الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8464 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 8464
المستدرک علی الصحیحین: 8044
الجامع الكامل: 15099
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18069
المعجم الکبیر للطبرانی: 5819
حدیث نمبر: 8464
حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِسَخْلَةٍ جَرْبَاءَ قَدْ أَخْرَجَهَا أَهْلُهَا، فَقَالَ: " أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى أَهْلِهَا؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بکری کے پاس سے گذرے جس کی کھال اتری ہوئی تھی اور وہ خارش زدہ تھی اسے اس کے مالکوں نے نکال پھینکا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہارا خیال ہے کہ یہ اپنے مالکوں کی نظر میں حقیر ہوگئی ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا جی ہاں فرمایا اللہ کی نگاہوں میں دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنی یہ بکری اپنے مالکوں کی نگاہ میں حقیر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8464]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف كسابقه
حدیث نمبر: 8044
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة، حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي سَعْدَوَيهِ، حدثنا زكريا بن منظور بن ثَعلَبة بن أبي مالك، حدثنا أبو حازم، عن سهل بن سعد قال: مرَّ رسول الله ﷺ بذي الحُلَيفة، فرأى شاةً شائلةً برِجْلها، فقال:"أترَوْنَ هذه الشاةَ هيِّنةً على صاحبِها؟ قالوا: نعم، قال:"والذي نفسي بيده، لَلدُّنيا أهون على الله من هذه على صاحبِها، ولو كانت الدنيا تعدِلُ عند الله جناحَ بَعْوضةٍ ما سَقَى كافرًا منها شَرْبةَ ماء" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7847 - زكريا بن منظور ضعفوه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7847 - زكريا بن منظور ضعفوه
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ کے مقام سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مری ہوئی بکری دیکھی جس کی ٹانگ اوپر کو اٹھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ بکری اپنے مالک کی نظر میں بے قیمت اور ذلیل ہے؟“ صحابہ نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! اللہ کے نزدیک دنیا اس سے بھی زیادہ بے قیمت ہے جتنی یہ بکری اپنے مالک کے نزدیک ہے، اور اگر اللہ کے نزدیک دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے ایک پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8044]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8044]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل زكريا بن منظور، وبه أعلَّه الذهبي في "التلخيص"، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8044] [ترقيم الشركة 7946] [ترقيم العلميه 7847]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 15099
15099- عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مرّ بسخلة ميّتة، فقال لهم: ترون هذه هانت على أهلها؟ قالوا: نعم يا رسول الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفس محمد بيده للدنيا أهون على الله من هذه على أهلها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي عاصم في الزهد (134)، والبزار (7200) كلاهما عن أبي كامل الجحدري الفضيل بن الحسين، أخبرنا القناد (وهو أبو إسماعيل)، أخبرنا قتادة، عن أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 18069
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ فَقَالَ:" لَلدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ أَهْوَنُ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے، جتنی یہ (یعنی بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18069]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3692)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5819
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَا: ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَإِذَا شَاةٌ شَائِلَةٌ بِرِجْلِهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: " تَرَوْنَ هَذِهِ الشَّاةَ هَيِّنَةً عَلَى أَهْلِهَا؟ "، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ الشَّاةِ عَلَى أَهْلِهَا، وَلَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَزِنُ عِنْدَ اللهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ، مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا شَرْبَةَ مَاءٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ سے گزرے تو دیکھا کہ ایک بکری مری پڑی ہے اور اپنی ٹانگ اوپر اٹھائے ہوئے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیکھتے ہو کہ یہ بکری اپنے مالکوں کے نزدیک کتنی حقیر ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا اللہ کے نزدیک اس بکری سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنی یہ اپنے مالکوں کے نزدیک حقیر ہے، اور اگر دنیا اللہ کے نزدیک مچھر کے پر برابر بھی وزن رکھتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5819]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 157، حدیث 5840»