🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12364 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 12364
المستدرک علی الصحیحین: 563
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12364
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ"، قُلْتُ: فَأَنْتُمْ كَيْفَ كنتم تَصْنَعُونَ؟، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت نیا وضو فرماتے تھے، راوی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ لوگ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم بےوضو ہونے تک ایک ہی وضو سے کئی کئی نمازیں بھی پڑھ لیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12364]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 214
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
...... (2) أبي، عن ابن إسحاق، حدثنا محمد بن يحيى بن حَبّان الأنصاري ثم المازني، مازن بني النَّجّار، عن عبيد الله بن عبد الله بن عمر؛ قال: قلت له: أرأيتَ وضوءَ عبد الله بن عمر لكل صلاة طاهرًا كان أو غيرَ طاهر، عمَّن هو؟ قال: حدَّثَته أسماءُ بنت زيد بن الخطَّاب، أنَّ عبد الله بن حنظلة بن أبي عامر الغَسِيل حدثها: أنَّ رسول الله ﷺ كان أُمِرَ بالوضوء عند كل صلاة طاهرًا كان أو غيرَ طاهر، فلما شَقَّ ذلك على رسول الله ﷺ أُمِرَ بالسِّواك عند كل صلاة ووُضِعَ عنهم الوضوءُ إلّا من حَدَثٍ، وكان عبد الله يرى أنَّ به قوةً على ذلك، ففَعَلَه حتى مات (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، إنما اتَّفقا على حديث علقمة ابن مَرثَد عن سليمان بن بُريدة عن أبيه: أنَّ النبي ﷺ كان يتوضأُ لكلِّ صلاةٍ، فلما كان عامُ الفتح صلى الصلواتِ كلَّها بوضوءٍ واحد (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 556 - على شرط مسلم
محمد بن یحییٰ بن حبان بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبید اللہ بن عبداللہ بن عمر سے پوچھا: ”بتائیے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ہر نماز کے لیے وضو کرنا، چاہے وہ باوضو ہوں یا نہ ہوں، کس سے ماخوذ ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ انہیں (ابن عمر کو) اسماء بنت زید بن خطاب نے خبر دی کہ سیدنا عبداللہ بن حنظلہ غسیل رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر نماز کے وقت وضو کا حکم دیا گیا تھا، خواہ آپ باوضو ہوں یا نہ ہوں، پھر جب یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گراں گزرنے لگا تو ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دے دیا گیا اور وضو کا وجوب (پہلے سے باوضو ہونے کی صورت میں) ختم کر دیا گیا سوائے اس کے کہ وضو ٹوٹ جائے،“ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے اندر اس کی طاقت محسوس کرتے تھے، اس لیے وہ مرتے دم تک ایسا ہی کرتے رہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف اس بات پر اتفاق کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو فرماتے تھے لیکن فتح مکہ کے سال تمام نمازیں ایک ہی وضو سے ادا کیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن» [ترقيم الرساله 563] [ترقيم الشركة 558] [ترقيم العلميه 556]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں