الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
میت پر رونے کا بیان
شواہد الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 361 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 361
سنن نسائی: 1845
مسند احمد: 13031
صحیح ابن حبان: 6621
المعجم الکبیر للطبرانی: 19231
حدیث نمبر: 361
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الزُّبَيْدِيُّ ، بِمَدِينَةِ زَبِيدَ بِالْيَمَنِ، حَدَّثَنَا أَبُو حَمَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزُّبَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ قُرَّةَ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ ، قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ "لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، إِلا أَبُو قُرَّةَ، حَدَّثَنَا الدَّيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، مِثْلَهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: اے میرے ابا جان! آپ اپنے رب کے کتنے ہی قریب ہیں۔ اے میرے ابا جان! آپ کا جنت الفردوس میں ٹھکانا ہے۔ اے میرے ابا جان! ہم جبریل کو آپ کی وفات کی اطلاع دیتے ہیں۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجنائز و ذكر الموت/حدیث: 361]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4462، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1412، 4421، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1844، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1983، والدارمي فى «مسنده» برقم: 88، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6829،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12629، والترمذی فى «الشمائل» برقم: 397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1028، 1029، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8422، 9313، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1082»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1845
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ مَاتَ، فَقَالَتْ:" يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهْ، يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر رونے لگیں، اور کہنے لگیں: ہائے، ابا جان! آپ اپنے رب سے کس قدر قریب ہو گئے، ہائے، ابا جان! مرنے کی خبر ہم جبرائیل علیہ السلام کو دے رہے ہیں، ہائے، ابا جان! آپ کا ٹھکانا جنت الفردوس ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1845]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو (آپ کے لخت جگر) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، ساتھ ساتھ کہہ رہی تھیں: ہائے میرے ابا جان! جو اپنے رب سے کس قدر قریب تھے، ہائے میرے ابا جان! جن کی وفات کی اطلاع ہم جبریل علیہ السلام کو بھی دیتے ہیں، ہائے میرے ابا جان! جن کا ٹھکانا جنت الفردوس بن چکا۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1845]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 487)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المغازي 83 (4462)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 65 (1630)، مسند احمد 3/197 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13031
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّازَّقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ رونے لگیں اور کہنے لگیں ہائے ابا جان! آپ اپنے رب کے کتنے قریب ہوگئے، ہائے اباجان! جبرائیل علیہ السلام کو میں آپ کی رخصتی کی خبر دیتی ہوں، ہائے اباجان! آپ کا ٹھکانہ جنت الفردوس ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13031]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4462
حدیث نمبر: 3078
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبْتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبْتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوسِ مَأْوَاهُ
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر روئیں اور کہا: اے ابا جان! آپ اپنے ربّ کے کتنے قریب ہو گئے ہیں، اے ابا جان! میں جبریل کو آپ کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔ اے با جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ انصاریوں کے ہاں ایک قریب الموت آدمی کے پاس گئے، اس کے اہل و عیال رو رہے تھے۔ میں نے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں رو رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کو چھوڑ دو، جب تک یہ آدمی ان کے پاس ہے، ان کو رونے دو، جب واجب ہو جائے گی تو یہ نہ روئیں۔“ جابر کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث عمر بن حمید قرشی کو سنائی، انہوں نے پوچھا:”واجب ہو جائے گی“ کا کیا معنی ہے؟ کہا: جب اس کو قبر میں داخل کر دیا جائے گا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3078]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 6/ 52، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23751 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13062»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 6/ 52
حدیث نمبر: 11038
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا روتے ہوئے یوں کہہ رہی تھی: اے میرے ابا جان! آپ اپنے رب کے کس قدر قریب پہنچ گئے، اے میرے ابا جان! میں جبریل کو آپ کی موت کی خبر دوں گی، اے میرے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا ہے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11038]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4462، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13031 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13062»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4462
حدیث نمبر: 6621
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: " يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جُنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کے وصال) پر رونے لگیں، انہوں نے کہا: «يَا أَبَتَاهْ، مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ» ”اے ابا جان! آپ کو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کتنا قرب حاصل ہے“، «يَا أَبَتَاهْ، إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهُ» ”اے ابا جان! ہم سیدنا جبرائیل کو آپ کے وصال کی اطلاع دیتے ہیں“، «يَا أَبَتَاهْ، جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ» ”اے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6621]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1412، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6829، 7262، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12629» «رقم طبعة با وزير 6587»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مختصر الذي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 19231
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر روتے ہوئے کہا: ”ہائے میرے ابا جان! اپنے رب سے کتنے قریب ہیں۔ ہائے میرے ابا جان! جبریل کو ان کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔ ہائے میرے ابا جان! جنت الفردوس ان کا ٹھکانہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19231]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 415، حدیث 1028»