🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 15169 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 15169
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 808
الفتح الربانی: 4333
السنن الكبرى للبيهقي: 9278
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15169
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنِي مَالِكٌ , عَنْ جَعْفَرٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ , حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِ , ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود والے کونے سے طواف شروع کیا رمل کرتے ہوئے چلے آئے یہاں تک کہ دوبارہ حجر اسود پر آ گئے اس طرح تین چکر وں میں رمل کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15169]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1263
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 808
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَرْمُلُ مِنْ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعَةَ أَطْوَافٍ"
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رمل کرتے تھے حجرِ اسود سے حجرِ اسود تک تین پھیروں میں، اور باقی چار پھیروں میں معمولی چال سے چلتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 808]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1603، 1604، 1616، 1617، 1644، 1691، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1227، 1228، 1261، 1262، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2710، 2743، 2762، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2943، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3698، 3921، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1805، 1891، 1893، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1883، 1884، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2950، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8946، 8947، 9309، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4708، 4718، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 108»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4333
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجراسود سے حجراسود تک رمل کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4333]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6047»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک تین چکروں میں ”رمل“ کیا اور چار چکروں میں عام چال چلتے رہے۔ (مسلم)عمرۂ قضاء کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طوافِ قدوم کے پہلے تین چکروں میں حجر اسود سے رکن یمانی تک رمل کیا تھا، لیکن حجۃ الوداع کے موقع پر حجر اسود سے حجر اسود تک، یعنی پورے چکر میں رمل کیا، جیسا کہ اِس حدیثسے معلوم ہوتا ہے۔امام مبارکپوری رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث والا عمل عمرۂ قضاء کے موقع پر۷ھ میں پیش آیا، جبکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث والا عمل ۱۰ ھ میں پیش آیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری عمل کو لیا جائے گا اور پہلے والے عمل کو منسوخ سمجھا جائے گا۔ (تحفۃ الاحوذی: ۲/ ۹۲) خلاصۂ کلام یہ ہے کہ پہلے تین چکروں میں مکمل رمل کیا جائے گا۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6047
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9278
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ ⦗١٣٥⦘ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" رَمَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک تین چکر رمل کیا اور چار آہستہ چلے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9278]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1262»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں