🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
975. حَدِيثُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22062 (کل: 153 مقامات، 32 کتب)
مسند احمد: 22062، 1874، 1918، 1953، 2269، 2557، 2746، 3235، 3323، 3397، 3480، 4013، 12408
صحیح بخاری: 543، 1107، 1108، 1174، 1756، 1764
صحیح مسلم: 1622، 1627، 1628، 1630، 1633، 1634، 1635، 1636
سنن ابوداود: 1210، 1211، 1214، 1443
سنن ترمذی: 187، 879
سنن نسائی: 590، 595، 600، 602، 603، 623، 664
سنن ابن ماجہ: 3004
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 204، 205
بلوغ المرام: 150، 641
مسند اسحاق بن راہویہ: 207
سنن دارمی: 1888، 1911
معجم صغیر للطبرانی : 318
مشکوۃ المصابیح: 1290، 1339، 2664
مسند الحمیدی: 475
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 329
صحیح ابن خزیمہ: 618، 958، 962، 965، 969، 970، 972، 2811، 2980
المنتقى ابن الجارود: 198، 493
مصنف ابن ابی شیبہ: 8447، 8448، 8450، 8455، 38860، 38863
سنن دارقطنی: 1450
الفتح الربانی: 1770، 2378، 2379، 2380، 2382، 2398، 2400
صحیح ابن حبان: 1590، 1596، 3884
المستدرک علی الصحیحین: 915، 3583
مسند امام شافعی: 360، 366
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 22، 23
الجامع الكامل: 2854، 2882، 2883، 2884، 2890، 4878، 5073، 5086، 5286، 8887
السنن الكبرى للبيهقي: 1683، 1875، 3098، 3153، 5458، 5521، 5530، 5531، 5532، 5543، 5546، 5548، 5549، 5550، 5552، 5553، 8827، 9737
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2971، 2973، 2976، 2977، 11262
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4917
المعجم الکبیر للطبرانی: 10245، 10479، 10550، 10757، 11025، 11027، 11278، 11322، 11473، 11474، 11476، 11860، 12463، 12464، 12466، 12468، 12590، 12860
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2188، 2678
المعجم الاوسط: 902، 4117، 4830، 5183، 6337، 7195، 7552، 7759، 7994، 8755
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1580
71 تا 80
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37263 ترقیم الشثری: -- 38863
حدثنا ابن مسهر عن ابن ابي ليلى عن عطاء عن جابر قال: جمع النبي صلى الله عليه وسلم في غزوة تبوك بين الظهر والعصر وبين المغرب والعشاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيء الحفظ، وأخرجه ابن حبان (١٥٩٠)، وعبد بن حميد (١١٣٠)، والطحاوي ١/ ١٦١، وابن عبد البر في التمهيد ١٢/ ٢١٧، وأخرجه بنحوه أحمد (١٤٧٤٩).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک میں ظہر اور عصر، مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38863]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيء الحفظ .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1590، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1130، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8449، ترقيم محمد عوامة: 37263»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1433 ترقیم الرسالہ : -- 1450
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَلا أُخْبِرُكُمْ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ:" كَانَ إِذَا زَاغَتْ لَهُ الشَّمْسُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ، وَإِذَا لَمْ تَزِغْ لَهُ فِي مَنْزِلِهِ سَارَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعَصْرُ نزل، فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَإِذَا حَانَتْ لَهُ الْمَغْرِبُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ، وَإِذَا لَمْ تَحِنْ فِي مَنْزِلِهِ رَكِبَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعِشَاءُ نزل، فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا" . قَالَ الشَّيْخُ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُسَيْنٌ، عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَرَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ كُرَيْبِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، فَاحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ ابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعَهُ أَوَّلا مِنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ حُسَيْنٍ، كَقَوْلِ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْهُ، ثُمَّ لَقِيَ ابْنُ جُرَيْجٍ حُسَيْنًا فَسَمِعَهُ مِنْهُ كَقَوْلِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، وَحَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي حُسَيْنٌ، وَاحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ حُسَيْنٌ سَمِعَهُ مِنْ عِكْرِمَةَ، وَمِنْ كُرَيْبٍ جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَكَانَ يُحَدِّثُ بِهِ مَرَّةً عَنْهُمَا جَمِيعًا كَرِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْهُ، وَمَرَّةً عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ كَقَوْلِ حَجَّاجٍ، وَابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، وَمَرَّةً عَنْ عِكْرِمَةَ وَحْدَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ كَقَوْلِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَتَصِحُّ الأَقَاوِيلُ كُلُّهَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عکرمہ اور کریب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا میں آپ لوگوں کو سفر کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز کے طریقے کے بارے میں بتاؤں؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے بتایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رہائش گاہ میں موجود ہوتے تھے اور اس دوران سورج ڈھل جاتا تھا (یعنی دوپہر کا وقت ہو جاتا تھا)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر روانہ ہونے سے پہلے ہی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی (گھر میں) موجودگی کے وقت سورج نہیں ڈھلا ہوتا تھا (یعنی دوپہر نہیں ہوئی ہوتی تھی) اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ ہونا ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہو جاتے تھے، پھر جب عصر کا وقت ہو جاتا تھا، تو اس وقت آپ سفر روک کر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے، اسی طرح اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رہائش گاہ میں مغرب کا وقت ہو جاتا، تو آپ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے اور اگر مغرب کا وقت نہ ہوا ہوتا، تو آپ روانہ ہو جاتے اور عشاء کی نماز کے وقت میں ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے۔ شیخ (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: اس روایت کو حجاج نے ابن جریج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا: مجھے حسین نے صرف کریب کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت سنائی ہے۔ عثمان بن عمر نے اسے ابن جریج کے حوالے سے، حسین کے حوالے سے، عکرمہ کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے، اور عبدالمجید نے اسے ابن جریج کے حوالے سے، ہشام بن عروہ کے حوالے سے، حسین کے حوالے سے، کریب کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے، اور یہ سب راوی ثقہ ہیں۔ اس بات کا احتمال ہے کہ ابن جریج نے پہلے یہ روایت ہشام بن عروہ کے واسطے سے حسین سے سنی ہو، جیسا کہ عبدالمجید نے ان سے نقل کیا ہے، پھر ابن جریج کی ملاقات حسین سے ہوئی ہو اور انہوں نے براہ راست ان سے یہ روایت سن لی ہو، جیسا کہ عبدالرزاق اور حجاج نے ابن جریج سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا: مجھے حسین نے یہ روایت سنائی ہے۔ اور یہ بھی احتمال ہے کہ حسین نے یہ روایت عکرمہ اور کریب دونوں سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سنی ہو، اور وہ کبھی اسے ان دونوں کے حوالے سے بیان کرتے ہوں، جیسا کہ عبدالرزاق کی ان سے روایت ہے، کبھی صرف کریب کے حوالے سے، جیسا کہ حجاج اور ابن ابی رواد کا قول ہے، اور کبھی صرف عکرمہ کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے، جیسا کہ عثمان بن عمر کا قول ہے، اور یہ تمام اقوال درست ہیں۔ واللہ اعلم۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1450]
ترقیم العلمیہ: 1433
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 543، 562، 1174، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 705، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 480، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 967، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 588، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1596، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1210، 1211، 1214، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 187، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1069، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 475، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1450، 1451، 1452، 1453، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1028، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1899»
«قال ابن حجر: في إسناده حسين بن عبد الله الهاشمي وهو ضعيف لكن له شواهد، تحفة الأح

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1770
عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ إِذَا قَالَ ( (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ) ) مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ، يَدْعُو عَلَيْهِمْ، عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَيَوْمٍ مِنْ مَنْ خَلْفَهُ، أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَقَتَلُوهُمْ، قَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ وَقَالَ عِكْرِمَةُ هَٰذَا كَانَ مِفْتَاحَ الْقُنُوتِ
سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلسل ایک ماہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازوں میں قنوت کی، جب آپ آخری رکعت میں سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے تویہ قنوت کرتے، جس میں بنو سلیم کے ایک قبیلے رِعل، ذکوان اور عصیہ پر بددعا کرتے اور پیچھے والے مقتدی آمین کہتے، اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ صحابہ کو ان لوگوں کی طرف اسلام کی دعوت دینے کے لئے بھیجا، لیکن انہوں نے انہیں قتل کردیا۔ عفان نے اپنی حدیث میں کہا ہے کہ عکرمہ کہتے تھے کہ یہ قنوت شروع ہونے کا سبب تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1443، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2746 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2746»
وضاحت: فوائد: … احناف نے قنوت ِ نازلہ کو نمازِ فجر کے ساتھ خاص کر دیا ہے، لیکن دوسری نمازوں پہ مشتمل روایات ان کے اس نظریے کا ردّ کرتی ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1443
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2378
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ، الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَالظُّهْرِ وَالْعَصْرِ
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں دو نمازوں کو جمع کرلیا کرتے تھے، یعنی مغرب و عشاء کو اور ظہر وعصرکو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2378]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه عبد الرزاق: 4404، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1874 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1874»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه عبد الرزاق: 4404
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2379
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمًا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَبَدَتِ النُّجُومُ وَعَلِقَ النَّاسُ يُنَادُونَهُ: الصَّلَاةَ، وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ فَجَعَلَ يَقُولُ: الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، قَالَ: فَغَضِبَ، قَالَ: أَتُعَلِّمُونِي بِالسُّنَّةِ؟ شَهِدْتُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَوَجَدْتُّ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَسَأَلْتُهُ فَوَافَقَهُ
عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں:ایک دن سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ہمیں عصر کے بعد خطبہ دیا، حتی کہ سورج غروب ہوگیا اور ستارے ظاہر ہونے لگے۔ لوگوں نے یہ آواز لگانا شروع کی کہ نماز پڑھو۔لوگوں میں بنی تمیم کا ایک آدمی بھی موجود تھا، اس نے بھی یہ کہنا شروع کر دیا کہ نماز، نماز۔سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ غصے میں آگئے اور کہنے لگے: کیا تو مجھے سنت کی تعلیم دے رہا ہے؟ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے ادا کیا۔ عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں اپنے دل میں (شک اور تعجب) محسوس کرنے لگا، اس لیے میں سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو ملااور ان سے اس مسئلے کے بارے میں دریافت کیا، انھوں نے بھی اِن کی موافقت کی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 705، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2269»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 705
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2380
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں ظہرو عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کرلیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2380]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري معلقا: 1108، ووصله من طريق حرب بن شداد: 1110، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12408 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12435»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري معلقا: 1108
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2382
عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، قَالَ: قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: كَانَ إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ وَإِذَا لَمْ تَزِغْ لَهُ فِي مَنْزِلِهِ سَارَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعَصْرُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَ الْظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَإِذَا حَانَتِ الْمَغْرِبُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ، وَإِذَا لَمْ تَحِنْ فِي مَنْزِلِهِ رَكِبَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعِشَاءُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سفر والی نماز کے بارے میں بیان نہ کروں؟ انھوں نے کہا: کیوں نہیں۔ سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاں پڑاؤ ڈالتے) اگر وہیں سورج ڈھل جاتا تو سوار ہونے سے پہلے ظہر و عصر کو جمع کر لیتے، اگر سورج کے ڈھلنے سے پہلے وہاں سے چل پڑتے تو سفر جاری رکھتے، حتی کہ عصر کا وقت ہو جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اترتے اور ظہر و عصر کو اکٹھا ادا کرتے۔ اسی طرح جب مغرب کا وقت (پڑاؤ والے) مقام میں ہی ہو جاتا تو مغرب و عشاء کو جمع کرلیتے اور اگر اس مقام پر مغرب کا وقت نہ ہوتا تو سوار ہو جاتے (اور چلتے رہتے) حتی کہ عشاء کا وقت ہو جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اترتے اور دونمازیں جمع کر کے ادا کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف لضعف حسين بن عبد الله أخرجه الترمذي كما في ’’تحفة الاشراف‘‘: 5/ 120، والطبراني: 11522، والبيھقي: 3/ 164، والدارقطني: 1/ 388، وعبد الرزاق: 4405، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3480 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3480»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2398
عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا مَطَرٍ، قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: وَمَا أَرَادَ لِغَيْرِ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ
سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو مدینہ میں جمع کر کے ادا کیا، جبکہ نہ کوئی خوف تھا اور نہ بارش۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ (بارش اور خوف کے بغیر) ایسا کرنے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود کیا تھا؟ انھوں نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ امت کو تنگی میں نہ ڈالیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2398]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 705، وابوداود: 1211، والترمذي: 187، والنسائي: 1/ 290، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1953 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1953»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 705
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2400
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو: أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ! أَظُنُّهُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعِشَاءَ، قَالَ وَأَنَا أَظُنُّ ذَلِكَ
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آٹھ رکعت جمع کرکے اور سات رکعت جمع کرکے پڑھیں۔عمرو کہتے ہیں: میں نے جابر بن زید سے کہا: اے ابو شعثاء! میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کو مؤخر کرکے اور عصر کو جلدی کر کے اور مغرب کو مؤخر کرکے اور عشاء کو جلدی کر کے پڑھا ہوگا۔ انہوں نے کہا: میرا بھی یہی خیال ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2400]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق: 1250، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1918 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1918»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق: 1250
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1590
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلَمْ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1590]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1590، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1130، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 8313، 37263» «رقم طبعة با وزير 1588»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر الآتي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين غير أبي الزبير واسمه محمد بن مسلم بن تدرس فمن رجال مسلم وهو مدلس وقد عنعن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں