الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مُواخَذَةُ اللَّهِ لِلْعَبْدِ لِهُدَاهُ إِلَى الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِيمِ)
بندہ کو راہ راست پر لانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مواخذہ
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1557 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1557
مصنف ابن ابی شیبہ: 37366
سنن سعید بن منصور: 473
حدیث نمبر: 1557
1557 - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أُمَيَّةَ: أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ، وَعَنْ قَوْلِهِ: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ"، فَقَالَتْ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:"هَذِهِ مُعَاتَبَةُ اللَّهِ الْعَبْدَ بِمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالنَّكْبَةِ ، حَتَّى الْبِضَاعَةِ يَضَعُهَا فِي يَدِ قَمِيصِهِ، فَيَفْقِدُهَا، فَيَفْزَعُ لَهَا، حَتَّى إِنَّ الْعَبْدَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ، كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
علی بن زید رحمہ اللہ امیہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ اللَّهُ﴾ [سورة البقرة: 284] ”خواہ تم دل کی باتوں کو ظاہر کرو یا پوشیدہ رکھو، اللہ تم سے ضرور اس کا محاسبہ کرے گا۔“ نیز ﴿مَن يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [سورة النساء: 123] ”اور جو کوئی برا کام کرے گا تو اس کا اسے بدلہ دیا جائے گا۔“ کے متعلق عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا اس کے متعلق مجھ سے کسی نے دریافت نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بندے کو بخار اور مصیبت وغیرہ آتی ہے تو یہ اللہ کی طرف سے مؤاخذہ ہے حتیٰ کہ اگر وہ اپنی قمیض کی جیب میں کچھ رقم رکھ کر اسے گم کر بیٹھتا ہے اور اس پر وہ پریشان ہوتا ہے (تو یہ بھی اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے) حتیٰ کہ بندہ اپنے گناہوں سے اس طرح صاف ہو جاتا ہے جس طرح سرخ سونا بھٹی سے صاف ہو کر نکلتا ہے۔“ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2991 وقال: حسن غريب.)
٭ علي بن زيد ضعيف و أمية: مجھولة.»
٭ علي بن زيد ضعيف و أمية: مجھولة.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 35786 ترقیم الشثری: -- 37366
حدثنا ابن فضيل ، عن البراء بن سليم ، عن نافع ، عن ابن عمر قال: ما تلا هذه الآية قط إلا بكى: وإن تبدوا ما في انفسكم او تخفوه يحاسبكم به الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ البراء صدوق، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٣٠٥.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ جب بھی یہ آیت پڑھتے تو رو پڑتے: {إِنْ تُبْدُوا مَا فِی أَنْفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوہُ یُحَاسِبْکُمْ بِہِ اللَّہُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37366]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 35786»
ترقیم دار السلفیہ: 473 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 473
نَا نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ سورة البقرة آية 284 قَالَ:" نَزَلَتْ فِي الشَّهَادَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ﴿وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ﴾ کے بارے میں فرمایا: یہ آیت شہادت کے بارے میں نازل ہوئی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 473]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 473»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف يزيد بن أبي زياد.