الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَهَمِّيَّةُ إِذْنِ الزَّوْجِ فِي الْمُعَامَلَاتِ الشَّرْعِيَّةِ)
شرعی معاملات میں خاوند کی اجازت کی اہمیت
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2031 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2031
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3592
المعجم الکبیر للطبرانی: 12092
حدیث نمبر: 2031
2031 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا يَحِلُّ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَصُومَ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ ، وَلَا تَأْذَنَ فِي بَيْتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے، اپنے خاوند کے پاس ہوتے ہوئے اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھنا جائز نہیں، اور وہ اس کی اجازت کے بغیر کسی کو اس کے گھر میں آنے کی اجازت نہ دے۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2031]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1026/84)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 9804 ترقیم الشثری: -- 9971
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خاوند موجود ہو تو عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9971]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7889، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18027، ترقيم محمد عوامة: 9804»
ترقیم عوامۃ: 17425 ترقیم الشثری: -- 18024
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خاوند موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18024]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7889، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9972، ترقيم محمد عوامة: 17425»
حدیث نمبر: 3592
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَأْذَنُ امْرَأَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ وَلَا تَقُومُ مِنْ فِرَاشِهَا فَتُصَلِّي تَطَوُّعًا إِلَّا بِإِذْنِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت (کسی کو) اپنے شوہر کے گھر میں آنے کی اجازت نہ دے، البتہ اپنے شوہر کی اجازت کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے، اور وہ اپنے شوہر کے بستر سے اُٹھ کر (نفل) نماز ادا کرے نہ کرے، البتہ اس کی اجازت کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3592]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12092
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَأْذَنُ امْرَأَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَلَا تَقُومُ مِنْ فِرَاشِهَا فَتُصَلِّيَ إِلَّا بِإِذْنِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر کسی کو اجازت نہ دے، اور اپنے بستر سے اٹھ کر اس کی اجازت کے بغیر نفل نماز نہ پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12092]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 404، حدیث 12144»