🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (تَعْيِينُ أَمِيرٍ فِي السَّفَرِ)
سفر میں ایک امیر بنانا بھی چاہیے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3911 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3911
سنن ابوداود: 2609
السنن الكبرى للبيهقي: 10349
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9307
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 500، 763
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3911
3911 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا كَانَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تین افراد سفر کر رہے ہوں تو وہ اپنے میں سے ایک کو امیر بنا لیں۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3911]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (2608)
٭ فيه محمد بن عجلان مدلس و عنعن وله شواھد کلھا ضعيفة و لم يصب من حسنه .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2609
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا كَانَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ"، قَالَ نَافِعٌ: فَقُلْنَا لِأَبِي سَلَمَةَ: فَأَنْتَ أَمِيرُنَا.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین افراد کسی سفر میں ہوں تو ان میں سے کسی کو امیر بنا لیں ۱؎“، نافع کہتے ہیں: تو ہم نے ابوسلمہ سے کہا: آپ ہمارے امیر ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2609]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین افراد سفر میں ہوں تو چاہیے کہ ایک کو اپنا امیر بنا لیں۔“ نافع (مولیٰ ابن عمر رضی اللہ عنہ) نے کہا: (یہ حدیث سننے کے بعد) ہم نے ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن بن عوف) سے کہا: ”آپ ہمارے امیر ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2609]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15349) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم اس لئے دیا تا کہ ان میں آپس میں اجتماعیت برقرار رہے اور اختلاف کی نوبت نہ آئے اور ایسا جبھی ممکن ہے جب وہ کسی امیر کے تابع ہوں گے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (2608) لعلته وللحديث طرق ضعيفة
وأخرج الطبراني (الكبير 208/9 ح 8915) بإسناد حسن عن ابن مسعود قال : ’’ إذا كنتم ثلاثة في سفر فأمروا عليكم أحد كم ‘‘ إلخ
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10349
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ مُسَاوِرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا حَاتِمٌ، ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ" قَالَ نَافِعٌ: فَقُلْتُ لِأَبِي سَلَمَةَ: أَنْتَ أَمِيرُنَا ⦗٤٢٢⦘.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین آدمی سفر میں ہوں تو وہ ایک کو امیر مقرر کر لیں،“ نافع کہتے ہیں کہ میں نے ابو سلمہ سے کہا: آپ ہمارے امیر ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10349]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابوداود 2609»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9307
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَ اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ، وَإِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ:" لَا يَتَنَاجَ اثْنَانِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُبَيْسَ بْنَ مَرْحُومٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب وہ تین افراد ہوں، تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی میں بات نہ کریں اور جب سفر میں تین افراد ہوں، تو وہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر بنا لیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ حدیث مذکور ہے: دو آدمی سرگوشی میں بات نہ کریں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں صرف عبیس بن مرحوم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9307]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1673)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 500
«إذا خرج ثلاثة في سفر فليؤمروا أحدهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تین آدمی کسی سفر پر نکلیں تو انہیں چاہیے کہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر (قائد) مقرر کر لیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 500]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د2، الضياء] عن أبي هريرة وأبي سعيد. الصحيحة 1322: أبو عوانة، رياض الصالحين 967.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 763
«إذا كان ثلاثة في سفر فليؤمروا أحدهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تین شخص سفر میں ہوں تو انہیں چاہیے کہ اپنے میں سے کسی ایک کو اپنا امیر (قائد) بنا لیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هق] عن أبي هريرة. الإرواء 2454.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں