الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3384 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 845
سنن دارقطنی: 3654
صحیح ابن حبان: 4134
السنن الكبرى للبيهقي: 9160
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7105
1 تا 10
حدیث نمبر: 3384
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا بِسَرِفَ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا، اور مقام سرف میں غیر محرم ہو کر ان کے ساتھ خلوت فرمائی اور مقام سرف ہی میں وہ فوت ہو گئیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3384]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7042
حدیث نمبر: 845
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَال: سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ، وَدَفَنَّاهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَرَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ مُرْسَلًا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ ".
ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی اور آپ حلال تھے اور ان سے خلوت کی تو بھی آپ حلال تھے۔ اور انہوں نے سرف ہی میں انتقال کیا، ہم نے انہیں اسی سایہ دار مقام میں دفن کیا جہاں آپ نے ان سے خلوت کی تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- دیگر کئی لوگوں نے یہ حدیث یزید بن اصم سے مرسلاً روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 845]
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- دیگر کئی لوگوں نے یہ حدیث یزید بن اصم سے مرسلاً روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 845]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 5 (1411)، سنن ابی داود/ الحج 39 (1843)، سنن ابن ماجہ/النکاح 45 (1964)، (تحفة الأشراف: 18082)، مسند احمد (333، 335)، دي 21 (1865) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1964)
حدیث نمبر: 26828
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَهَا حَلَالًا، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ، فَدَفَنَهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا، فَنَزَلْنَا فِي قَبْرِهَا، أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ .
یزید بن اصم کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ سے نکاح بھی غیر محرم ہونے کی صورت میں کیا تھا اور ان کے ساتھ تخلیہ بھی غیر محرم ہونے کی حالت میں کیا تھا اور ان کا انتقال سرف نامی جگہ میں ہوا تھا ہم نے انہیں اسی جگہ دفن کیا تھا جس جگہ ایک خیمے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ تخلیہ فرمایا تھا اور ان کی قبر میں میں اور حضرت ابن عباس اترے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26828]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1411
ترقیم العلمیہ : 3597 ترقیم الرسالہ : -- 3654
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، قَالُوا: نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ، سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَهَا حَلالا وَبَنَى بِهَا حَلالا" .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، تو اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3654]
ترقیم العلمیہ: 3597
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1411، وابن الجارود فى "المنتقى"، 490،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4134، 4136، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6883، 6884، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3219، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1843، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 845، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1865، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1965، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3654، 3656، 3657، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27457،وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13127، 13128»
«فيه يزيد بن الأصم وقد ضعفه عمرو بن دينار في خطابه للزهري وترك الزهري الإنكار عليه، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (20 / 109) (توثیق:»
«٭امام ابن حجر العسقلانی نے اپنی کتاب "تقریب التہذیب" میں یزید بن الأصم کو "صدوق" (سچے راوی) کہا ہے۔»
«٭امام ذہبی نے اپنی کتاب "سیر أعلام النبلاء" میں یزید بن الأصم کو قابل اعتماد تابعی قرار دیا ہے۔»
«فيه يزيد بن الأصم وقد ضعفه عمرو بن دينار في خطابه للزهري وترك الزهري الإنكار عليه، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (20 / 109) (توثیق:»
«٭امام ابن حجر العسقلانی نے اپنی کتاب "تقریب التہذیب" میں یزید بن الأصم کو "صدوق" (سچے راوی) کہا ہے۔»
«٭امام ذہبی نے اپنی کتاب "سیر أعلام النبلاء" میں یزید بن الأصم کو قابل اعتماد تابعی قرار دیا ہے۔»
حدیث نمبر: 4286
عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا حَلَالًا، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا وَمَاتَتْ بِسَرِفَ فَدَفَنَّاهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا، فَنَزَلْنَا فِي قَبْرِهَا أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ
۔ یزید بن اصم سے روایت ہے کہ زوجۂ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا یہ بیان کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال تھے، اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے خلوت اختیار کی تو اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں نہیں تھے۔ بعد میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بھی سرف کے مقام پر ہوا تھا، ہم نے انہیں اسی سائے میں دفن کیا تھا،جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ شب باشی کی تھی، میں اور سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4286]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1411، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26828 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27365»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1411
حدیث نمبر: 11457
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا حَلَالًا وَبَنَى بِهَا حَلَالًا وَمَاتَتْ بِسَرِفَ فَدَفَنَهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا فَنَزَلْنَا فِي قَبْرِهَا أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ
ابو فزارہ سے روایت ہے، وہ یزید بن اصم سے اور وہ زوجۂ نبی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو آپ ان دونوں مواقع پر احرام کی حالت میں نہیں تھے اور ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی وفات سرف کے مقام پر ہوئی تھی، (عجیب حسن اتفاق ہے کہ) جس مقام پر ان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خلوت ہوئی تھی، ان کو وہیں دفن کیا گیا اور ان کی قبر میں میں اور ابن عباس رضی اللہ عنہ اترے تھے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11457]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1411، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26828 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27365»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۱۰۸۳۸)
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1411
حدیث نمبر: 4134
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَزَوَّجَهَا حَلالا، وَبَنَى بِهَا حَلالا" ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ، فَدَفَنَّاهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا، فَنَزَلْتُ فِي قَبْرِهَا أَنَا، وَابْنُ عَبَّاسٍ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي اللَّحْدِ، مَالَ رَأْسُهَا، وَأَخَذْتُ رِدَائِي، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ رَأْسِهَا، فَاجْتَذَبَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَأَلْقَاهُ، وَكَانَتْ حَلَقَتْ فِي الْحَجِّ رَأْسَهَا، فَكَانَ رَأْسُهَا مُحَمَّمًا.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شادی کی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے، جب ان کی رخصتی ہوئی اس وقت بھی حالت احرام میں نہیں تھے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بھی سرف کے مقام پر ہوا تھا، (راوی کہتے ہیں) ہم نے انہیں اسی جگہ پر دفن کیا جہاں ان کی رخصتی ہوئی تھی، (راوی کہتے ہیں) میں اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے تھے، جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا، میں نے اپنی چادر لی اور ان کے سر کے نیچے رکھ دی، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس چادر کو کھینچ لیا اور اس کو ایک طرف رکھ دیا۔ انہوں نے حج کے موقع پر اپنا سر منڈوا دیا تھا تو ان کے بال چھوٹے چھوٹے سے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4134]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1411، وابن الجارود فى "المنتقى"، 490، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4134، 4136، 4137، 4138، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6883، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1843، والترمذي فى (جامعه) برقم: 845، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1965، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9251، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27457، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3654» «رقم طبعة با وزير 4122»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح
حدیث نمبر: 9160
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الطَّيِّبِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّعِيرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ زِرْوَانَ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا حَلَالًا، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، تَزَوَّجَهَا وَهُوَ بِسَرِفَ.
یزید بن اصم اپنی خالہ میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ حالتِ حِل میں نکاح کیا اور اسی حالت میں شبِ زفاف منائی، نکاح مقامِ سرف میں ہوا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9160]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7105
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ . عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَهَا حَلَالًا، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي بَنَى بِهَا - وَكَانَتْ خَالَتِي - فَنَزَلْتُ فِي قَبْرِهَا أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي اللَّحْدِ مَالَ رَأْسُهَا، فَأَخَذْتُ رِدَائِي فَجَمَعْتُهُ، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ رَأْسِهَا، فَاجْتَذَبَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَرَمَى بِهِ، وَوَضَعَ تَحْتَ رَأْسِهَا كَذَّانَةً قَالَ: وَكَانَتْ حَلَقَتْ فِي الْحَجِّ، فَكَانَ رَأْسُهَا مُحَمَّمًا.
یزید بن اصم رحمہ اللہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حلال ہونے کی حالت (بغیر احرام) میں نکاح کیا اور حلال ہونے کی حالت میں ہی ان کے ساتھ شبِ زفاف گزاری، اور ان کی وفات مقامِ سرف میں اسی مقام پر ہوئی جہاں ان کی رخصتی ہوئی تھی“، یزید بن اصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ میری خالہ تھیں، چنانچہ میں اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے، پھر جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا، میں نے اپنی چادر لی، اسے تہہ کر کے ان کے سر کے نیچے رکھ دیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے کھینچ کر ہٹا دیا اور ان کے سر کے نیچے مٹی کا ایک سخت ڈلا رکھ دیا، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے حج میں سر منڈوایا تھا اس لیے (وفات کے وقت) ان کے سر پر بال ابھی چھوٹے اور سیاہ تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 845، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1843، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1964، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26301، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6876، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7069»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 845، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1843، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1964، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26301، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6876، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7069»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4225
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ: نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ: نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ، وَبَنَى بِهَا بِسَرِفَ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ إِلَّا قُرَّةُ ، وَلَا عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ إِلَّا قُرَّةُ ، وَلَا عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے سرف کے مقام پر نکاح کیا، سرف ہی میں ان کے ساتھ رخصتی ہوئی، اور سرف ہی میں ان کی وفات ہوئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یزید مدینی رحمہ اللہ سے قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قرہ سے عبدالاعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عیاش رقام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4225]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یزید مدینی رحمہ اللہ سے قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قرہ سے عبدالاعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عیاش رقام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4225]