🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب الْأَمْرِ بِتَعَهُّدِ الْقُرْآنِ، وَكَرَاهَةِ قَوْلِ نَسِيتُ آيَةَ كَذَا، وَجَوَازِ قَوْلِ أُنْسِيتُهَا
باب: قرآن کی نگہبانی کرنے کا حکم اور اس قول کے کہنے کی ممانعت کہ میں فلاں آیت بھول گیا اور آیت بھلا دی گئی کہنے کے جواز میں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1842 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 1842
مصنف ابن ابی شیبہ: 31988
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 790 ترقیم شاملہ: -- 1842
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي وَأَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : تَعَاهَدُوا هَذِهِ الْمَصَاحِفَ، وَرُبَّمَا قَالَ: الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ، مِنَ النَّعَمِ، مِنْ عُقُلِهِ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ وَكَيْتَ، بَلْ هُوَ نُسِّيَ ".
اعمش نے شفیق بن سلمہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ان مصاحف۔ اور کبھی کہا: قرآن۔ کے ساتھ تجدید عہد کرتے رہو کیونکہ وہ انسانوں کے سینوں سے بھاگ جانے میں اپنے پاؤں کی رسیوں سے نکل بھاگنے والے اونٹوں سے بھی بڑھ کر ہے، کہا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کسی کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ اسے بھلا دیا گیا ہے۔" [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1842]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ان مصاحف کے ساتھ تجدید عہد کرتے رہا کرو (یعنی ان کی تلاوت کی پابندی کرو) اور بعض دفعہ انہوں نے مصاحف کی بجائے قرآن کہا، کیونکہ وہ انسانوں کے سینوں سے، اونٹوں کے اپنی رسیوں سے بڑھ کر بھاگنے والا ہے“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”تم میں سے کسی کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ وہ بھلا دیا گیا ہے“۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1842]
ترقیم فوادعبدالباقی: 790
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30616 ترقیم الشثری: -- 31988
حدثنا ابن عيينة ، عن منصور ، عن ابي وائل قال: قال عبد الله : تعاهدوا هذا القرآن، فلهو اشد تفصيا من النعم من عقله، قال: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بئس ما لاحدهم ان يقول: نسيت آية كيت وكيت، بل هو نسي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (تقضيًا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠٣٢)، ومسلم (٧٩٠).

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: اس قرآن کی خبر گیری کیا کرو اس لیے کہ یہ جلد نکل جانے والا ہے سینوں سے بہ نسبت اونٹ کے اپنی رسیوں سے۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: برائی اس شخص کے لیے ہے جو یوں کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا۔ وہ بھولا نہیں بلکہ اسے بھلا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31988]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5032 (م)، 5039، 5032، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 790، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 761، 762، 763، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2039، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 942 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1017، 7985، 7988، 7986، 10492، 10493، 10496، 10494، 10495، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2942، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2787، 3390، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 16، 17، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4122، 4123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3690، 4039، 4101، 4166، 4261، 4374، 4502، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 259، والحميدي فى «مسنده» برقم: 91، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5136، والبزار فى «مسنده» برقم: 1656، 1657 / 1، 1657 / 2، 1695، 1734، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5967، 5969، 5968، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8797، 31987، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8688، 10231، 10347، 10415، 10418، 10436، 10437، 10449، والطبراني فى «الصغير» برقم: 305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3302، 4284، ترقيم محمد عوامة: 30616»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں