🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جنبی کے غسل اور روزے کا بیان
شواہد الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 113 (کل: 22 مقامات، 11 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 113
صحیح مسلم: 2589، 2594
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 254
مسند احمد: 24074، 26484، 26610، 26648
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 587، 588
مصنف ابن ابی شیبہ: 9824، 9825
صحیح ابن حبان: 3489
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 296، 297
الجامع الكامل: 4572، 4575
السنن الكبرى للبيهقي: 7995، 7996
المعجم الاوسط: 168، 7653، 8455
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 113
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَجَّاجِ الأَنْصَارِيُّ حِمَّصَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلامٍ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ، وَيَصُومُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ، إِلا حَمَّادٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بغیر احتلام کے جنبی حالت میں صبح کرتے اور پھر غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الطهارة/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1925، 1930، 1931، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1109، ومالك فى «الموطأ» برقم: 587، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2009، 2010، 2011، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3486، 3487، 3488، 3489، 3490، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 183، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 186، 2939، 2941، 2942، 2943، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2388، والترمذي فى «جامعه» برقم: 779، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1766، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1703، 1704، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8089، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1829، 1851، والحميدي فى «مسنده» برقم: 200، والطبراني فى «الصغير» برقم: 366، 443»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1109 ترقیم شاملہ: -- 2589
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُصُّ يَقُولُ فِي قَصَصِهِ " مَنْ أَدْرَكَهُ الْفَجْرُ جُنُبًا فَلَا يَصُمْ "، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ لِأَبِيهِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ، فَانْطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ ، وَأُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَسَأَلَهُمَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ ذَلِكَ، قَالَ: فَكِلْتَاهُمَا قَالَتْ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ ثُمَّ يَصُومُ "، قَالَ فَانْطَلَقْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى مَرْوَانَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ مَرْوَانُ: " عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا مَا ذَهَبْتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَرَدَدْتَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ "، قَالَ: فَجِئْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ حَاضِرُ ذَلِكَ كُلِّهِ، قَالَ: فَذَكَرَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: " أَهُمَا قَالَتَاهُ لَكَ؟ " قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: " هُمَا أَعْلَمُ "، ثُمَّ رَدَّ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا كَانَ يَقُولُ فِي ذَلِكَ إِلَى الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: " سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنْ الْفَضْلِ، وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "، قَالَ: فَرَجَعَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَمَّا كَانَ يَقُولُ فِي ذَلِكَ، قُلْتُ لِعَبْدِ الْمَلِكِ: " أَقَالَتَا فِي رَمَضَانَ؟ " قَالَ: " كَذَلِكَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ، ثُمَّ يَصُومُ ".
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، محمد بن رافع، عبدالرزاق بن ہمام، ابن جریج، عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن، حضرت ابوبکر رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ وہ اپنی روایات بیان کرتے ہیں جس آدمی نے جنبی حالت میں صبح کی تو وہ روزہ نہ رکھے، راوی حضرت ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کا ذکر اپنے باپ عبدالرحمن بن حارث سے کیا تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا، تو حضرت عبدالرحمن چلے اور میں بھی ان کے ساتھ چلا یہاں تک کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے حضرت عبدالرحمن نے ان دونوں سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم احتلام کے بغیر جنبی ہونے کی حالت میں صبح کرتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم چلے یہاں تک کہ مروان کے پاس آگئے حضرت عبدالرحمن نے مروان سے اس بارے میں ذکر کیا تو مروان نے کہا کہ میں تم پر لازم کرتا ہوں کہ تم ضرور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف جاؤ اور اس کی تردید کرو جو وہ کہتے ہیں تو ہم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ اور حضرت ابوبکر رحمہ اللہ بھی وہاں موجود تھے حضرت عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ سارا کچھ ذکر کیا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا ان دونوں نے تجھ سے یہی فرمایا ہے؟ حضرت عبدالرحمن نے کہا کہ ہاں! حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ دونوں اس مسئلہ کو زیادہ جانتی ہیں۔ پھر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اس قول کو فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف منسوب کر دیا۔ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے یہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے قول سے رجوع کر لیا جو وہ کہا کرتے تھے راوی کہتے ہیں کہ میں نے عبدالملک سے کہا کہ کیا ان دونوں نے یہ حدیث رمضان کے بارے میں بیان کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ آپ بغیر احتلام کے جنبی حالت میں صبح اٹھتے پھر آپ روزہ رکھتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2589]
ابوبکر بن عبدالرحمان بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اپنی روایات کے بیان میں، میں نے یہ روایت بھی سنی کہ: ”جس کو فجر جنابت کی حالت میں پا لے وہ روزہ نہ رکھے“، میں نے یہ بات اپنے باپ عبدالرحمان بن حارث کو بتائی انہوں نے اس کا انکار کیا، تو عبدالرحمان چلے اور میں بھی ساتھ تھا حتی کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عبدالرحمان نے ان دونوں سے یہ مسئلہ پوچھا، تو دونوں نے فرمایا کہ: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حالتِ جنابت میں صبح ہو جاتی تھی اور پھر روزہ رکھتے تھے اور جنابت بغیر احتلام کے ہوتی تھی“ (اس لیے کہ انبیاء کو احتلام نہیں ہوتا یعنی صحبت سے بیبیوں کے جنابت ہوتی ہے) ابوبکر نے کہا: پھر ہم گئے مروان کے پاس اور عبدالرحمان نے ان سے ذکر کیا، سو مروان نے کہا: ”میں تم کو قسم دیتا ہوں کہ تم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان کی بات کا جواب دے دو“، پھر ہم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ابوبکر ان سب باتوں میں حاضر تھا اور عبدالرحمان نے ذکر کیا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا ان دونوں بیبیوں نے فرمایا تم سے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں“، تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: ”بیشک وہ اور لوگوں سے زیادہ جانتی ہیں“، پھر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس قول کی نسبت حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف کی اور کہا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ: ”میں نے یہ بات فضل سے سنی تھی تو اس کو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا تھا۔“ اس پر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے فتویٰ (قول) سے رجوع کر لیا، ابن جریج نے عبدالملک سے پوچھا: ”کیا ان دونوں (ازواج) نے «فِي رَمَضَانَ» ”رمضان میں“ کہا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”ایسے ہی کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلا احتلام صبح کے وقت جنبی ہوتے تھے، پھر روزہ رکھ لیتے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2589]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1109
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1109 ترقیم شاملہ: -- 2594
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ الرَّجُلِ يُصْبِحُ جُنُبًا أَيَصُومُ؟، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا، مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ يَصُومُ ".
احمد بن عثمان نوفلی، ابوعاصم، ابن جریج، محمد بن یوسف، حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا کہ وہ جنبی حالت میں صبح کرتا ہے تو کیا وہ آدمی روزہ رکھ سکتا ہے؟ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی حالت میں بغیر احتلام کے صبح کرتے پھر آپ روزہ رکھتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2594]
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا جو صبح جنابت کی حالت میں اٹھتا ہے: ”کیا وہ روزہ رکھے؟“ انہوں نے بتایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح جنابت کی حالت میں کرتے اور پھر روزہ رکھ لیتے تھے، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احتلام نہیں ہوتا تھا (یعنی تعلقات سے جنبی ہوتے تھے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2594]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1109
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 254
395- مالك عن عبد ربه بن سعيد الأنصاري عن أبى بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن عائشة وأم سلمة زوجي النبى صلى الله عليه وسلم أنهما قالتا: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصبح جنبا من جماع غير احتلام فى رمضان، ثم يصوم.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیویوں سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں احتلام کے بغیر، جماع سے حالت جنابت میں صبح کرتے پھر روزہ رکھتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «395- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 289/1، 290 ح 648، ك 18 ب 4 ح 10) التمهيد 31/20، الاستذكار: 598، و أخرجه مسلم (1109/78) و أبوداود (2388) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24074
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، وَعَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَأُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرَ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يَصُومُ" ، وَقَالَتْ فِي حَدِيثِ عَبْدِ رَبِّهِ:" فِي رَمَضَانَ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت اختیاری طور پر وجوب غسل کی کیفیت میں ہوتے اور پھر روزہ بھی رکھ لیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24074]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1925، م: 1109
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26484
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، عن مَالِكٌ ، عَنْ سُمَيٍّ , وَعَبْدِ رَبِّهِ , عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ ، أن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ: " يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يَصُومُ" , وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ رَبِّهِ: فِي رَمَضَانَ.
حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم احتلام کے بغیر (اختیاری طور پر) صبح کے وقت حالت جنابت میں ہوتے اور اپنا روزہ مکمل کرلیتے تھے، عبد ربہ کی روایت میں ہے کہ یہ رمضان میں ہوتا تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26484]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1930، م: 1109 عن عائشة فقط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26610
حَدَّثَنَا يَحْيَى , وَوَكِيعٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ , أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ ، تَقُولُ: قَالَ وَكِيعٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَمَسُّ أَهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ، فَيَغْتَسِلُ، وَيَصُومُ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صبح کے وقت اختیاری طور پر غسل واجب ہوتا تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھ لیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26610]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م:1190، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26648
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , وَحَجَّاجٌ , قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ عَامِرٍ أَخِي أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ: " يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يَصُومُ يَوْمَهُ" , قَالَ: فَتَرَكَ أَبُو هُرَيْرَةَ فُتْيَاهُ.
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اختیاری طور پر غسل واجب ہوتا تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھ لیتے تھے اس پر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے فتوی سے رجوع کرلیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26648]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 587
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَأُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُمَا قَالَتَا:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ احْتِلَامٍ فِي رَمَضَانَ ثُمَّ يَصُومُ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، اُن دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنب رہتے تھے جماع سے، نہ احتلام سے اور صبح ہو جاتی تھی رمضان میں پھر روزہ رکھتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 587]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1925، 1930، 1931، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1109، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2009، 2010، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3486، 3487، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 183، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 186، 2939، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2388، والترمذي فى «جامعه» برقم: 779، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1766، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1703، 1704، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8089، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1829، 1851، والحميدي فى «مسنده» برقم: 200، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7396، 7397، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9659، والطبراني فى «الصغير» برقم: 366، 443، شركة الحروف نمبر: 593، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 10»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 588
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، يَقُولُ: كُنْتُ أَنَا وَأَبِي عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ فَذُكِرَ لَهُ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا أَفْطَرَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، فَقَالَ مَرْوَانُ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَتَذْهَبَنَّ إِلَى أُمَّيِ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ عَنْ ذَلِكَ فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَذَهَبْتُ مَعَهُ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ فَسَلَّمَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّا كُنَّا عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَذُكِرَ لَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا أَفْطَرَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: لَيْسَ كَمَا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَتَرْغَبُ عَمَّا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: لَا وَاللَّهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَأَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ" . قَالَ: ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ مِثْلَ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ، قَالَ: فَخَرَجْنَا حَتَّى جِئْنَا مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ فَذَكَرَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مَا قَالَتَا، فَقَالَ مَرْوَانُ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ لَتَرْكَبَنَّ دَابَّتِي فَإِنَّهَا بِالْبَاب، فَلْتَذْهَبَنَّ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَإِنَّهُ بِأَرْضِهِ بِالْعَقِيقِ، فَلْتُخْبِرَنَّهُ ذَلِكَ، فَرَكِبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَرَكِبْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَيْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ فَتَحَدَّثَ مَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ سَاعَةً ثُمَّ ذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَا عِلْمَ لِي بِذَاكَ إِنَّمَا أَخْبَرَنِيهِ مُخْبِرٌ
ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ میں اور میرے باپ عبدالرحمٰن دونوں بیٹھے تھے مروان بن الحکم کے پاس اور مروان اُن دنوں میں حاکم تھے مدینہ کے، تو ان سے ذکر کیا گیا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جو شخص جنب ہو اور صبح ہو جائے تو اس کا روزہ نہ ہو گا۔ مروان نے کہا: قسم دیتا ہوں تم کو اے عبدالرحمٰن! تم جاؤ اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور اُم المؤمنین سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس اور پوچھو اُن سے یہ مسئلہ۔ تو گئے عبدالرحمٰن اور گیا میں ساتھ اُن کے یہاں تک کہ پہنچے ہم اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تو سلام کیا اُن کو عبدالرحمٰن نے، پھر کہا: اُم المؤمنین! ہم بیٹھے تھے مروان بن الحکم کے پاس، اُن سے ذکر ہوا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جس شخص کو صبح ہو جائے اور وہ جنب ہو تو اس کا روزہ نہ ہو گا۔ فرمایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے: ایسا نہیں ہے جیسا کہ کہا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اے عبدالرحمٰن! کیا تو منہ پھیرتا ہے اس کام سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے؟ کہا عبدا لرحمٰن نے: نہیں قسم اللہ کی! فرمایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے: میں گواہی دیتی ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ اُن کو صبح ہو جاتی تھی اور وہ جنب ہوتے تھے جماع سے، نہ احتلام سے، پھر روزہ رکھے اس دن۔ کہا ابوبکر نے: پھر نکلے ہم یہاں تک کہ پہنچے اُم المؤمنین سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس اور پوچھا ہم نے ان سے اس مسئلہ کو، انہوں نے بھی یہی کہا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا۔ کہا ابوبکر نے: پھر نکلے ہم اور آئے مروان بن الحکم کے پاس، ان سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا قول سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کا تو کہا مروان نے: قسم دیتا ہوں میں تم کو اے ابومحمد! تم سوار ہو کر جاؤ میرے جانور پر جو دروازہ پر ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس کیونکہ وہ اپنی زمین میں ہے عقیق میں، اور اطلاع کرو اُن کو مسئلہ سے، تو سوار ہوئے عبدالرحمٰن اور میں بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، یہاں تک کہ آئے ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس، تو ایک ساعت تک باتیں کیں اُن سے عبدالرحمٰن نے، پھر بیان کیا اُن سے اس مسئلہ کو تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے علم نہیں تھا اس مسئلہ کا، بلکہ ایک شخص نے مجھ سے بیان کیا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1925، 1930، 1931، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1109، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2009، 2010، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3486، 3487، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 183، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 186، 2939، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2388، والترمذي فى «جامعه» برقم: 779، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1766، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1703، 1704، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8089، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1829، 1851، والحميدي فى «مسنده» برقم: 200، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1545، والطبراني فى «الصغير» برقم: 366، 443، شركة الحروف نمبر: 594، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 11»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں