🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. الْمَرْأَةُ خُلِقَتْ مِنْ ضِلْعٍ أَعْوَجَ
عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7521
أخبرني أبو سهل أحمد بن محمد بن زياد النَّحْوي ببغداد، حدّثنا الحسن ابن مُكرَم، حدّثنا أبو عاصم، عن عَوف، عن أبي رجاء، عن سَمُرة بن جُندُب، أَنَّ رسول الله ﷺ قال:"ألا إنَّ المرأةَ خُلقت من ضِلَعٍ، وإنك إِنْ تُرِدْ إقامتها تَكسِرْها، فدَارِها تَعِشْ بها ثلاث مرات (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث ابن عَجْلان عن أبيه عن أبي هريرة عن النبيّ ﷺ قال:"المرأةُ خُلِقَت من ضِلَعٍ أعوجَ، وإنك إن أقمتَها كسرتَها، وإن تركتَها [تستمتعْ بها] (2) وفيها عِوَج" (3) . وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7333 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ رہو کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اور اگر تم اسے بالکل سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ دو گے، پس اس کے ساتھ مدارات (نرمی اور سمجھوتہ) برتو تو اس کے ساتھ (خوشگواری سے) زندگی گزار سکو گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد حدیث ابن عجلان کی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے، اور اگر تم نے اسے (اسی حال پر) چھوڑ دیا تو اس کے ٹیڑھ پن کے باوجود اس سے فائدہ اٹھا سکو گے۔ یہ اسناد امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7521]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو عاصم: هو الضحاك بن مخلد النبيل، وعوف: هو ابن أبي جميلة، وأبو رجاء: هو عمران بن ملحان العطاردي» [ترقيم الرساله 7521] [ترقيم الشركة 7429] [ترقيم العلميه 7333]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7522
حدّثنا بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرَفي بمَرُو، حدّثنا أبو قلابة الرَّقَاشيّ، حدّثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدّثنا عمر بن إبراهيم، عن قَتَادة، عن سعيد بن المسيّب، عن عبد الله بن عمرو، عن النبيِّ ﷺ قال:"لا يَنظُرُ اللهُ إلى امرأةٍ لا تشكرُ لزوجِها ولا تَستَغني عنه" (4) . وقد قيل: عن شعبة عن قتادة متَّصِلًا:
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس عورت کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھتا جو اپنے شوہر کی شکر گزار نہیں ہوتی، حالانکہ وہ اس سے بے نیاز (بھی) نہیں ہو سکتی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 7522]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله، وقد اختُلف على قتادة في رفعه ووقفه كما بيَّنّاه في التعليق على الرواية (2806)» [ترقيم الرساله 7522] [ترقيم الشركة 7431]

الحكم على الحديث: حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں