🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10448 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 10448
المستدرک علی الصحیحین: 7521
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10448
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ النِّسَاءَ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ، لَا يَسْتَقِمْنَ عَلَى خَلِيقَةٍ، إِنْ تُقِمْهَا تَكْسِرْهَا، وَإِنْ تَتْرُكْهَا تَسْتَمْتِعْ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت پسلی کی طرح ہوتی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کروگے تو اسے توڑ ڈالوگے اور اگر اسے اس کے حال پر چھوڑ دوگے تو اس کے اس ٹیڑھے پن کے ساتھ ہی اس سے فائدہ اٹھا لوگے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10448]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، خ: 3331، م: 1468
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7521
أخبرني أبو سهل أحمد بن محمد بن زياد النَّحْوي ببغداد، حدّثنا الحسن ابن مُكرَم، حدّثنا أبو عاصم، عن عَوف، عن أبي رجاء، عن سَمُرة بن جُندُب، أَنَّ رسول الله ﷺ قال:"ألا إنَّ المرأةَ خُلقت من ضِلَعٍ، وإنك إِنْ تُرِدْ إقامتها تَكسِرْها، فدَارِها تَعِشْ بها ثلاث مرات (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث ابن عَجْلان عن أبيه عن أبي هريرة عن النبيّ ﷺ قال:"المرأةُ خُلِقَت من ضِلَعٍ أعوجَ، وإنك إن أقمتَها كسرتَها، وإن تركتَها [تستمتعْ بها] (2) وفيها عِوَج" (3) . وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7333 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اور اگر تم اسے بالکل سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ دو گے، پس اس کے ساتھ مدارات (نرمی اور سمجھوتہ) برتو تو اس کے ساتھ (خوشگواری سے) زندگی گزار سکو گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد حدیث ابن عجلان کی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے، اور اگر تم نے اسے (اسی حال پر) چھوڑ دیا تو اس کے ٹیڑھ پن کے باوجود اس سے فائدہ اٹھا سکو گے۔“ یہ اسناد امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7521]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو عاصم: هو الضحاك بن مخلد النبيل، وعوف: هو ابن أبي جميلة، وأبو رجاء: هو عمران بن ملحان العطاردي» [ترقيم الرساله 7521] [ترقيم الشركة 7429] [ترقيم العلميه 7333]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں