک کہ نمک نمک کے بدلے تک شمار کیا، برابر برابر، نقد دست بدست۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود کا معاملہ کیا۔“ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ بدری اور عقبی تھے اور انصار کے سرداروں میں سے تھے، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات پر بیعت کی تھی کہ وہ اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف نہ کھائیں گے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10478]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10482
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَى، فَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْتُمْ، وَالتَّمْرَ بِالْمِلْحِ يَدًا بِيَدٍ، وَالشَّعِيرَ بِالْبُرِّ يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْتُمْ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے برابر برابر اور چاندی چاندی کے عوض برابر وزن کے ساتھ اور نمک نمک کے بدلے برابر وزن کے ساتھ اور جو جو کے بدلے برابر، اور گندم گندم کے بدلے اور کھجور کھجور کے بدلے برابر، جس نے زیادہ دیا یا زیادتی کا مطالبہ کیا، اس نے سود لیا۔ تم سونے کو چاندی کے عوض دست بدست نقد فروخت کرو جیسے تم چاہو اور کھجور کو نمک کے عوض نقد فروخت کرو اور جو کو گندم کے عوض دست بدست نقد فروخت کرو جیسے تم چاہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10482]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10519
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْمُنَادِي، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْعَدَوِيُّ أَبُو زُهَيْرٍ، قَالَ: سُئِلَ لَاحِقُ بْنُ حُمَيْدٍ أَبُو مِجْلَزٍ وَأَنَا شَاهِدٌ عَنِ الصَّرْفِ، فَقَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا زَمَانًا مِنْ عُمْرِهِ حَتَّى لَقِيَهُ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، فَقَالَ لَهُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَلَا تَتَّقِي اللهَ؟، حَتَّى مَتَى تُؤَكِّلُ النَّاسَ الرِّبَا؟ أَمَا بَلَغَكَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ عِنْدَ زَوْجَتِهِ أُمِّ سَلَمَةَ:" إِنِّي أَشْتَهِي تَمْرَ عَجْوَةٍ" وَإِنَّهَا بَعَثَتْ بِصَاعَيْنِ مِنْ تَمْرٍ عَتِيقٍ إِلَى مَنْزِلِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأُتِيَتْ بَدَلَهُمَا بِصَاعٍ مِنْ عَجْوَةٍ، فَقَدَّمَتْهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبَهُ فَتَنَاوَلَ تَمْرَةً ثُمَّ أَمْسَكَ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكُمْ هَذَا؟" قَالَتْ: بَعَثْتُ بِصَاعَيْنِ مِنْ تَمْرٍ عَتِيقٍ إِلَى مَنْزِلِ فُلَانٍ فَأَتَيْنَا بَدَلَهُمَا مِنْ هَذَا الصَّاعِ الْوَاحِدِ فَأَلْقَى التَّمْرَةَ مِنْ يَدِهِ وَقَالَ:" رُدُّوهُ رُدُّوهُ لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ، التَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ يَدًا بِيَدٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ لَيْسَ فِيهِ زِيَادَةٌ وَلَا نُقْصَانٌ، فَمَنْ زَادَ أَوْ نَقَصَ فَقَدْ أَرْبَى وَكُلُّ مَا يُكَالُ أَوْ يُوزَنُ". فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ذَكَّرْتَنِي يَا أَبَا سَعِيدٍ أَمْرًا أُنْسِيتُهُ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، وَكَانَ يَنْهَى بَعْدَ ذَلِكَ أَشَدَّ النَّهْيِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صرف میں تفاضل کے قائل تھے، وہ اس میں کوئی حرج خیال نہ فرماتے تھے، جب وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ملے تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے ابن عباس! کیا آپ اللہ سے نہیں ڈرتے؟ کب تک آپ لوگوں کو سود کھلاؤ گے؟ کیا آپ کو یہ خبر نہیں ملی کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عجوہ کھجور کھانے کو میرا دل چاہتا ہے۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے پرانی کھجوروں کے دو صاع ایک انصاری کے گھر بھیج دیے اور اس کے عوض ایک صاع عجوہ کھجور کا ان کو مل گیا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ بڑی پسند آئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور پکڑی، پھر رک گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں یہ کہاں سے ملی ہیں؟“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے دو صاع پرانی کھجوریں فلاں کے ہاں بھیجی تھیں تو اس کے بدلے یہ ایک صاع آیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے کھجور ڈال دی اور فرمایا: ”تم اس کو واپس کر دو، تم اس کو واپس کر دو، مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے، کھجور کے بدلے کھجور، گندم کے بدلے گندم، جو کے بدلے جَو، سونے کے بدلے سونا، چاندی کے بدلے چاندی، برابر برابر اور نقد ہونا چاہیے، اس میں کمی یا زیادتی درست نہیں ہے، جس نے زیادہ یا کمی کی اس نے سود حاصل کیا، ہر وہ چیز جس کا وزن کیا جائے یا ماپی جائے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اے ابوسعید! آپ نے مجھے ایسا معاملہ یاد کروا دیا جو میں بھول گیا تھا، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں، اور اس کے بعد وہ سختی سے منع کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10519]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الحاكم 2/ 49»
الحكم على الحديث:
ضعيف