🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1.19. (مَنْعُ الخِلَافِ وَالجِدَالِ فِي مَفَاهِيمِ القُرْآنِ الكَرِيمِ)
قرآن کریم کے مفاہیم پر اختلاف اور جھگڑے کی ممانعت
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 236 (کل: 9 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 236
الفتح الربانی: 8414، 8436
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 709، 11567، 11568، 11569
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5929، 5936
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 236
236 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"الْمِرَاءُ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”قرآن کے بارے میں اختلاف و جھگڑا کرنا کفر ہے۔“ اس حدیث کو احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 236]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (2/ 286 ح 7835، 2/ 503 ح 10546) و أبو داود (4603) [و صححه ابن حبان (الموارد: 73) والحاکم (2/ 223) ووافقه الذهبي .] »
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8414
عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ سَمِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَجُلًا يَقْرَأُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ فَقَالَ مَنْ أَقْرَأَكَ هَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَدْ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى غَيْرِ هَذَا فَذَهَبَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ آيَةُ كَذَا وَكَذَا ثُمَّ قَرَأَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا أُنْزِلَتْ فَقَالَ الْآخَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَرَأَهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَيْسَ هَكَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هَكَذَا أُنْزِلَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيَّ ذَلِكَ قَرَأْتُمْ فَقَدْ أَحْسَنْتُمْ وَلَا تَمَارَوْا فِيهِ فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ أَوْ آيَةُ الْكُفْرِ
۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ قرآن مجید کی آیت پڑھ رہا تھا،انہوں نے اس سے پوچھا: تجھے کس نے یہ آیت پڑھائی ہے؟ اس نے کہا:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، انہوں نے کہا: لیکن مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور انداز میں پڑھائی ہے، پس وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور ایک نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آیت اس طرح ہے، پھر اس نے اس کی تلاوت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح نازل ہوئی ہے۔ دوسرے نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آیت اس طرح نازل نہیں ہوئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس طرح بھی نازل ہوئی ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ قرآن مجید سات قراء توں پر نازل ہوا ہے، اس میں سے جس کے مطابق بھی پڑھو، درست ہے، اس قرآن میں جھگڑا مت کرو، کیونکہ اس میں جھگڑا کرنا کفر یا کفر کی علامت ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب جواز اختلاف القراءات والنهي عن الجدال فيها/حدیث: 8414]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17821 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17975»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8436
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ عَلَى أَيِّ حَرْفٍ قَرَأْتُمْ فَقَدْ أَصَبْتُمْ فَلَا تَمَارَوْا فِيهِ فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ
۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید سات قراء توں پر نازل کیا گیا ہے، جس قراء ت کے مطابق بھی پڑھو گے، تو درست پڑھو گے، اس میں جھگڑا مت کرو، کیونکہ قرآن مجید میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8436]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17819 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17972»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمِرَاءُ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قرآن کے بارے میں بحث کرنا کفر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 709]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11567
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَ جِبْرِيلَ عِنْدَ أَحْجَارِ الْمِرَاءِ، فَقَالَ:" إِنِّي أُرْسِلْتُ إِلَى أُمَّةٍ أُمِّيَّةٍ وَإِلَى مَنْ لَمْ يَقْرَأْ كِتَابًا قَطُّ". قَالَ جِبْرِيلُ: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تَقْرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. فَقَالَ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفَيْنِ. فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ”احجار مراء“ کے مقام پر، سیدنا جبرائیل سے ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے ایک ایسی امت کی طرف مبعوث کیا گیا ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ہیں اور ان لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا جنہوں نے کبھی کوئی تحریر نہیں پڑھی تو سیدنا جبرائیل نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ ایک حرف کے مطابق قرآن پڑھیں سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیئے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا:) تو سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ دو حروف پر پڑھ لیں سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیئے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید کے بارے میں کہا:) یہاں تک کہ وہ سات حروف تک پہنچ گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11567]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2310)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22889، وأخرجه مسند البزار برقم: 2908»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11568
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، عَلَى أَيِّ حَرْفٍ قَرَأْتُمْ أَصَبْتُمْ، فَلَا تُمَارُوا فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے تم جس بھی حرف کے مطابق تلاوت کرو گے ٹھیک کرو گے تم بحث کا شکار نہ ہونا، کیونکہ اس کے بارے میں بحث کفر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11568]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11569
وَعَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَجُلًا يَقْرَأُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ، فَقَالَ: مَنْ أَقْرَأَكَهَا؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَدْ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى غَيْرِ هَذَا. فَذَهَبَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آيَةُ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ قَرَأَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ". وَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَرَأَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: أَلَيْسَ هَكَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَأَيُّ ذَلِكَ قَرَأْتُمْ فَقَدْ أَصَبْتُمْ، وَلَا تُمَارُوا فِيهِ فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ أَوْ إِنَّهُ الْكُفْرُ بِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے غلام ابوقیس بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو قرآن کی ایک آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا، تو اس سے دریافت کیا: تمہیں یہ کس نے پڑھائی ہے؟ اس نے بتایا: اللہ کے رسول نے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول نے مجھے تو یہ اس سے مختلف طور پر پڑھائی ہے، پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں میں سے ایک نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں، فلاں آیت، پھر ان صاحب نے وہ آیت تلاوت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے، پھر دوسرے صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہی آیت پڑھی اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ اس طرح نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے، تو تم جس بھی قرأت کو کر لو گے، تم درست کرو گے، تم اس کے بارے میں بحث کا شکار نہ ہونا، کیونکہ اس کے بارے میں بحث کرنا کفر ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ایسا کرنا اس کا کفر کرنے کے مترادف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11569]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/5)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5929
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : " أَنَّ رَجُلًا قَرَأَ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ، فَقَالَ لَهُ عَمْرٌو: إِنَّمَا هِيَ كَذَا وَكَذَا. لِغَيْرِ مَا قَرَأَهَا الرَّجُلُ، قَالَ الرَّجُلُ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَيَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَرَأَ كَذَا وَكَذَا فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ. فَقَالَ: صَدَقْتَ. فَقَالَ الْآخَرُ: أَلْيَسَ أَقْرَأْتَنِيهَا عَلَى نَحْوِ مَا قَرَأَهَا عَلَى صَاحِبِهِ، فَرَدَّ صَاحِبُهُ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلَى أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيَّ ذَلِكَ قَرَأْتَ فَقَدْ أَصَبْتَ، فَلَا تَتَمَارَوْا فِيهِ فِإِنَّ مِرَاءً فِيهِ كُفْرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: " سَمِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَجُلًا... " فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ - يَعْنِي الْمَخْرَمِيَّ - ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنِ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، عَلَى أَيِّ حَرْفٍ قَرَأْتُمْ أَصَبْتُمْ، فَلَا تُمَارُوا فِيهِ فِإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ".
هَذَا حَدِيثٌ رِجَالُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے قرآنِ مجید کی ایک آیت تلاوت کی تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا کہ یہ آیت اس طرح نہیں بلکہ اس اس طرح ہے (یعنی اس شخص کی قراءت کے خلاف پڑھ کر سنائی)، اس شخص نے جواب دیا کہ مجھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح پڑھائی ہے، چنانچہ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس شخص نے اس طرح تلاوت کی ہے، جب اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہی آیت پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے سچ کہا (یعنی درست پڑھا ہے)۔“ پھر دوسرے (سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ) نے عرض کی: کیا آپ نے مجھے اس کے برعکس اس طرح نہیں پڑھایا تھا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں، یقیناً قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، تم ان میں سے جس طرح بھی پڑھو گے تو حق کو پانے والے ہو، پس تم اس میں باہم جھگڑا نہ کرو کیونکہ اس میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔“ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اسی کے مثل روایت کیا ہے جس میں یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، تم جس حرف کے مطابق بھی تلاوت کرو گے درستگی کو پہنچ جاؤ گے، لہٰذا اس میں بحث و تکرار نہ کرو کیونکہ قرآن میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5929]
تخریج الحدیث: «هذا حديث رجال إسناده ثقات»
«(5929/1) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11568»
«(5929/3) أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5936
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ثَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تُجَادِلُوا فِي الْقُرْآنِ؛ فَإِنَّ جِدَالًا فِيهِ كُفْرٌ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : ثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " تَنَازَعْنَا آيَ الْقُرْآنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قَائِلٌ: أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ كَذَا وَكَذَا؟ فَأَجَابَهُ الْآخَرُ: أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ كَذَا وَكَذَا؟ إِلَى آيَةٍ أُخْرَى قَالَ: فَسَمِعَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ مُغْضَبًا كَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ: أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ؟ أَبِهَذَا بُعِثْتُمْ؟ أَنْ تَضْرِبُوا كِتَابَ اللَّهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ، إِنَّمَا هَلَكَ الْأُمَمُ قَبْلَكُمْ بِهَذَا، فَانْظُرُوا مَا أُمِرْتُمْ بِهِ فَاتَّبِعُوهُ، وَمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ فَاجْتَنِبُوهُ، وَلَسْتُمْ مِمَّا هَا هُنَا فِي شَيْءٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: " جِئْتُ يَوْمًا وَإِذَا نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُلُوسًا بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنْتُ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَكُنْتُ مِنْ أَصْغَرِ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَجُلٌ لِرَجُلٍ: يَا فُلَانُ فِيمَا أُنْزِلَتْ آيَةُ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: فَاخْتَلَفُوا وَعَلَتْ أَصْوَاتُهُمْ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَالْمُغْضَبِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، دَعُوا الْمِرَاءَ فِي الْقُرْآنِ؛ فَإِنَّ الْأُمَمَ قَبْلَكُمْ لَمْ يُلْعَنُوا حَتَّى اخْتَلَفُوا فِي الْقُرْآنِ فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ".
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: " كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ كَذَا وَكَذَا؟ وَقَالَ بَعْضُهُمْ: وَأَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ كَذَا وَكَذَا؟ فَسَمِعَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ كَأَنَّمَا صُفِّرَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ: أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ؟ - أَوْ بِهَذَا خُلِقْتُمْ؟ - لَا تَضْرِبُوا كِتَابَ اللَّهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ، إِنَّمَا ضَلَّتِ الْأُمَمُ قَبْلَكُمْ فِي مِثْلِ هَذَا، إِنَّكُمْ لَسْتُمْ مِمَّا هَا هُنَا فِي شَيْءٍ، انْظُرُوا إِلَى الَّذِي أُمِرْتُمْ بِهِ فَاعْمَلُوا بِهِ، وَانْظُرُوا إِلَى الَّذِي نُهِيتُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا عَنْهُ".
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: " جَلَسْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجْلِسًا مَا جَلَسْتُ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ أَغْبَطَ عِنْدِي مِنْهُ. قَالَ: فَخَرَجَ مِنْ وَرَاءِ حُجْرَتِهِ قَوْمٌ يَتَجَادَلُونَ بِالْقُرْآنِ. قَالَ: فَخَرَجَ مُحَمَّرَةً وَجْنَتَاهُ كَأَنَّمَا تَقْطُرَانِ دَمًا، فَقَالَ: يَا قَوْمِ، لَا تَجَادِلُونَ بِالْقُرْآنِ، إِنَّمَا ضَلَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِجَدَلِهِمْ، إِنَّ الْقُرْآنَ لَمْ يَنْزِلْ لِيُكَذِّبَ بَعْضُهُ بَعْضًا، وَلَكِنْ نَزَلَ لِيُصَدِّقَ بَعْضُهُ بَعْضًا، فَمَا كَانَ مِنْ مُحْكَمِهِ فَاعْمَلُوا بِهِ، وَمَا كَانَ مِنْ مُتَشَابِهِهِ فَآمِنُوا بِهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ مُخْتَصَرًا بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ مِنْ طَرِيقِ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ دَاوُدَ بِهِ، كَمَا أَوْضَحْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآنِ کریم میں جھگڑا نہ کرو، کیونکہ اس میں بحث و تکرار کرنا کفر ہے۔“ ایک دوسری روایت میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ہم قرآن کی آیات کے بارے میں تکرار کر رہے تھے، ایک شخص کہتا: ”کیا اللہ تعالیٰ نے ایسا نہیں فرمایا؟“ تو دوسرا (دوسری آیت پیش کر کے) جواب دیتا: ”کیا اللہ تعالیٰ نے ایسا نہیں فرمایا؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی غضب ناک حالت میں باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہِ مبارک غصے سے اس قدر سرخ ہو رہا تھا جیسے اس پر انار کے دانے نچوڑ دیے گئے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے؟ کیا تم اسی مقصد کے لیے مبعوث کیے گئے ہو کہ اللہ کی کتاب کے ایک حصے کو دوسرے حصے سے ٹکراؤ؟ تم سے پہلی امتیں اسی روش کی وجہ سے ہلاک ہوئیں، پس جس چیز کا تمہیں حکم دیا گیا ہے اسے دیکھو اور اس کی اتباع کرو، اور جس چیز سے تمہیں روک دیا گیا ہے اس سے باز رہ جاؤ، اور تم اس (بحث و تکرار) کے معاملے میں کسی خیر پر نہیں ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ایک اور روایت میں ہے کہ میں ایک دن حاضر ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، میں ان کے پیچھے بیٹھ گیا اور میں عمر میں سب سے چھوٹا تھا، ایک آدمی نے دوسرے سے پوچھا: ”فلاں آیت کس بارے میں نازل ہوئی؟“ پس ان میں اختلاف ہو گیا اور ان کی آوازیں بلند ہو گئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے کی حالت میں باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! قرآن میں بحث و تکرار چھوڑ دو، کیونکہ تم سے پہلی امتیں اس وقت تک ملعون نہیں ہوئیں جب تک انہوں نے قرآن (کتبِ سماوی) میں اختلاف نہیں کیا، بے شک قرآن میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔“ اسی طرح سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا اور وہ مجلس مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک کے پیچھے سے کچھ لوگ نکلے جو قرآن کے بارے میں جھگڑ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسارِ مبارک سرخ تھے گویا ان سے خون ٹپک رہا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قوم! قرآن میں جھگڑا نہ کرو، تم سے پہلے لوگ اپنی کج بحثی کی وجہ سے ہی گمراہ ہوئے، قرآن اس لیے نازل نہیں ہوا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے کی تکذیب کرے، بلکہ یہ تو ایک دوسرے کی تصدیق کے لیے نازل ہوا ہے، لہٰذا اس کی ”محکم“ (واضح) آیات پر عمل کرو اور اس کی ”متشابہ“ (پوشیدہ معنی والی) آیات پر ایمان لاؤ۔“ اس حدیث کو امام ابنِ ماجہ نے اپنی سنن میں ابومعاویہ عن داود کے طریق سے مختصر اور صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جیسا کہ میں نے سنن ابنِ ماجہ کی زوائد پر گفتگو کرتے ہوئے اسے واضح کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5936]
تخریج الحدیث: «رواه ابن ماجه في سننه مختصرا بإسناد صحيح من طريق أبي معاوية عن داود به، كما أوضحته في الكلام على زوائد ابن ماجه»
«(5936/1) أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3973، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3506»
«(5936/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 2133، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7048، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11853، 11898»
«(5936/4) أخرجه صحيح مسلم برقم: 2666، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 85، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6806، وأخرجه فتح الباري برقم: 4774، وأخرجه مسند البزار برقم: 2489، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 519، 1330، 2472، 3019، 5374، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11853»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں