الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب في تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 75 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 75
المستدرک علی الصحیحین: 4272
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14216
المعجم الکبیر للطبرانی: 8072
حدیث نمبر: 75
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ، وَيُقِلُّ اللَّغْوَ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَيُقْصِرُ الْخُطْبَةَ، وَلَا يَأْنَفُ وَلَا يَسْتَنْكِفُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ فَيَقْضِيَ لَهُمَا حَاجَتَهُمَا".
سیدنا عبدالله بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ذکر (الٰہی) زیادہ کرتے اور بے مقصد باتیں کم کرتے تھے، نماز لمبی پڑھتے اور خطبہ مختصر دیتے، بیوہ اور مسکین کے ساتھ چلنے میں نہ عار محسوس کرتے اور نہ تکبر کرتے، ان کے ساتھ چلتے اور ان کی ضرورت و حاجت پوری فرماتے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن حميد، [مكتبه الشامله نمبر: 75] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن اس کی متابعت موجود ہے اور اس کو امام نسائی نے [السنن الكبرى 1716] میں اور بیہقی نے [شعب الايمان 8114] میں ذکر کیا ہے اور [صحيح ابن حبان 6423] میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن اس کی متابعت موجود ہے اور اس کو امام نسائی نے [السنن الكبرى 1716] میں اور بیہقی نے [شعب الايمان 8114] میں ذکر کیا ہے اور [صحيح ابن حبان 6423] میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 75)
اس روایت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرِ الٰہی میں مشغول رہنا ثابت ہوتا ہے، جیسا کہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا میں بھی ہے: «كَانَ يَذْكُرُ اللّٰهَ عَلَىٰ كُلِّ أَحْيَانِهِ.» مسلم: (373)۔
بے مقصد باتیں کم کرنا۔
(یہ جملہ محل نظر ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے مقصد گفتگو کبھی نہیں فرماتے تھے)۔
اس میں نماز لمبی اور خطبہ مختصر دینے کا ثبوت ہے۔
یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ کریمانہ کی ایک جھلک ہے کہ بوڑھے اور غریبوں کے ساتھ چلنے میں عار نہ سمجھتے، بلکہ ان کی حاجت روائی فرماتے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف محمد بن حميد
حدیث نمبر: 4272
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا شُعْبة، عن قَتَادة، قال: سمعت عبد الله بن أبي عُتبة يقول: سمعت أبا سعيد الخُدْري يقول: كان رسول الله ﷺ يُكثر الذِّكر، ويُقِلُّ اللغوَ، ويُطيل، الصلاة، ويَقصُر الخُطبَة، ولا يستنكِفُ أن يمشيَ مع العبدِ والأرملةِ، حتى يَفرُغَ لهم من حاجتهم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه. قال الحاكم: وقد قدَّمتُ هذه الأحاديثَ الصحيحةَ في دلائل النبوة من أخلاق سيدنا المصطفى لقول الله ﷿: ﴿وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ﴾ [الدخان: 32] وقوله ﷿: ﴿اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ (1) ﴾ [الأنعام: 124] وقوله: ﴿ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ (1) مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ (2) وَإِنَّ لَكَ لأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ (3) وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ﴾. فاسمع الآن الآياتِ الصحيحةَ بعدها:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4226 - على شرط البخاري ومسلم

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے ذکر کرتے، لغو کلام کم کرتے، نماز طویل اور خطبہ مختصر فرماتے تھے، اور کسی غلام یا بیوہ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ چلنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں فرماتے تھے۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ کریمہ کے متعلق یہ صحیح احادیث دلائل نبوت کے طور پر اللہ تعالیٰ کے ان ارشادات کی روشنی میں پیش کی ہیں: ﴿وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ﴾ [سورة الدخان: 32] ”اور ہم نے ان کو علم کی بنا پر جہان والوں پر منتخب کیا“ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ﴾ [سورة الأنعام: 124] ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اسے اپنی پیغمبری کہاں رکھنی ہے“ اور اللہ کا فرمان ہے: ﴿ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ وَإِنَّ لَكَ لأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ﴾ ”ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو وہ لکھتے ہیں، آپ اپنے رب کے فضل سے دیوانے نہیں ہیں اور بے شک آپ کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا اور یقیناً آپ اخلاق کے بلند ترین مرتبے پر فائز ہیں“۔ اب اس کے بعد مزید صحیح نشانیاں ملاحظہ فرمائیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : آيات رسول الله صلى الله عليه وسلم التي في دلائل النبوة/حدیث: 4272]

تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح، لكن أحدًا في الدنيا لم يُخرّج هذا المتن بهذا الإسناد، سوى ما وجدناه في أصول "المستدرك" هنا، ويغلب على ظننا أنَّ هذا خطأ قديم، حصل فيه انتقال بصرٍ إلى متن الرواية التي قبل هذه، فذكر هذا الإسناد لذلك المتن، وإنما الذي أخرجه البيهقي في كتبه: "السنن الكبرى" ...» [ترقيم الرساله 4272] [ترقيم الشركة 4249] [ترقيم العلميه 4226]
الحكم على الحديث:
هذا إسناد صحيح
حدیث نمبر: 14216
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَلَا يَأْنَفُ، وَلَا يَسْتَكْبِرُ أَنْ يَذْهَبَ مَعَ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث، قرآن ہی ہوتا تھا، آپ بکثرت ذکر کرتے تھے، مختصر خطبہ دیتے تھے طویل نماز ادا کرتے تھے اور کسی غریب کے ساتھ یا کمزور کے ساتھ چل کر جانے میں عار محسوس نہیں کرتے تھے (اور اس وقت تک اس کے ساتھ رہتے تھے) یہاں تک کہ وہ (غریب شخص) اپنی حاجت سے فارغ ہو جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14216]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8103)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8103»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 8072
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا عَبْدَةُ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ : حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ، وَيُكْثِرُ الذِّكْرَ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَلَا يَأْنَفْ، وَلَا يَسْتَكْبِرْ أَنْ يَذْهَبَ مَعَ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِهِ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو قرآن ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذکر زیادہ کرتے، خطبہ مختصر رکھتے، نماز طویل کرتے، اور مسکین و کمزور کے ساتھ جانے میں نہ عار محسوس کرتے نہ تکبر کرتے یہاں تک کہ اس کی ضرورت پوری ہو جاتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8072]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 287، حدیث 8103»