🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
141. لِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ
ہر چیز کا ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ ہے
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 206 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند الشهاب: 206
سنن ابن ماجہ: 222
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3086
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 206
206 - أَخْبَرَنَا أَبُو ذَرٍّ عَبْدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ، إِجَازَةً، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السِّيُوطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أبنا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ، وَلَفَقِيهٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ» فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَأَنْ أَجْلِسَ سَاعَةً فَأَفْقَهَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُحْيِي اللَّيْلَةَ إِلَى الْغَدَاةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین میں فقہ (سمجھ داری) سے افضل اللہ کی کوئی عبادت نہیں کی گئی اور بے شک ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے بھاری ہے اور ہر چیز کا ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر میں فقہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھڑی بیٹھوں تو مجھے یہ رات سے لے کر صبح تک (پوری رات) عبادت کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه دار قطني: 79/3» ۔ یزید بن عیاض کذاب ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 222
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ أَبُو سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان پر ایک فقیہ (عالم) ہزار عابد سے بھاری ہے“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 222]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک فقیہ (دین کی صحیح سمجھ رکھنے والا عالم) شیطان کو ایک ہزار (جاہل) عبادت گزار افراد سے زیادہ ناگوار اور بھاری ہوتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 222]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/العلم 19 (2681)، (تحفة الأشراف: 6395) (موضوع)» ‏‏‏‏ (سند میں روح بن جناح متہم بالوضع ہے، ابوسعید نقاش کہتے ہیں کہ یہ مجاہد سے موضوع احادیث روایت کرتا ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 217)
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
ترمذي (2681)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 382

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3086
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا عُبِدَ اللهُ تَعَالَى بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی عبادت و بندگی کسی ایسی چیز کے ساتھ نہیں کی گئی جو دین میں تفقہ (گہری فہم و بصیرت) حاصل کرنے سے زیادہ افضل و برتر ہو“۔
اس حدیث کو ابن ابی عمر نے یوسف بن خالد، مسلمہ القعنبی اور نافع کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3086]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6162، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 487، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 265، 266، 267»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں