🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10403 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 10403، 15199
مصنف ابن ابی شیبہ: 31526، 31528
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10403
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قََالَ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، قََالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى النَّصْرِيِّينَ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنَّمَا مُحَمَّدٌ بَشَرٌ، يَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُ الْبَشَرُ، وَإِنِّي قَدْ اتَّخَذْتُ عِنْدَكَ عَهْدًا لَنْ تُخْلِفَنِيهِ، فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ آذَيْتُهُ، أَوْ شَتَمْتُهُ، أَوْ جَلَدْتُهُ، فَاجْعَلْهَا لَهُ كَفَّارَةً، وَقُرْبَةً تُقَرِّبُهُ بِهَا إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اے اللہ میں بھی ایک انسان ہوں جیسے دوسرے لوگوں کو غصہ آتا ہے مجھے بھی آتا ہے (اے اللہ) میں نے جس شخص کو بھی (نادانستگی میں) کوئی ایذا پہنچائی ہو یا برا بھلا کہا ہو یا کوڑا مارا ہو اسے قیامت کے دن اس شخص کے لئے باعث کفارہ و قربت بنا دے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10403]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 6361، م: 2601
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15199
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ أَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ , أَوْ لَعَنْتُهُ , أَوْ جَلَدْتُهُ , فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ جس مسلمان کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو یا اسے کوڑے مارے ہوں اسے اس کے لئے باعث تزکیہ واجر ثواب بنادے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15199]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2602، وهذا إسناد قوي كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30164 ترقیم الشثری: -- 31526
حدثنا يزيد بن هارون ، عن محمد بن إسحاق ، عن عبيد الله بن المغيرة بن معيقيب ، عن عمرو بن سليم ، عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اللهم اتخذ عندك عهدا تؤديه إلي يوم القيامة، إنك لا تخلف الميعاد، فإنما انا بشر، فاي المسلمين آذيته او شتمته، او قال: ضربته، او سببته، فاجعلها له صلاة، واجعلها له زكاة وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عبد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (عنك).
(٣) في [ك]: (ذكره)، وفي [أ]: (ذكره).
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه البخاري (٦٣٦١)، ومسلم (٢٦٠١).

حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں آپ سے ایک عہد کرتا ہوں جسے آپ قیامت کے دن پورا کیجیے گا۔ یقینا آپ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں فرماتے۔ یقینا میں انسان ہوں۔ کوئی بھی مسلمان جس کو میں نے تکلیف پہنچائی ہو یا برا بھلا کہا ہو یا یوں فرمایا: جس کو میں نے مارا ہو یا جس کو میں نے سب و شتم کیا ہو پس آپ اس کو ایک رحمت دیجیے گا۔ اور آپ اس کو پاک کیجئے گا اور ایسی قربت کہ آپ اسے قیامت والے دن اپنے نزدیک کرلیجئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31526]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 9936، 11463، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1262، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 998، ترقيم محمد عوامة: 30164»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30166 ترقیم الشثری: -- 31528
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: اللهم ايما مؤمن لعنته، او سببته او جلدته، فاجعلها له زكاة واجرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٢٦٠٢)، وأحمد (١٥١٩٩).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! کوئی بھی مومن بندہ جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا میں نے اسے کوڑے لگائے ہوں۔ تو ان چیزوں کو اس کے لیے پاکی اور اجر کا ذریعہ بنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31528]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2601، 2602، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2808، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13512، 13513، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14794، 15358، 15432، 15528، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2271، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31530، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6004، ترقيم محمد عوامة: 30166»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں