🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب نَهْيِ الْمَأْمُومِ عَنْ جَهْرِهِ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ إِمَامِهِ:
باب: امام کے پیچھے مقتدی کا بلند آواز سے قرأت کرنے کی ممانعت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 889 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 889
سنن دارقطنی: 1235
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 398 ترقیم شاملہ: -- 889
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كِلَاهُمَا، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ، وَقَالَ: " قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا ".
قتادہ کے ایک اور شاگرد ابن ابی عروبہ نے اسی سند کے ساتھ (مذکورہ بالا) روایت بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی اور فرمایا: ”میں جان گیا کہ تم میں سے کوئی مجھے اس میں الجھا رہا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 889]
امام صاحب رحمہ اللہ ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی اور فرمایا: ”میں نے جان لیا تم میں سے کوئی میرے ساتھ قراءت میں الجھ رہا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 889]
ترقیم فوادعبدالباقی: 398
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1220 ترقیم الرسالہ : -- 1235
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا قَرَأَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بـ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَرَأَ مِنْكُمْ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى؟"، فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَسَأَلَهُمْ ثَلاثَ مَرَّاتٍ كُلَّ ذَلِكَ لَيَسْكُتُونَ، ثُمَّ قَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: " قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا" .
لیث بن سعد، امام ابویوسف اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں سورہ الاعلیٰ کی تلاوت شروع کی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو دریافت کیا: ”تم میں سے کس نے سورہ الاعلیٰ کی تلاوت کی تھی؟“ راوی بیان کرتے ہیں: سب لوگ خاموش رہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین مرتبہ سوال کیا ہر مرتبہ وہ خاموش رہے پھر اس شخص نے عرض کی: ”میں نے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اندازہ ہو گیا تھا تم میں سے کوئی ایک میرے لیے دشواری پیدا کر رہا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1235]
ترقیم العلمیہ: 1220
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1235، وله شواهد من حديث عمران بن حصين، فأما حديث عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں