الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ شِكَايَةِ الْجَارِ
ہمسائے کی شکایت کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 126 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
سنن ترمذی: 1942
صحیح الادب المفرد: 74
مشکوۃ المصابیح: 4964
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13542
المعجم الاوسط: 647
11 تا 16
حدیث نمبر: 1684
1684 صحيح حَدِيثُ عَائِشَةَ رضي الله عنها، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا زَالَ يُوصِيني جِبْرِيلُ بِالجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرئیل علیہ السلام مجھے پڑوسی کے بارے میں بار بار اس طرح وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 28 باب الوصاۃ بالجار۔»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1685
1685 صحيح حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما، قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالجَارِ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرئیل علیہ السلام مجھے پڑوسی کے بارے میں بار بار اس طرح وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1685]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 28 باب الوصاۃ بالجار۔»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 9076
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام نے مجھے ہمسائے کے بارے میں اس قدر نصیحتیں کیں کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ یہ تو اس کو وارث بھی بنانے لگے ہیں۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9076]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6014، ومسلم: 2624، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24260 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24764»
وضاحت: فوائد: … میراث صرف قریبی رشتہ داروں کا حق ہوتا ہے، لیکن جب ہمسائیوں کے حقوق کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تاکید کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں لگا کہ یہ تو میراث کے بھی حقدار قرار پائیں گے۔
اللہ تعالیٰ کے حقوق کے ساتھ ساتھ بندوں کے بھی حق ہیں اور ان میں ہمسائیوں کے حقوق کو بھی کافی اہمیت حاصل ہے، لیکن اس دور کا مسلمان مکمل اسلام کو اپنانے کے لیے تیار نہیں ہے، ہر ایک اپنی ذات کے لیے چند اعمال کا تعین کر کے اسی کو کافی سمجھ بیٹھا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حقوق کے ساتھ ساتھ بندوں کے بھی حق ہیں اور ان میں ہمسائیوں کے حقوق کو بھی کافی اہمیت حاصل ہے، لیکن اس دور کا مسلمان مکمل اسلام کو اپنانے کے لیے تیار نہیں ہے، ہر ایک اپنی ذات کے لیے چند اعمال کا تعین کر کے اسی کو کافی سمجھ بیٹھا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6014
حدیث نمبر: 9077
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ أَوْ قَالَ خَشِيتُ أَنْ يُوَرِّثَهُ
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام نے مجھے ہمسائے کے بارے میں اس قدر نصیحتیں کیں کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ یہ تو اس کو وارث بھی بنانے لگے ہیں۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو ڈرنے لگا کہ یہ تو اس کو وارث بھی قرار دینے لگے ہیں۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9077]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6015، ومسلم: 2625، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5577 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5577»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6015
حدیث نمبر: 13542
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُس کو وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13542]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13542]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1899)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 647
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرئیل علیہ السلام مجھے پڑوسی کے متعلق مسلسل اس قدر وصیت کرتے رہے کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ عنقریب وہ اسے وارث قرار دے دیں گے۔“
اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی حازم رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 647]
اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی حازم رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6014، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2624، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 511، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5151، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1942، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3673، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12733، 13348، 15901، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24898، 25239، 25582، 26179، 26653، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4590، والبزار فى «مسنده» برقم: 258 / 233، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25925، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2785، 2786، 2787، 2788، 2789، 2790»