🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (عَدَمُ انْتِقَادِ عَيْبٍ فِي الطَّعَامِ)
کھانے میں عیب نہ نکالا جائے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4172 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4172
بلوغ المرام: 902
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4172
4172 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ:"مَا عَابَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا قَطُّ  ، إِنِ اشْتَهَاهُ أَكَلَهُ وَإِنْ كَرِهَهُ تَرَكَهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر آپ نے اسے پسند کیا تو کھا لیا اور اگر ناپسند کیا تو اسے چھوڑ دیا۔ [متفق علیہ] [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4172]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5409) و مسلم (187/ 2064)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 902
وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أتي بقصعة من ثريد،‏‏‏‏ فقال: «‏‏‏‏كلوا من جوانبه،‏‏‏‏ ولا تأكلوا من وسطها،‏‏‏‏ فإن البركة تنزل في وسطها» .‏‏‏‏ رواه الأربعة وهذا لفظ النسائي وسنده صحيح

وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: ما عاب رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم طعاما قط , كان إذا اشتهى شيئا أكله , وإن كرهه تركه متفق عليه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ثرید سے بھرا ہوا ایک بڑا پیالہ پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت فرمائی ”پیالے کے کناروں سے کھاؤ، درمیان سے نہ کھاؤ، اس لیے کہ برکت کا نزول درمیان میں ہوتا ہے۔“ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کسی کھانے کو برا نہیں کہا۔ جب کسی چیز کی خواہش ہوتی تو تناول فرما لیتے اور اگر ناپسند فرماتے تو چھوڑ دیتے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 902]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب في الأكل من أعلي الصحفة، حديث:3772، والترمذي، الأطعمة، حديث:1805، وابن ماجه، الأطعمة، حديث:3277، والنسائي في الكبرٰي:4 /175، حديث:6762.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں