🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب غِلَظِ تَحْرِيمِ الْغُلُولِ:
باب: غنیمت میں چوری کرنا کیسا گناہ ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4734 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 4734
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4485
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1831 ترقیم شاملہ: -- 4734
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَذَكَرَ الْغُلُولَ فَعَظَّمَهُ وَعَظَّمَ أَمْرَهُ، ثُمَّ قَالَ: لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا ثُغَاءٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ ".
اسماعیل بن ابراہیم نے ابوحیان سے، انہوں نے ابوزرعہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے۔ اور آپ نے مال غنیمت میں خیانت کا ذکر فرمایا: آپ نے ایسی خیانت اور اس کے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیا، پھر فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو قیامت کے دن اس طرح آتا ہوا نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر اونٹ سوار ہو کر بلبلا رہا ہو اور وہ کہے: اللہ کے رسول! میری مدد فرمائیے، اور میں جواب میں کہوں: میں تمہارے لئے کچھ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں (دنیا ہی میں) حق پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر گھوڑا سوار ہو کر ہنہنا رہا ہو، وہ کہے: اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے، اور میں کہوں کہ میں تمہارے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں حق پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر بکری سوار ہو کر ممیا رہی ہو، وہ کہے: اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے، اور میں کہوں: میں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں حق سے آگاہ کر دیا تھا، میں تم میں سے کسی شخص کو روزِ قیامت اس حالت میں نہ دیکھوں کہ اس کی گردن پر کسی شخص کی جان سوار ہو اور وہ (ظلم کی دہائی دیتے ہوئے) چیخیں مار رہی ہو، اور وہ شخص کہے: اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے، اور میں کہوں: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں سب کچھ بتا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر کپڑا لدا ہوا پھڑپھڑا رہا ہو، اور وہ کہے: اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے، اور میں کہوں: تمہارے لیے میرے بس میں کچھ نہیں، میں نے تم کو سب کچھ سے آگاہ کر دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر نہ بولنے والا مال (سونا چاندی) لدا ہوا ہو، وہ کہے: اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے، اور میں کہوں: تمہارے لیے میرے پاس کسی چیز کا اختیار نہیں، میں نے تم کو (انجام) کی خبر پہنچا دی تھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4734]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطاب کے لیے کھڑے ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت میں خیانت کی سنگینی کا ذکر کیا اور اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیا، پھر فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر اونٹ سوار ہو جو بلبلا رہا ہو، وہ کہے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری فریاد رسی کیجیے، تو میں جواب دوں گا: میرے اختیار میں تیرے لیے کچھ نہیں، میں تمہیں پیغام پہنچا چکا ہوں۔ میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر گھوڑا سوار ہو جو ہنہنا رہا ہو اور وہ کہے گا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری مدد فرمائیے، تو میں کہوں گا: میرے بس میں تیرے لیے کچھ نہیں ہے، میں تمہیں پیغام پہنچا چکا ہوں۔ میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر بکری سوار ہو جو ممیا رہی ہو، وہ کہے گا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری مدد فرمائیے، تو میں کہوں گا: میرے بس میں تیرے لیے کچھ نہیں ہے، میں تمہیں پیغام پہنچا چکا ہوں۔ میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر کوئی انسان ہو جو چلا رہا ہو، وہ کہے گا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری مدد فرمائیے، میں کہوں گا: میں تیرے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تمہیں پیغام پہنچا چکا ہوں۔ میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے، اس کی گردن پر کپڑے لدے ہوں اور وہ بھی حرکت کر رہے ہوں، وہ کہے گا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری مدد کیجیے، میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تمہیں پیغام دے چکا ہوں، میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر سونا چاندی لدا ہو، وہ کہے گا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری مدد فرمائیں، میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تمہیں آگاہ کر چکا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4734]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1831
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4485
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيُّ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ، هَلُمَّ عَنِ النَّارِ، وَتَغْلِبُونَنِي تَقَاحَمُونَ فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاشِ وَ (الْجَنَادِبِ) فَأُوشِكُ أَنْ أُرْسِلَ بَحُجَزِكُمْ، وَأَنَا فَرْطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ فَتَرِدُونَ عَلِيَّ مَعًا وَأَشْتَاتًا، فَأَعْرِفُكُمْ بِسِيمَاكُمْ وَأَسْمَائِكُمْ كَمَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ الْغَرِيبَةَ مِنَ الْإِبِلِ فِي إِبِلِهِ، وَيَذْهَبُ بِكُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، وَأُنَاشِدُ فِيكُمْ رَبَّ الْعَالَمِينَ، فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ قَوْمِي، أَيْ رَبِّ أُمَّتِي. فَيَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، إِنَّهُمْ كَانُوا يَمْشُونَ بَعْدَكَ الْقَهْقَرَى عَلَى أَعْقَابِهِمْ. فَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ شَاةً لَهَا ثُغَاءٌ، فَيُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ. فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُكَ، فَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ فَرَسًا لَهَا حَمْحَمَةٌ، فَيُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ. فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ، وَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ سِقَاءً مِنْ أُدْمٍ، يُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ. فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُكَ.
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ مَقَالٌ: حَفْصُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ فِيهِ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: مَجْهُولٌ، لَا أَعْلَمُ رَوَى عَنْهُ غَيْرُ يَعْقُوبَ. وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ صَالِحٌ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ثِقَةٌ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ. وَيَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: ثِقَةٌ وَقَالَ النَّسَائِيُّ: لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ. وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ .
(قَوْلُهُ: لَا أُلْفِيَنَّ - بِالْفَاءِ - أَيْ: لَا أَجِدَنَّ.
وَالرُّغَاءُ - بِضَمِ الرَّاءِ وَبِالْغَيْنِ الْمُعْجَمَةِ وَالْمَدِّ - هُوَ صَوْتُ الْإِبِلِ وَذَوَاتُ الْخُفِّ)
.
وَالْحَمْحَمَةُ - بِحَاءَيْنِ مُهْمَلَتَيْنِ مَفْتُوحَتَيْنِ - هُوَ صَوْتُ الْفَرَسِ.
وَالثُّغَاءُ - بِضَمِ الثَّاءِ الْمُثَلَثَّةِ وَبِالْغَيْنِ الْمُعْجَمَةِ وَالْمَدِّ - هُوَ صَوْتُ الْغَنَمِ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہاری کمروں سے پکڑ پکڑ کر تمہیں آگ سے بچا رہا ہوں، آگ سے دور ہٹو، مگر تم مجھ پر غالب آ رہے ہو اور اس (آگ) میں اس طرح گرے جا رہے ہو جیسے پتنگے اور ٹڈیاں گرتی ہیں، قریب ہے کہ میں تمہاری کمریں چھوڑ دوں، میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، تم میرے پاس اکٹھے بھی آؤ گے اور ٹولیوں کی صورت میں بھی، میں تمہیں تمہاری علامات اور تمہارے ناموں سے ایسے پہچان لوں گا جیسے کوئی شخص اپنے اونٹوں کے ریوڑ میں کسی اجنبی اونٹ کو پہچان لیتا ہے، پھر تمہیں بائیں جانب (جہنم کی طرف) لے جایا جائے گا تو میں رب العالمین کے حضور تمہارے بارے میں التجا کروں گا اور عرض کروں گا: «أَيْ رَبِّ قَوْمِي، أَيْ رَبِّ أُمَّتِي» ”اے میرے رب! یہ میری قوم ہے، اے میرے رب! یہ میری امت ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یقیناً آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا نئی چیزیں (بدعات) ایجاد کیں، یہ آپ کے بعد الٹے پاؤں (دین سے) پیچھے ہٹ گئے تھے۔ خبردار! میں قیامت کے دن تم میں سے کسی کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ اپنی گردن پر ایسی بکری اٹھائے ہوئے ہو جو ممیا رہی ہو اور وہ پکارے: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تو میں جواب دوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں (اللہ کا حکم) پہنچا دیا تھا، اور میں ہرگز تم میں سے کسی کو اس حال میں نہ دیکھوں کہ اس نے اپنی گردن پر ایسا گھوڑا اٹھایا ہو جو ہنہنا رہا ہو اور وہ پکارے: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تو میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی نفع کا مالک نہیں، میں نے تمہیں پیغام پہنچا دیا تھا، اور میں ہرگز تم میں سے کسی کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ چمڑے کا مشکیزہ اٹھائے ہوئے ہو اور پکار رہا ہو: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تو میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تم تک پیغام پہنچا دیا تھا۔“ اس اسناد میں کلام ہے: حفص بن حمید کے بارے میں ابن المدینی نے کہا کہ وہ مجہول ہیں اور یعقوب کے علاوہ ان سے کسی نے روایت نہیں کی، جبکہ ابن معین نے انہیں صالح، امام نسائی نے ثقہ اور ابن حبان نے ثقات میں ذکر کیا ہے۔ یعقوب بن عبد اللہ کو امام طبرانی نے ثقہ، نسائی نے 'لیس بہ بأس' اور دارقطنی نے غیر قوی قرار دیا ہے جبکہ ابن حبان نے ثقات میں شمار کیا ہے۔ اسناد کے باقی رجال ثقہ ہیں اور اس حدیث کا شاہد صحیحین وغیرہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے موجود ہے۔ حدیث میں مذکور لفظ ”رغاء“ اونٹ کی آواز، ”حمحمہ“ گھوڑے کی آواز اور ”ثغاء“ بکری کی آواز کو کہا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4485]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد فيه مقال: حفص بن حميد قال فيه ابن المديني: مجهول، لا أعلم روى عنه غير يعقوب»
«رجال الإسناد ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1338، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2448، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1658، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1786، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7509، 7663، 7698، 8447، 8754، 9971، 10474، وأخرجه فتح الباري برقم: 1337، 1338، 4382، 6197، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 6863، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1475، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2252، 2254، 2291، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2090، 2892، 6265، 6411، 6797، 8940، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3261، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2462، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8942، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2080»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف / رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں