🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (المُؤْمِنُ لَيْسَ بِنَجِسٍ)
مومن نجس نہیں ہوتا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 451 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 451
صحیح مسلم: 825
سنن نسائی: 269
سنن ابن ماجہ: 535
مصنف ابن ابی شیبہ: 1842
صحیح ابن حبان: 1369
الجامع الكامل: 1319، 12447
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 451
(6) بَابُ مُخَالَطَةِ الْجُنُبِ وَمَا يُبَاحُ لَهُ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 451 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَمَكَثْتُ مَعَهُ حَتَّى قَعَدَ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَتَيْتُ الرَّحْلَ، فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ جِئْتُ، وَهُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ:"أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هِرٍّ؟"فَقُلْتُ لَهُ. فَقَالَ:"سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجَسُ". هَذَا لَفْظُ الْبُخَارِيِّ، وَلِمُسْلِمٍ مَعْنَاهُ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ: فَقُلْتُ لَهُ: لَقَدْ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ حَتَّى أَغْتَسِلَ. وَكَذَا الْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی اور میں اس وقت جنبی تھا، پس آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا تو میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ چلنا شروع کیا حتیٰ کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ گئے تو میں وہاں سے چپکے سے اٹھا اور گھر آ کر غسل کر کے پھر خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہیں تشریف فرما تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابوہریرہ! تم کہاں تھے؟“ میں نے عرض کیا، تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ! مومن نجس نہیں ہوتا۔“ یہ بخاری کے الفاظ ہیں اور مسلم کی روایت بھی اس کے ہم معنی ہے اور انہوں نے ”میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتایا“ کے بعد درج ذیل کا اضافہ نقل کیا ہے: ”جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے ملے تو میں جنبی تھا، پس میں نے غسل کیے بغیر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ہم نشین ہونا ناپسند کیا۔“ بخاری کی دوسری روایت بھی اسی طرح ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (285) و مسلم (115 / 371)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 372 ترقیم شاملہ: -- 825
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ، فَحَادَ عَنْهُ، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: كُنْتُ جُنُبًا، قَالَ: إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ ".
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ملے جبکہ وہ جنبی تھے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہٹ گئے اور غسل کیا، پھر آ کر عرض کی کہ میں جنبی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 825]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ملے، جبکہ وہ جنبی تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ ہو گئے اور غسل کیا، پھر آ کر عرض کیا: میں جنبی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پلید نہیں ہوتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 825]
ترقیم فوادعبدالباقی: 372
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 269
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: أَخْبَرَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قال: حَدَّثَنِي وَاصِلٌ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَهْوَى إِلَيَّ، فَقُلْتُ: إِنِّي جُنُبٌ، فَقَالَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے، اور وہ (حذیفہ) جنبی تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف بڑھے تو میں نے عرض کیا میں جنبی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان نجس نہیں ہوتا“ ۱؎۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 269]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملے جب کہ میں جنبی تھا۔ آپ (ملاقات کے لیے) میری طرف مائل ہوئے۔ میں نے کہا: ”میں جنبی ہوں۔“ آپ نے فرمایا: ”تحقیق مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔“ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 269]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحیض 29 (372) مطولاً، سنن ابی داود/الطھارة 92 (230)، سنن ابن ماجہ/فیہ 80 (535) مطولاً، (تحفة الأشراف: 3339) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس روایت میں راوی نے اختصار سے کام لیا ہے، ورنہ یہ واقعہ بھی وہی ہے جو اوپر گذرا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 535
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيَنِي وَأَنَا جُنُبٌ، فَحِدْتُ عَنْهُ فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ جِئْتُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ"، قُلْتُ: كُنْتُ جُنُبًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو آپ کی مجھ سے ملاقات ہو گئی اور میں جنبی تھا، میں کھسک لیا، پھر غسل کر کے حاضر خدمت ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہیں کیا ہو گیا تھا؟ میں نے عرض کیا: میں جنبی تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان ناپاک نہیں ہوتا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 535]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ملاقات ہوئی جب کہ میں حالتِ جنابت میں تھا تو میں آپ سے الگ ہو گیا اور غسل کیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا تھا کہ مجھ سے الگ ہو گئے؟“ میں نے کہا: ”میں جنبی تھا“، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 535]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الحیض 29 (372)، سنن ابی داود/الطہارة 92 (230)، سنن النسائی/الطہارة 172 (269)، (تحفة الأشراف: 3339)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/384، 402) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: ان احادیث سے صاف ظاہر ہے کہ مسلمان نجس نہیں ہوتا، خواہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا، مردہ ہو یا زندہ، امام بخاری نے ایک روایت میں تعلیقاً یہ الفاظ بھی نقل فرمائے ہیں کہ مومن زندہ یا مردہ کسی صورت میں نجس نہیں ہوتا، اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بزرگوں کی محفلوں میں پاکی کے اہتمام کے ساتھ حاضر ہونا چاہیے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عالم یا استاذ اپنے شاگردوں کا حال پوچھے اور غیر حاضری کے اسباب دریافت کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1836 ترقیم الشثری: -- 1842
حدثنا وكيع ، عن مسعر ، عن واصل ، عن ابي وائل ، عن حذيفة : ان النبي صلى الله عليه وسلم لقيه وهو جنب فاعرض عنه فاغتسل ثم جاء فقال:" إن المؤمن لا ينجس"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه مسلم (٣٧٢) وأحمد (٢٣٢٦٤).
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا حالت جنابت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آمنا سامنا ہوگیا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے بغیر نہانے کے لیے چلے گئے۔ پھر واپس آئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 372، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1258، 1369، 1370، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 268 / 2، 267 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 260، 261، وأبو داود فى «سننه» برقم: 230، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 535، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23736، 23898، 23899، والبزار فى «مسنده» برقم: 2896، 2897، 2955، ترقيم محمد عوامة: 1836»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1369
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، حَدَّثَنِي وَاصِلٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَهْوَى إِلَيَّ، فَقُلْتُ: إِنِّي جُنُبٌ، فَقَالَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ لا يَنْجُسُ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی، میں اس وقت جنابت کی حالت میں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف ہاتھ بڑھایا تو میں نے عرض کی: میں جنابت کی حالت میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان نجس نہیں ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 372، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1258، 1369، 1370، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 267، وأبو داود فى (سننه) برقم: 230، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 535، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23736» «رقم طبعة با وزير 1366»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (225): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما. واصل: هو ابن حيان الأحدب، وأبو وائل: هو شقيق بن سلمة الأسدي الكوفي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1319
1319. عن حذيفة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لقيه وهو جنب، فحاد عنه، فاغتسل، ثم جاء فقال: كنت جُنباً، قال صلى الله عليه وسلم: إن المسلم لا ينجس.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحيض (372). عن أبي بكر بن أبي شيبة وأبي كريب قالا: حدثنا وكيع، عن مِسْعَرٍ، عن وَاصِل، عن أبي وائل، عن حذيفة فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12447
12447- عن حذيفة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لقيه، وهو جنب، فحاد عنه فاغتسل، ثم جاء، فقال: كنت جنبا، قال إن المسلم لا ينجس.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحيض (372) من طرق عن وكيع، عن مسعر، عن أبي وائل، عن حذيفة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں