الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. باب في الْعَرَايَا:
بیع عرایا کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2594 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
سنن دارمی: 2594
صحیح بخاری: 2382
صحیح مسلم: 3892
بلوغ المرام: 713
مسند عبداللہ بن عمر: 36
المعجم الکبیر للطبرانی: 4831
حدیث نمبر: 2594
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: "رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِالتَّمْرِ وَالرُّطَبِ، وَلَمْ يُرَخِّصْ فِي غَيْرِ ذَلِكَ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا کی تر یا خشک کھجور کے بدلے اجازت دی تھی اور اس کے سوا کسی (صورت) کی اجازت نہیں دی تھی۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2594]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2600] »
اس روایت کی سند قوی ہے اور حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2184] ، [مسلم 1539] ، [ترمذي 1300] ، [نسائي 4546] ، [ابن ماجه 2268] ، [أبويعلی 5798] ، [ابن حبان 4981]
اس روایت کی سند قوی ہے اور حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2184] ، [مسلم 1539] ، [ترمذي 1300] ، [نسائي 4546] ، [ابن ماجه 2268] ، [أبويعلی 5798] ، [ابن حبان 4981]
وضاحت: (تشریح حدیث 2593)
عرايا عریہ کی جمع ہے، اور یہ ایسی بیع ہے کہ کوئی آدمی اپنے باغ میں سے دو تین درخت کسی مسکین کو دیوے، پھر اس کا باغ میں بار بار آنا مناسب خیال نہ کرے، ان درختوں کا میوه خشک میوے کے بدلے اس سے خرید لے، اور ضروری ہے کہ یہ میوه پانچ وسق سے کم ہو۔
(وحیدی)۔
مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں: یاد رہے کہ اہلِ عرب قحط کے دنوں میں اور خشک سالی کے ایام میں اپنے باغات میں سے فقیروں اور مسکینوں کے درختوں کو چھوڑ کر ان کے پھل صدقات کی صورت میں دیا کرتے تھے کہ فلاں درخت کی کھجوریں تمہاری ہیں، اس طرح عطیہ میں دی گئی کھجور کو عریہ کہتے ہیں، اور ان کھجور کے درختوں کا پھل کھانے کے لئے مساکین ان باغات میں جایا کرتے تھے جس سے مالکِ باغ کو تکلیف ہوئی تھی، اور یہ بھی ہوتا کہ اپنی محتاجی و غریبی کی وجہ سے مساکین ان کے پکنے کا انتظار نہ کر سکتے تھے تو اپنے حصے کے پھل وہ فروخت کر دیتے تھے، اور پھل ابھی درخت ہی پر ہوتے اور اس کے بدلے خشک کھجور (یعنی تر کے بدلے خشک) لے لیتے اور مالکِ باغات کو روز مرہ کی آمد و رفت کی تکلیف سے نجات مل جاتی۔
یہ بعینہ بیع مزابنہ ہی کی صورت ہے۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ کو حرام قرار دیا تو ضرورت اور حاجت رفع کرنے کی غرض سے بیع عرایا کی اجازت مرحمت فرما دی اس شرط پر کہ کھجور کے اندر درختوں پر پھل کا تخمینہ لگا کر ان کے بدلے ناپ کر اتنی کھجور دے دیں جو پانچ وسق سے کم ہو۔
اس کی اور بھی صورتیں ہیں جو شروح کی کتابوں میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
بہرحال اس حدیث سے اسلام کی غربا پروری، مساکین کی دل بستگی اور سب کے ساتھ ہمدردی کی بہترین مثال سامنے آئی، احناف نے بیع عریہ کو مزابنہ پر قیاس کر کے اس کی حلت و جواز سے انکار کیا ہے جو صحیح احادیث کا انکار ہے۔
کتبِ احادیث میں اکثر جگہ جہاں مزابنہ کی حرمت کا ذکر ہے اس سے ملے ہوئے ابواب میں عرایا کی حلت کا بھی ذکر موجود ہے، اس لئے عریہ ایک خاص مقدار میں غریبوں، مسکینوں کے لئے جائز ہے۔
واللہ اعلم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2382
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا مِنَ التَّمْرِ، فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ". شَكَّ دَاوُدُ فِي ذَلِكَ.
ہم سے یحییٰ بن قزعہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں داؤد بن حصین نے، انہیں ابواحمد کے غلام ابوسفیان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا کی اندازہ کر کے خشک کھجور کے بدلے پانچ وسق سے کم، یا (یہ کہا کہ) پانچ وسق کے اندر اجازت دی ہے اس میں شک داؤد بن حصین کو ہوا (بیع عریہ کا بیان پیچھے مفصل ہو چکا ہے)۔ [صحيح البخاري/كتاب المساقاة/حدیث: 2382]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اندازے سے خشک کھجور کے عوض پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم (مقدار) میں «بَيْعُ الْعَرَايَا» ”بیع عرایا“ کی اجازت دی۔ اس (مقدار) میں راوی حدیث داود کو شک ہوا۔ [صحيح البخاري/كتاب المساقاة/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1541 ترقیم شاملہ: -- 3892
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَ: قُلْتُ لِمَالِكٍ : حَدَّثَكَ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ، أَوْ فِي خَمْسَةِ "، يَشُكُّ دَاوُدُ، قَالَ: خَمْسَةٌ أَوْ دُونَ خَمْسَةٍ، قَالَ: نَعَمْ.
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: میں نے امام مالک سے پوچھا: کیا آپ کو داود بن حصین نے ابن ابی احمد کے آزاد کردہ غلام ابوسفیان (وہب) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کو پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق تک اندازے سے بیچنے کی رخصت دی ہے؟۔۔ (امام مسلم رحمہ اللہ نے کہا:) شک داود کو ہے کہ انہوں (ابوسفیان) نے پانچ وسق کہا یا پانچ وسق سے کم کہا۔۔ تو انہوں (امام مالک) نے جواب دیا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3892]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کی بیع کی اندازہ کر کے رخصت دی، بشرطیکہ ”پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق ہو“، یہ شک حدیث کے راوی داود بن الحصین کو ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3892]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1541
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 713
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه: أن رسول الله رخص في بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة أوسق أو في خمسة أوسق. متفق عليه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا میں اجازت و رخصت عنایت فرما دی۔ بایں صورت کہ تازہ کھجوروں کو خشک کے عوض اندازے سے فروخت کر لیا جائے، جبکہ یہ پانچ وسق کی مقدار سے کم ہوں، یا پھر پانچ وسق ہوں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 713]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول نے – «رَخَّصَ» رخصت دی – «فِي بَيْعِ الْعَرَايَا» عرایا کی بیع میں – «بِخَرْصِهَا» ان کے اندازے کے ساتھ – «فِيمَا دُونَ» اس میں جو کم ہو – «خَمْسَةِ أَوْسُقٍ» پانچ وسق سے – «أَوْ فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ» یا پانچ وسق میں۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرایا کی بیع میں اندازے کے ساتھ پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق تک میں رخصت دی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 713]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الثمر علي رؤوس النخل بالذهب أو الفضة، حديث:2190، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع الرطب بالتمر إلا في العرايا، حديث:1541.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 36
حَدَّثَنَا مُعَلَّى الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ:" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ: أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ ثَمَرَ أَرْضِهِ بِكَيْلٍ إِنْ زَادَ فَلا، وَإِنْ نَقَصَ فَعَلَى".
قَالَ: قَالَ: وَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا".
قَالَ: قَالَ: وَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ یہ کہ آدمی اپنی زمین کی پیداوار کو معلوم وزن کے عوض اس شرط پر بیچ دے کہ اگر پیداوار زیادہ ہوئی تو اس کو مزید کچھ نہیں ملے گا اور اگر پیداوار وزن سے کم ہوئی تو وہ نقصان کا ذمہ دار ہوگا اسے منع کیا۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت پر لگی کھجور کی (اندازے کے ساتھ خشک یا تازی کھجور کے عوض) بیع کی رخصت دی۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 36]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: البيوع: باب بيع الزبيب بالزبيب والطعام بالطعام: رقم الحديث: 2172، 2173، صحيح مسلم: البيوع: باب تحريم بيع الرطب بالتمر الا فى العرايا: رقم الحديث: 1542»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 10665
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قُلْتُ لِمَالِكٍ: حَدَّثَكَ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ"؟" أَوْ خَمْسَةٍ" - شَكَّ دَاوُدُ - قَالَ: خَمْسَةٍ أَوْ دُونَ خَمْسَةٍ؟، قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعِ عرایا کو جائز قرار دیا ہے، بشرطیکہ ”اس میں پانچ وسق یا اس سے کم میں اندازہ لگائیں“، داؤد راوی کو شک ہے کہ ”پانچ“ یا ”پانچ وسق سے کم“ کہا؟ فرماتے ہیں: ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10665]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1541»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10667
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ الْحَجَبِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكًا، وَسَأَلَهُ عُبَيْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ الرَّبِيعِ أَحَدَّثَكَ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ؟" قَالَ مَالِكٌ: نَعَمْ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيِّ، وَغَيْرِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بیع عرایا میں پانچ وسق یا اس سے کم میں اندازہ لگانا جائز قرار دیا ہے“، امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10667]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2078»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4831
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ - لَا أَدْرِي ذَكَرَ أَبَاهُ أَمْ لَا -: أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِالتَّمْرِ وَالرُّطَبِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے (یا ان کا ذکر کیے بغیر خارجہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کو خشک اور تر کھجور کے بدلے بیچنے کی اجازت دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4831]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 131، حدیث 4850»