🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (أَنْوَاعُ الشُّهَدَاءِ)
شہداء کی اقسام
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1561 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1561
مسند احمد: 8305، 10762
الفتح الربانی: 4914
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3254
المعجم الاوسط: 216
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1561
1561 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"الشَّهَادَةُ سَبْعٌ، سِوَى الْقَتْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ  : الْمَطْعُونُ شَهِيدٌ  ، وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ، وَصَاحِبُ ذَاتِ الْجَنْبِ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَصَاحِبُ الْحَرِيقِ شَهِيدٌ"وَالَّذِي يَمُوتُ تَحْتَ الْهَدْمِ شَهِيدٌ، وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَهِيدٌ"رَوَاهُ مَالِكٌ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں شہید ہونے کے علاوہ شہادت کی سات قسمیں ہیں: طاعون کے مرض سے، ڈوب جانے سے، نمونیے کے مرض سے، پیٹ کے مرض سے، جل کر وفات پانے والے اور کسی بوجھ تلے دب کر مرنے والے شہید ہیں اور بچے کی پیدائش پر فوت ہو جانے والی عورت بھی شہید ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ مالک و ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه مالک (233/1. 234 ح 555) و أبو داود (3111) والنسائي (4/ 13. 14ح 1847) [وابن ماجه: 2803]
٭ و صححه ابن حبان (1616) والحاکم (352/1. 353) ووافقه الذهبي.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8305
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الشُّهَدَاءُ خَمْسَةٌ: الْمَطْعُونُ، وَالْمَبْطُونُ، وَالْغَرِقُ، وَصَاحِبُ الْهَدْم، وَالشَّهِيدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شہداء پانچ طرح کے لوگ ہیں طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے دریا میں غرق ہو کر مرنا بھی شہادت ہے عمارت کے نیچے دب کر مرنا بھی شہادت ہے جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8305]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10762
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهُوَ شَهِيدٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے اور اللہ کے راستہ میں مرنا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10762]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4914
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشُّهَدَاءُ خَمْسَةٌ الْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْغَرِيقُ وَصَاحِبُ الْهَدْمِ وَالشَّهِيدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شہداء پانچ قسم کے ہوتے ہیں: طاعون کی بیماری والا، پیٹ کی بیماری والا، ڈوبنے والا، دیوار کے نیچے آ کر فوت ہو جانے والا اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہید ہونے والا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4914]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 653، 720، 2829، ومسلم: 1914، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8305 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8288»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 653
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3254
«خمس من قبض في شيء منهن فهو شهيد: المقتول في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والمبطون في سبيل الله شهيد والمطعون في سبيل الله شهيد والنفساء في سبيل الله شهيدة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچ اموات ایسی ہیں کہ جو ان میں سے کسی ایک میں فوت ہو وہ شہید ہے: اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں طاعون سے مرنے والا شہید ہے، اور اللہ کی راہ میں زچگی میں فوت ہونے والی عورت شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3254]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن عقبة بن عامر. أحكام الجنائز ص 39.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 216
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: حَدَّثَنِي عُذْرَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي مُصْعَبُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ: نَا أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ خَلِيفَةَ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْمَقْتُولُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْغَرِيقُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ خَلِيفَةَ إِلَّا أَبُو النَّضْرِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں قتل کیا جانے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں ڈوب کر مرنے والا شہید ہے اور اللہ کی راہ میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطاء بن خلیفہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابو النضر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 216]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 652، 720، 2829، 5733، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1915، ومالك فى «الموطأ» برقم: 431 / 133، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3188، 3186، 3187، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7486، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1063، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2804، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8207، 8421، 9826، 10913، 11051، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2529، والبزار فى «مسنده» برقم: 8965، 9041، 9852، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19821، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5200، 8006»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں