🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8758 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 8758
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3612، 3613
المعجم الکبیر للطبرانی: 7717
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8758
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْقِنْطَارُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ أُوقِيَّةٍ، كُلُّ أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک قنطار میں بارہ ہزار اوقیہ ہوتے ہیں اور ہر اوقیہ زمین و آسمان کے درمیان کی تمام چیزوں سے بہتر ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8758]

الحكم على الحديث:
حديث مضطرب سندا ومتنا، فقد اختلف فى رفعه، ووقفه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3612
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينِ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، - أَوْ قَالَ: خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کا نام ”غافلوں“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، اور جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”قانتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”عابدین“ میں شمار کیا جائے گا، جو شخص پانچ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”حافظین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”خاشعین“ میں کیا جائے گا، جو شخص آٹھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”مخبتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، اُسے ”قنطار“ نصیب ہو گا، اور ایک ”قنطار“ ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے، اور جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور یہ راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3612]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7748، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 24، 136، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 762»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3613
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ - أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ -، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص رات میں، دس آیات کی تلاوت کرے گا، اسے ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”مخبتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو اس کے لئے ”قنطار“ کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ایک اوقیہ ہر اس چیز سے بہتر ہے، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے، جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3613]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7717
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِئَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِئَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ - أَوْ قَالَ: مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات میں دس آیات پڑھے وہ غافلوں میں نہیں لکھا جاتا، اور جو سو آیات پڑھے اس کے لیے ایک رات کا قنوت (پوری رات عبادت کا ثواب) لکھا جاتا ہے، اور جو دو سو آیات پڑھے وہ فرمانبرداروں میں لکھا جاتا ہے، اور جو چار سو آیات پڑھے وہ عبادت گزاروں میں لکھا جاتا ہے، اور جو پانچ سو آیات پڑھے وہ حافظوں میں لکھا جاتا ہے، اور جو چھ سو آیات پڑھے وہ عاجزی کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے، اور جو آٹھ سو آیات پڑھے وہ منکسر المزاج لوگوں میں لکھا جاتا ہے، اور جو ایک ہزار آیات پڑھے اسے صبح ایک قنطار (بہت بڑے خزانے) کا ثواب ملتا ہے، اور قنطار ایک ہزار دو سو اوقیہ کا ہوتا ہے، ایک اوقیہ اس سے بہتر ہے جو آسمان اور زمین کے درمیان ہے — یا فرمایا: جس پر سورج طلوع ہوتا ہے — اور جو دو ہزار آیات پڑھے وہ ان لوگوں میں سے ہو جاتا ہے جن کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7717]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 180، حدیث 7748»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں