الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْيَةِ الْهِلاَلِ وَالْفِطْرِ لِرُؤْيَةِ الْهِلاَلِ وَأَنَّهُ إِذَا غُمَّ فِي أَوَّلِهِ أَوْ آخِرِهِ أُكْمِلَتْ عِدَّةُ الشَّهْرِ ثَلاَثِينَ يَوْمًا:
باب: اس بیان میں کہ روزہ اور افطار چاند دیکھ کر کریں اور اگر بدلی ہو تو تیس تاریخ پوری کریں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2506 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 2506
مسند احمد: 14527
سنن دارقطنی: 2176
الفتح الربانی: 7190
ترقیم عبدالباقی: 1080 ترقیم شاملہ: -- 2506
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إسحاق ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَقَبَضَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ ".
عمرو بن دینار نے ہمیں حدیث سنائی کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مہینہ اس طرح، اس طرح، اور اس طرح ہوتا ہے۔“ اور تیسری دفعہ اپنا انگوٹھا بند کر لیا۔ (اشارے سے انتیس کی گنتی بتائی۔) [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2506]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مہینہ اس طرح، اس طرح، اور اس طرح ہوتا ہے۔“ اور تیسری دفعہ اپنا انگوٹھا بند کر لیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2506]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1080
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 14527
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: هَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَكَانَ يَكُونُ فِي الْعُلْوِ، وَيَكُنَّ فِي السُّفْلِ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِنَّ فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ مَكَثْتَ تَسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّهْرَ هَكَذَا وَهَكَذَا" بِأَصَابِعِ يَدِهِ مَرَّتَيْنِ، وَقَبَضَ فِي الثَّالِثَةِ إِبْهَامَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے کے لئے اپنی ازواج مطہرات سے ترک تعلق کر لیا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم بالاخانے میں رہتے تھے اور ازواج مطہرات نچلی منزل میں رہتی تھیں ٢٩ راتیں گزرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اتر آئے کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپ تو ٢٩ راتیں رکے (جبکہ آپ نے ایک ماہ کا ارادہ کیا تھا) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کبھی مہینہ اتنا اور اتنا بھی ہوتا ہے دو مرتبہ آپ نے ہاتھ کی ساری انگلیوں سے اشارہ کیا اور تیسری مرتبہ انگوٹھے کو بند کر دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14527]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1084
ترقیم العلمیہ : 2150 ترقیم الرسالہ : -- 2176
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْصُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ وَلا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِصَوْمٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ أَفْطِرُوا، فَإِنَّ الشَّهْرَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا"، وَخَنَسَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے لیے شعبان کی تعداد کا خیال رکھو، رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے روزہ نہ رکھو، جب تم اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ لو، تو روزے رکھنا شروع کر دو اور جب تم اسے دیکھ لو، تو روزے رکھنا بند کر دو، اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو تیس دن کی تعداد پوری کر لو اور پھر روزے رکھنا بند کر دو، کیونکہ مہینہ بعض اوقات اتنا، اور اتنا بھی ہوتا ہے۔“ تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے انگوٹھے کو اندر کی طرف کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2176]
ترقیم العلمیہ: 2150
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8048، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2175، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16548، 16552، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2545، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 3777، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8237، 8238»
«قال الدارقطني: الواقدي ليس بالقوي»
«وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1900، 1906، 1907، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1080»
«قال الدارقطني: الواقدي ليس بالقوي»
«وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1900، 1906، 1907، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1080»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح
حدیث نمبر: 7190
حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ هَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا فَكَانَ يَكُونُ فِي الْعُلْوِ وَيَكُنَّ فِي السُّفْلِ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِنَّ فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ مَكَثْتَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّهْرَ هَكَذَا وَهَكَذَا بِأَصَابِعِ يَدِهِ مَرَّتَيْنِ وَقَبَضَ فِي الثَّالِثَةِ إِبْهَامَهُ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینہ تک علیحدگی اختیار کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالا خانے میں رہائش اختیار کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات نیچے تھیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتیس دنوں کے بعد بیویوں کے پاس اتر آئے تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ انتیس دن ٹھہرے ہیں (جبکہ قسم تو مہینے کی تھی)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ مہینہ اس طرح ہے اور اس طرح ہے اور اس طرح ہے۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری بار انگوٹھا بند کر لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الإيلاء/حدیث: 7190]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1084، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14527 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14581»
وضاحت: فوائد: … اگر کوئی خاوند چار ماہ سے زیادہ مدت کے لیے یا مدت کی تعیین کے بغیر بیوی کے قریب نہ جانے کی قسم کھاتا ہے، تو چار مہینے گزر جانے کے بعد یا تو خاوند اپنی بیوی سے تعلق قائم کرے گا، یا پھر اسے طلاق دے دے گا، چار ماہ گزر جانے سے از خود طلاق واقع نہیں ہو گی۔ اگر وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتا تو عدالت کی طرف سے اسے کوئی ایک فیصلہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ یہ بات یاد رہے کہ اگر کوئی خاوند معینہ مدت کے لیے قسم اٹھاتا ہے، لیکن اس مدت کی تکمیل سے پہلے اپنی بیوی سے تعلق قائم کر لیتا ہے تو اسے قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1084