الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
86. باب التَّرْغِيبِ فِي سُكْنَى الْمَدِينَةِ وَالصَّبْرِ عَلَى لأْوَائِهَا:
باب: مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کرنے کی ترغیب اور وہاں کی تکالیف پر صبر کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3340 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 3340
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1522
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2524
ترقیم عبدالباقی: 1374 ترقیم شاملہ: -- 3340
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، جَمِيعًا عَنْ أَبِي أُسَامَةَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، وَابْنِ نُمَيْرٍ، قَالَا: حدثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ "، قَالَ: ثُمَّ كَانَ أَبُو سَعِيدٍ يَأْخُذُ، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَجِدُ أَحَدَنَا فِي يَدِهِ الطَّيْرُ فَيَفُكُّهُ مِنْ يَدِهِ ثُمَّ يُرْسِلُهُ.
سعید بن عبدالرحمان بن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ عبدالرحمان نے انہیں اپنے والد ابوسعید رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”میں مدینہ کی دو سیاہ پتھروں والی زمین کے درمیانی حصے کو حرم قرار دیتا ہوں، جیسے ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔“ کہا: پھر ابوسعید رضی اللہ عنہ ہم میں سے کسی کو پکڑ لیتے، اور ابوبکر نے کہا: ہم میں سے کسی کو دیکھتے کہ اس کے ہاتھ میں پرندہ ہے، تو اسے اس کے ہاتھ سے چھڑاتے، پھر اسے آزاد کر دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3340]
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے مدینہ کے دونوں سنگریزوں (پتھریلے میدانوں) کا درمیانی علاقہ حرم قرار دیا ہے، جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔“ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبدالرحمٰن کہتے ہیں، ابو سعید ہم میں سے کسی کے ہاتھ میں پرندہ دیکھتے یا کسی کو اس حال میں پکڑ لیتے کہ اس کے ہاتھ میں پرندہ ہے، تو وہ اس کے ہاتھ سے چھڑوا کر اسے آزاد کر دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3340]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1374
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1522
«إن إبراهيم حرم مكة وإني حرمت ما بين لابتيها - يريد المدينة -»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس (مدینہ) کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1522]
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس (مدینہ) کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن رافع بن خديج. مختصر مسلم 773.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2524
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ كَمَا حُرِّمَتْ مَكَّةُ.
حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ كَمَا حُرِّمَتْ مَكَّةُ» ”اے اللہ! میں نے مدینہ کو اسی طرح محترم (حرم) قرار دیا ہے جس طرح مکہ کو حرمت والا بنایا گیا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2524]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22124، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 209، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5208، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8680، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4796، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2518»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22124، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 209، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5208، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8680، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4796، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2518»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف