🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ:
باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بزرگی کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6198 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 6198
مسند احمد: 12046، 12834، 13775
مصنف ابن ابی شیبہ: 34159
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3860
فضائل صحابہ: 451، 715
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2394 ترقیم شاملہ: -- 6198
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، وَابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَا جَابِرًا يُخْبِرُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ. حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ وَعَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ فِيهَا دَارًا أَوْ قَصْرًا، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ، فَبَكَى عُمَرُ، وَقَالَ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ أَوَ عَلَيْكَ يُغَارُ ".
محمد بن عبداللہ بن نمیر اور زہیر بن حرب نے کہا: (الفاظ انہی (زہیر) کے ہیں۔) ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے عمرو اور ابن منکدر سے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں ایک گھر یا محل دیکھا، میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے کہا: یہ عمر بن خطاب کا (محل) ہے، میں نے اس میں داخل ہونے کا ارادہ کیا، پھر مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ سے غیرت کی جاتی ہے؟ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6198]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2394
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12046
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟، قَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، قُلْتُ: لِمَنْ؟، قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ"، قَالَ: فَلَوْلَا مَا عَلِمْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ لَدَخَلْتُهُ، فَقَالَ عُمَرُ: عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ؟.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے کا ایک محل نظر آیا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک قریشی نوجوان کا ہے، میں نے پوچھا وہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عنہ، مجھے اگر تمہاری غیرت کے بارے معلوم نہ ہوتا تو میں ضرور اس میں داخل ہوجاتا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ پر غیرت کا اظہار کروں گا؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12046]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12834
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالُوا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے، میں سمجھا کہ وہ میں ہی ہوں، (لیکن) انہوں نے بتایا کہ یہ عمر بن خطاب کا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12834]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13775
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ فَقَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، فَقُلْتُ: مَنْ؟ قَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے کا ایک محل نظر آیا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک قریشی نوجوان کا ہے، میں نے سمجھا کہ وہ میں ہوں اس لئے پوچھا وہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عنہ،۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13775]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32654 ترقیم الشثری: -- 34159
حدثنا ابو خالد الاحمر عن حميد عن انس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: دخلت الجنة فإذا انا بقصر من ذهب فقلت: لمن هذا؟ قالوا: لشاب من قريش، فظننت اني انا هو؟ فقلت: لمن هو؟ قالوا: لعمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في] م]: (هذه).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه أحمد (١٢٠٤٦)، والترمذي (٣٦٨٨)، والنسائي في الكبرى (٧١٢٧)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٦٦)، وأبو يعلى (٣٨٦٠)، وابن حبان (٦٨٨٧)، والطحاوي في شرح المشكل (١٩٥٧)، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٢٥٧، والضياء في المختارة (٢٠٦٩).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک خوبصورت سونے سے بنا ہوا محل دیکھا تو میں نے پوچھا: یہ کس کا گھر ہے؟ فرشتوں نے کہا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ پس میں نے گمان کیا کہ یقینا وہ میں ہی ہوں گا، تو میں نے پوچھا: وہ کون سا نوجوان ہے؟ انہوں نے کہا: عمر بن خطاب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34159]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو خالد صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 54، 6887، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2074، 2075، 2076، 2077، 2069، 2073، 2529، 2530، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8073، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3688، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12228، 13031، 13183، 13983، 14055، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3736، 3860، 4182، والبزار فى «مسنده» برقم: 6585، 6586، 7102، 7103، 7495، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1957، 1960، 1961، 1958، 1959، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9005، 9285، ترقيم محمد عوامة: 32654»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي هُوَ، فَقُلْتُ: لِمَنْ؟ قِيلَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے، مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید وہ نوجوان میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پھر دریافت کیا کہ وہ کون ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3736)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3848»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 451
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ، قَثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، وَالْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ فِيهَا قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ فَقِيلَ: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، قَالَ: فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، فَقُلْتُ: مَنْ هُوَ؟ فَقَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ "، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَلَوْ مَا ذَكَرْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ أَبَا حَفْصٍ لَدَخَلْتُهُ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں میں نے سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا: یہ محل کس کے لیے ہے؟ تو بتایا گیا: قریش کے ایک نوجوان کے لیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو مجھے گمان ہوا کہ وہ میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پوچھا: وہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوحفص! اگر مجھے تمہاری غیرت کا خیال نہ آتا تو میں اس میں ضرور داخل ہو جاتا۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، 3689، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11635، 12423، 12571، 13364، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14457، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6886، 6887، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7102، 7495»
«صحيح البخاري: 140/7؛ 320/9؛ صحيح مسلم: 1863/4»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَحْيَى، هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک نوجوان کے لیے ہے۔ میں نے گمان کیا کہ وہ نوجوان میں ہی ہوں، تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح، ومضى برقم ٤٥١ عن انس. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281»
«تقدم تخريجه في رقم: 451»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں