الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مسجد تعمیر کرنے کی فضیلت
شواہد الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 166 (کل: 17 مقامات، 14 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 166
سنن ابن ماجہ: 738
مسند احمد: 2157
مسند الشهاب: 480
صحیح ابن خزیمہ: 1292
الفتح الربانی: 1322
الجامع الكامل: 3054
المعجم الکبیر للطبرانی: 20839
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 352
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4018
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 937
1 تا 10
حدیث نمبر: 166
وَبِهِ وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ"
اسی سند سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لیے مسجد بناتا ہے، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المساجد/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2215، والطبراني فى «الصغير» برقم: 66، وله شواهد من حديث عثمان بن عفان، وحديث أنس بن مالك، فأما حديث عثمان بن عفان أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 450، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 533، والترمذي فى «جامعه» برقم: 318، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 736، وأما حديث أنس بن مالك أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 319، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1857، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4018، 4298
قال الھیثمی: شيخ الطبراني أحمد بن إسحاق بن إبراهيم بن نبيط كذبه صاحب الميزان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 8)»
قال الھیثمی: شيخ الطبراني أحمد بن إسحاق بن إبراهيم بن نبيط كذبه صاحب الميزان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 8)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 738
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ النَّوْفَلِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ أَوْ أَصْغَرَ، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے پرندے کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد اللہ کے لیے بنوائی، تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 738]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے «قَطَاةٍ» ”قطات“ کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر تیار کرے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 738]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2421، ومصباح الزجاجة: 276) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حدیث میں «قطاۃ» کا لفظ ہے، وہ ایک چڑیا ہے، جو دور دراز جنگل میں جا کر گھونسلا بناتی ہے، اور اس کا گھونسلا نہایت چھوٹا ہوتا ہے، اور یہ مبالغہ ہے مسجد کے چھوٹے ہونے میں، ورنہ گھونسلے کے برابر تو کوئی مسجد بنانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیونکہ کم سے کم مسجد میں تین آدمیوں کے نماز پڑھنے کی جگہ ہوتی ہے، غرض یہ ہے کہ چھوٹی بڑی مسجد پر منحصر نہیں خالص نیت سے اگر کوئی نہایت مختصر مسجد بھی بنا دے گا، تب بھی اللہ تعالیٰ اس کو اجر دے گا، اور جنت میں اس کے لئے مکان بنایا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2157
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْر ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لئے تعمیر مسجد میں حصہ لیتا ہے - خواہ وہ قطا پرندے کے انڈے دینے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو - اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر تعمیر فرما دیتا ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2157]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف جابر الجعفي.
حدیث نمبر: 480
480 - وأنا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، نا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الذُّهْلِيُّ، نا جَعْفَرُ الْفِرْيَابِيُّ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، نا الْحَكَمُ بْنُ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ الْمُحَارِبِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ الْيَامِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَوْ مِثْلَ مِفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ»
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ عز و جل کے لیے مسجد بنائی اگرچہ وہ پرندے کے گھونسلے جتنی ہو، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 480]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه حلية الا ولياء: 4/ 50، والكامل لابن عدى: 4972، وتاريخ دمشق: 15/ 90» حکم بن یعلی بن عطاء متروک ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے پانی کا کوئی کنواں کھودا، جس سے جاندار جن و انس اور پرندے و درندے پیتے ہوں تو اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے اجر و ثواب سے نوازے گا اور جس نے پرندے کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [التاريخ الكبير للبخاري: 1/332، وسنده صحيح]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے پانی کا کوئی کنواں کھودا، جس سے جاندار جن و انس اور پرندے و درندے پیتے ہوں تو اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے اجر و ثواب سے نوازے گا اور جس نے پرندے کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [التاريخ الكبير للبخاري: 1/332، وسنده صحيح]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً
حدیث نمبر: 1292
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، وَعِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ حَفَرَ مَاءً لَمْ يَشْرَبْ مِنْهُ كَبِدٌ حَرِيٌّ مِنْ جِنٍّ وَلا إِنْسٍ وَلا طَائِرٍ إِلا آجَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ بَنَى مَسْجِدًا كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ أَوْ أَصْغَرَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" قَالَ يُونُسُ: مِنْ سَبْعٍ وَلا طَائِرٍ، وَقَالَ: كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے پانی کا کنواں کُھدوایا، جس سے جاندار جن، انسان اور پرندے پیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اُسے اجر و ثواب عطا کرے گا۔ اور جس شخص نے چڑیا کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی، تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں گھر بنائے گا۔“ جناب یونس کے الفاظ یہ ہیں کہ ”جو درندہ یا پرندہ بھی پیئے گا ـ“ اور کہا کہ ”چڑیا کے گھونسلے جتنی مسجد“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1292]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1292، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 738، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1557»
حدیث نمبر: 1322
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ( (مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ) )
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((جس شخص نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، خواہ وہ فاختہ پرندے کے انڈا دینے کے لیے بیٹھنے والے گھونسلے جتنی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1322]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه البزار: 402، والطيالسي: 2617، وابن ابي شيبة: 1/ 310 (انظر: 2157 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2157»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَنٰی مَسْجِدًا لِلّٰہِ کَمَفْحَصِ قَطَاۃٍ اَوْ اَصْغَرَ بَنَی اللّٰہُ لَہٗبَیْتًا فِیْ الْجَنَّۃِ۔)) یعنی: جو شخص فاختہ کے انڈے دینے کی جگہ کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ (ابن ماجہ: ۷۳۸) یقینا اتنی جگہ نماز کے لیے ناکافی ہے، اس لیے ان الفاظ کو مبالغہ پر محمول کیا جائے گا، سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس معنی کی تائید ہوتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ایک ضرب المثل ہو اور اس سے مراد چھوٹی سی مسجد ہو، اس سے بڑی مسجد کے اجر و ثواب کا اندازہ سامعین خود کر لیں گے۔ ایک معنییہ بیان کیا گیا ہے کہ مختلف لوگ ایک مسجد کی تعمیر میں حصہ لیتے ہیں اور بعض افراد کا چندہ واقعی اس پرندے کے گھونسلے کی جگہ کی قیمت کے برابر ہوتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اتنی مقدار کی بھی قدر کرتا ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه البزار: 402
حدیث نمبر: 3054
3054. عن جابر بن عبدالله قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:من بنى مسجداً لله كمفحصِ قطاةٍ، أو أصغر، بنى الله له بيتاً في الجنة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (738) حدثنا يونس بن عبد الأعلى، قال: حدثنا عبدالله بن وهب، عن إبراهيم بن نشيط، عن عبدالله بن عبدالرحمن بن أبي حسين النوفلي، عن عطاء بن أبي رباح، عن جابر بن عبدالله فذكر مثله.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1937
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر مسجد بناتا ہے خواہ وہ قطاۃ پرندے کے (اپنے انڈے کے لئے کھودے جانے والے) گڑھے جتنی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1937]
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 1939
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ"، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ"، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خواہ وہ قطاۃ پرندے کے گڑھے جتنی ہو“ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1939]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خواہ وہ قطاۃ پرندے کے گڑھے جتنی ہو“ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1939]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6128
«من بنى لله مسجدا ولو كمفحص قطاة أو أصغر بنى الله له بيتا في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، خواہ وہ چکور کے گھونسلے جتنی چھوٹی ہو یا اس سے بھی چھوٹی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6128]
”جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، خواہ وہ چکور کے گھونسلے جتنی چھوٹی ہو یا اس سے بھی چھوٹی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6128]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن جابر. صحيح الترغيب 267.»
قال الشيخ الألباني: صحيح