الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13981 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 13981
سنن نسائی: 2724
سنن دارمی: 1961
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 742
السنن الكبرى للبيهقي: 8880
المعجم الاوسط: 3806
حدیث نمبر: 13981
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَنَسٍ ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ أَنَّهُ" جَمَعَ بَيْنَ الْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ، فَقَالَ: لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کا تلبیہ اکٹھے پڑھتے ہوئے یوں فرمایا " لبیک بحجۃ و عمرۃ معاً '' [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13981]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1251، وهذا إسناد ضعيف لسوء حفظ شريك، إلا أنه قد توبع فيما سيأتي برقم: 13984
حدیث نمبر: 2724
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ يُحَدِّثُ , عَنْ مَرْوَانَ، أَنَّ عُثْمَانَ" نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يَجْمَعَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ" , فَقَالَ عَلِيٌّ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا" فَقَالَ عُثْمَانُ:" أَتَفْعَلُهَا وَأَنَا أَنْهَى عَنْهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ:" لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ".
مروان سے روایت ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے متعہ سے اور اس بات سے کہ آدمی حج و عمرہ دونوں کو ایک ساتھ جمع کرے منع کیا تو علی نے حج و عمرہ دونوں کا ایک ساتھ تلبیہ پکارا، عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم اسے کر رہے ہو؟ اور حال یہ ہے کہ میں اس سے منع کر رہا ہوں، اس پر علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو کسی بھی شخص کے کہنے سے نہیں چھوڑ سکتا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2724]
حضرت مروان سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے تمتع اور قران سے روکا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے علانیہ حج اور عمرے کی اکٹھی «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ پڑھی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ ایسا کرتے ہیں جبکہ میں نے اس سے روک رکھا ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں میں سے کسی شخص کے کہنے سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں چھوڑ سکتا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2724]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2723 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 1961
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا وَعُثْمَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنْ الْمُتْعَةِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ، "أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا، فَقَالَ: لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا". فَقَالَ: تَرَانِي أَنْهَى عَنْهُ وَتَفْعَلُهُ؟ فَقَالَ: لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِ أَحَدٍ مِنْ النَّاسِ.
مروان بن الحکم سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا علی و سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما کو مکہ و مدینہ کے درمیان دیکھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حج تمتع سے روکتے تھے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا تو انہوں نے حج قران کا احرام باندھ لیا اور «لبيك بحجة و عمرة» کہا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دیکھتے ہو کہ میں اس سے منع کر رہا ہوں پھر بھی تم ویسا ہی کرتے ہو؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں میں سے کسی کے کہنے سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو تو نہیں چھوڑ سکتا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1961]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1965] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث بھی متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1089، 1563] ، [مسلم 690] ، [أبويعلی 2794] ، [نسائي 2727] ، [ابن حبان 3930] ، [الحميدي 1249]
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث بھی متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1089، 1563] ، [مسلم 690] ، [أبويعلی 2794] ، [نسائي 2727] ، [ابن حبان 3930] ، [الحميدي 1249]
وضاحت: (تشریح حدیث 1960)
یہاں یہ اعتراض ہو سکتا ہے کہ دونوں خلیفۃ المسلمین میں بحث تو تمتع کے بارے میں تھی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قران کیا، اس کا جواب یہ ہے کہ قران اور تمتع دونوں میں نیّت حج اور عمرے کی ہوتی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرح تمتع کو خلافِ اولی سمجھتے تھے یہ ان کا اجتہاد تھا، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: «﴿فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ [البقرة: 196] »
سیدنا عثمان و سیدنا علی رضی اللہ عنہما کے اس مباحثے میں بہت سے فوائد ہیں، کچھ یہاں عرض کئے جاتے ہیں: اس مباحثے سے معلوم ہوا کہ جس کسی کے پاس علم ہو اس کی اشاعت کرنا، اور اہلِ اسلام کی خیر خواہی کے لئے امرِ حق کا اظہار کرنا، یہاں تک کہ اگر مسلمان حاکموں سے مناظرے تک کی نوبت پہنچ جائے تو یہ بھی کر ڈالنا، اور کسی امرِ حق کا محض بیان ہی نہ کرنا بلکہ اس پر عمل کر کے بھی دکھلا دینا، اور نص سے کسی مسئلہ کا استنباط کرنا، کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ چیز مخفی نہ تھی کہ حج تمتع اور قران بھی جائز ہیں مگر انہوں نے افضل پر عمل کرنے کے خیال سے تمتع سے منع فرمایا، جیسا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بھی واقع ہوا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے اس پر محمول کیا کہ عوام الناس کہیں اس نہی کو تحریم پر محمول نہ کر بیٹھیں، اس لئے انہوں نے اس کے جواز کا اظہار فرمایا بلکہ عمل بھی کر کے دکھلا دیا، اس پر دونوں کو ہی اجتہاد کا اجر و ثواب ملے گا، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ فروعی اختلافات پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا درست نہیں، اس کی بہت سی مثالیں سلف صالحین سے مذکور ہیں (راز رحمۃ اللہ علیہ)۔
اللہ تعالیٰ سب کو وسعتِ قلبی اور باہمی عزت و احترام کی توفیق بخشے، آمین۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 742
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ دَخَلَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالسُّقْيَا، وَهُوَ يَنْجَعُ بَكَرَاتٍ لَهُ دَقِيقًا وَخَبَطًا، فَقَالَ: هَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَنْهَى عَنْ أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَخَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَعَلَى يَدَيْهِ أَثَرُ الدَّقِيقِ وَالْخَبَطِ، فَمَا أَنْسَى أَثَرَ الدَّقِيقِ وَالْخَبَطِ عَلَى ذِرَاعَيْهِ، حَتَّى دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَالَ:" أَنْتَ تَنْهَى عَنْ أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ"، فَقَالَ عُثْمَانُ: ذَلِكَ رَأْيِي فَخَرَجَ عَلِيٌّ مُغْضَبًا، وَهُوَ يَقُولُ: " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا"
محمد باقر سے روایت ہے کہ سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس اور وہ پلا رہے تھے اپنے اونٹ کے بچوں کو گھلا ہوا آٹا اور چارہ پانی میں۔ تو کہا سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ منع کرتے ہیں قران سے درمیان حج اور عمرہ کے۔ پس نکلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ہاتھوں میں آٹے کے نشان تھے، سو میں اب تک اس آٹے کے نشانوں کو جو ان کے ہاتھ پر تھے نہیں بھولا، اور گئے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس اور کہا: کیا تم منع کرتے ہو قران سے درمیان حج اور عمرہ کے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میری رائے یہی ہے۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے سے باہر نکلے، کہتے تھے: «لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا» ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1563، 1569، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1223، 1223، 1223، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1741، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2723، 2724، 2725، 2734، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3688، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1964، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8863، وأحمد فى «مسنده» برقم: 409، 438، 439، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 40»
الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
حدیث نمبر: 8880
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنبأ شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ وَعَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنِ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا، قَالَ:" لَبَّيْكَ عَمْرَةً وَحَجَّةً مَعًا"، قَالَ: فَقَالَ عُثْمَانُ:" تَرَانِي أَنْهَى النَّاسَ عَنْ شَيْءٍ وَتَفْعَلُهُ أَنْتَ؟"، قَالَ: فَقَالَ:" لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَةَ.
مروان بن حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عثمان اور علی رضی اللہ عنہما سے مکہ اور مدینہ کے درمیان سنا، عثمان رضی اللہ عنہ متعہ کرنے سے منع کر رہے تھے کہ حج و عمرہ جمع نہ کیا جائے، تو جب علی رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا تو انہوں نے حج و عمرہ دونوں کا تلبیہ کہنا شروع کر دیا، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ایک کام سے منع کرتا ہوں اور آپ وہ کرتے ہیں، تو کہنے لگے: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو لوگوں میں سے کسی کے قول کی وجہ سے نہیں چھوڑوں گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8880]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1488»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3806
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ . قَالَ: I " نَهَى عُثْمَانُ عَنِ الْمُتْعَةِ وَالْإِقْرَانِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَخَرَجَ، وَهُوَ يَقُولُ: لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ : أَلَيْسَ قَدْ نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟ قَالَ: مَا كُنْتُ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَهْيِ أَحَدٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ هَاشِمٍ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ هَاشِمٍ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ .
علی بن حسین رحمہ اللہ نے مروان بن حکم سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے تمتع اور قران سے منع فرما دیا تھا، یہ بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو وہ (احرام باندھ کر) نکلے اور یہ کہہ رہے تھے: «لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا» ”میں حج اور عمرہ دونوں کے لیے حاضر ہوں۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”کیا میں نے اس سے منع نہیں کیا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو کسی کے منع کرنے کی وجہ سے ہرگز نہیں چھوڑ سکتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علاء بن مسیب سے علی بن ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن ہاشم سے عباد بن یعقوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3806]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1563، 1569، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1223، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1209، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1741، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2723 / 6، 2721 / 4، 2722 / 5، 2732 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3690، 3688، 3689، 3699، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1964، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8863، 8969، 8970، 8971، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2733، 2732، وأحمد فى «مسنده» برقم: 409، 431، 438، 439، 718، 744، 767، 1154، 1161، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 96، 102، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 342، 349، 434، 609، والبزار فى «مسنده» برقم: 404، 473، 517، 514، 515، 522، 521، 527، 879، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3946، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14496، 16013، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3654، 3655، 3698، 3729، 3730»