🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
759. لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ
کشتی میں پچھاڑنے والا طاقتور اور بہادر نہیں
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1212 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند الشهاب: 1212
سنن ابوداود: 4779
الفتح الربانی: 9173
صحیح ابن حبان: 5691
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1212
1212 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، حَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو مَطَرٍ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَرُوفٍ، ثنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَ. وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَادٍ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ثنا أَبِي , ح. وَأَخْبَرَنَا تُرَابُ بْنُ عُمَرَ، أبنا الْمُؤَمَّلُ بْنُ يَحْيَى، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ، حَ. وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَبُو طَاهِرٍ الْمَدِينِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالُوا أبنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ» قَالَ الْقَعْنَبِيُّ: عَنْ مَالِكٍ، وَقَالَ ابْنُ يُوسُفَ: أبنا مَالِكٌ، وَقَالَ ابْنُ عُفَيْرٍ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، وَقَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: ثَنَا مَالِكٌ، وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَعَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ قَالَا: كِلَاهُمَا قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کشتی میں پچھاڑنے والا طاقتور اور بہادر نہیں، طاقتور اور بہادر تو وہ ہے جو غصہ کی حالت میں اپنے نفس پر قابورکھے۔“ (امام) مالک سے اس حدیث کو پانچ راویوں نے یوں روایت کیا ہے قعنبی نے «عن مالك» (مالک سے) کہا:، ابن یوسف نے «انبانا مالك» (ہمیں مالک نے خبر دی) کہا:۔ ابن عفیر نے «حدثني مالك» (مجھے مالک نے حدیث بیان کی) کہا:۔ ابن بکیر نے «ثنا مالك» (ہمیں مالک نے بیان کیا) کہا:۔ اور ابن وہب نے «اخبرني مالك» (مجھے مالک نے خبر دی) کہا:۔ اسے مسلم بن حجاج نے بھی یحییٰ بن یحییٰ اور عبدالاعلیٰ بن حماد سے اپنی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کیا ہے، ان دونوں نے یوں کہا: «قرأت على مالك» (میں نے مالک پر قرأت کی)۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1212]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6114، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2609، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1681، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 717، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7339»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں اصل طاقتور اور بہادر شخص کی پہچان کرائی گئی ہے۔ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بہادر قرار دیا ہے جو غصہ کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھے اور اپنے جذبات کو کنٹرول کر لے کیونکہ انسان کا سب سے بڑا مد مقابل اور دشمن خود اس کا اپنا نفس امارہ ہے، جب یہ غضب سے مشتعل ہو جاتا ہے تو اس کو قابو میں رکھنا اور اس پر فتح پانائی اصل بہادری ہے۔ جوشخص بڑے بڑے پہلوانوں کو پچھاڑتا رہے اور طاقتور ترین دشمن کو زیر کرتا رہے لیکن اپنے نفس پر ق ابونہ پاسکے وہ کہاں کا بہادر ہے؟ اس لیے فرمایا کہ بہادر وہ نہیں جو کشتی میں مد قابل کو پچھاڑ دے بلکہ اصل بہادر وہ ہے جو غصہ میں اپنے نفس پر قابور کھے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4779
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَعُدُّونَ الصُّرَعَةَ فِيكُمْ؟ قَالُوا: الَّذِي لَا يَصْرَعُهُ الرِّجَالُ، قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّهُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ پہلوان کس کو شمار کرتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس کو جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں، آپ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4779]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ زبردست پہلوان (بہت زیادہ پچھاڑنے والا) کسے کہتے ہو؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں پہلوان وہ ہے جو غصے کی حالت میں اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4779]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/البر والصلة 30 (2608)، (تحفة الأشراف: 9193)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/382) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9173
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ( (مَا تَعُدُّونَ فِيكُمُ الصُّرَعَةَ) ) قَالَ قُلْنَا الَّذِي لَا يَصْرَعُهُ الرِّجَالُ قَالَ ( (لَا وَلَكِنَّ الصُّرَعَةَ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ) )
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم زبردست پہلوان کس کو سمجھتے ہو؟ ہم نے کہا: وہ ہے کہ جس کو دوسرے لوگ نہ پچھاڑ سکتے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، زبردست پہلوان تو وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر کنٹرول کر لیتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9173]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6442، ومسلم: 2608، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3626 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3626»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6442
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5691
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَوَانَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا تَقُولُونَ فِي الصُّرَعَةِ؟ قَالَ: قُلْتُ: الَّذِي لا يَصْرَعُهُ الرِّجَالُ، قَالَ: الصُّرَعَةُ الَّذِي يُمْسِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم پچھاڑ دینا کسے کہتے ہو؟“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یہ کہ آدمی دوسروں کو پچھاڑ دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھڑنا (یا طاقت) یہ ہے کہ آدمی غصے کے وقت خود کو قابو میں رکھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5691]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2608، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2950، 5691، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4779، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7245، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3697، 3698، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5162، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 25887، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1642» «رقم طبعة با وزير 5662»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (989): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں