الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. باب فِي حُكْمِ الْجَاسُوسِ إِذَا كَانَ مُسْلِمًا
باب: جاسوس اگر مسلمان ہو اور کافروں کے لیے جاسوسی کرے تو اس کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2650 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: Q6106
سنن دارمی: 2796
مسند احمد: 7940
الفتح الربانی: 11597
الجامع الكامل: 10062
المعجم الاوسط: 2647
1 تا 10
حدیث نمبر: 2650
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، حَدَّثَهُ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، أَخْبَرَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ، وَكَانَ كَاتِبًا لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا والزُّبَيْرُ وَالْمِقْدَادُ فَقَالَ: انْطَلِقُوا حَتَّى تَأْتُوا رَوْضَةَ خَاخٍ فَإِنَّ بِهَا ظَعِينَةً مَعَهَا كِتَابٌ فَخُذُوهُ مِنْهَا، فَانْطَلَقْنَا تَتَعَادَى بِنَا خَيْلُنَا حَتَّى أَتَيْنَا الرَّوْضَةَ فَإِذَا نَحْنُ بِالظَّعِينَةِ، فَقُلْنَا: هَلُمِّي الْكِتَابَ فَقَالَتْ: مَا عِنْدِي مِنْ كِتَابٍ فَقُلْتُ: لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ أَوْ لَنُلْقِيَنَّ الثِّيَابَ فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ عِقَاصِهَا فَأَتَيْنَا بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى نَاسٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يُخْبِرُهُمْ بِبَعْضِ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا حَاطِبُ؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ فَإِنِّي كُنْتُ امْرَأً مُلْصَقًا فِي قُرَيْشٍ وَلَمْ أَكُنْ مِنْ أَنْفُسِهَا وَإِنَّ قُرَيْشًا لَهُمْ بِهَا قَرَابَاتٌ يَحْمُونَ بِهَا أَهْلِيهِمْ بِمَكَّةَ، فَأَحْبَبْتُ إِذْ فَاتَنِي ذَلِكَ أَنْ أَتَّخِذَ فِيهِمْ يَدًا يَحْمُونَ قَرَابَتِي بِهَا، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَانَ بِي مِنْ كُفْرٍ وَلَا ارْتِدَادٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَدَقَكُمْ فَقَالَ عُمَرُ: دَعْنِي أَضْرِبُ عُنُقَ هَذَا الْمُنَافِقِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
عبیداللہ بن ابی رافع جو علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے منشی تھے، کہتے ہیں: میں نے علی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، زبیر اور مقداد تینوں کو بھیجا اور کہا: ”تم لوگ جاؤ یہاں تک کہ روضہ خاخ ۱؎ پہنچو، وہاں ایک عورت کجاوہ میں بیٹھی ہوئی اونٹ پر سوار ملے گی اس کے پاس ایک خط ہے تم اس سے اسے چھین لینا“، تو ہم اپنے گھوڑے دوڑاتے ہوئے چلے یہاں تک کہ روضہ خاخ پہنچے اور دفعتاً اس عورت کو جا لیا، ہم نے اس سے کہا: خط لاؤ، اس نے کہا: میرے پاس کوئی خط نہیں ہے، میں نے کہا: خط نکالو ورنہ ہم تمہارے کپڑے اتار دیں گے، اس عورت نے وہ خط اپنی چوٹی سے نکال کر دیا، ہم اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے، وہ حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کی جانب سے کچھ مشرکوں کے نام تھا، وہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض امور سے آگاہ کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”حاطب یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میرے سلسلے میں جلدی نہ کیجئے، میں تو ایسا شخص ہوں جو قریش میں آ کر شامل ہوا ہوں یعنی ان کا حلیف ہوں، خاص ان میں سے نہیں ہوں، اور جو لوگ قریش کی قوم سے ہیں وہاں ان کے قرابت دار ہیں، مشرکین اس قرابت کے سبب مکہ میں ان کے مال اور عیال کی نگہبانی کرتے ہیں، چونکہ میری ان سے قرابت نہیں تھی، میں نے چاہا کہ میں ان کے حق میں کوئی ایسا کام کر دوں جس کے سبب مشرکین مکہ میرے اہل و عیال کی نگہبانی کریں، قسم اللہ کی! میں نے یہ کام نہ کفر کے سبب کیا اور نہ ہی ارتداد کے سبب، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تم سے سچ کہا“، اس پر عمر رضی اللہ عنہ بولے: مجھے چھوڑئیے، میں اس منافق کی گردن مار دوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جنگ بدر میں شریک رہے ہیں، اور تمہیں کیا معلوم کہ اللہ نے اہل بدر کو جھانک کر نظر رحمت سے دیکھا، اور فرمایا: تم جو چاہو کرو میں تمہیں معاف کر چکا ہوں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2650]
عبیداللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے کاتب تھے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، زبیر اور مقداد رضی اللہ عنہم کو روانہ کیا اور فرمایا: ”جاؤ حتیٰ کہ جب تم روضہ خاخ کے مقام پر پہنچو گے تو تمہیں ایک اونٹنی سوار عورت ملے گی اس کے پاس ایک خط ہے، وہ اس سے لے آؤ۔“ چنانچہ ہم روانہ ہوئے ہمارے گھوڑے ہمیں بڑی تیزی سے لیے جا رہے تھے حتیٰ کہ ہم مقام روضہ پر پہنچ گئے، تو ہم نے وہاں ایک عورت پائی جو اپنی اونٹنی پر سوار تھی۔ ہم نے اس سے کہا: ”لاؤ خط دے دو۔“ اس نے کہا: ”میرے پاس کوئی خط نہیں ہے۔“ میں نے کہا: ”یا تو، تو خط نکالے گی یا ہم تیرے کپڑے اتار دیں گے۔“ چنانچہ اس نے اپنی چٹیا میں سے خط نکال دیا، تو اسے لے کر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے۔ وہ حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے مشرکین کو لکھا گیا تھا، اس میں ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض معاملات کے متعلق خبر دی گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”حاطب! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھ پر جلدی (میں فیصلہ) نہ کیجیے، دراصل میں اہل قریش میں نو آباد تھا، خاص قبیلہ قریش سے میرا تعلق نہیں تھا جبکہ (مہاجرین) قریش کے وہاں مکہ میں دیگر تعلق دار موجود ہیں جو ان کے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہیں، لہٰذا میں نے چاہا کہ مجھے ان کے ساتھ تعلق داری کا کوئی واسطہ حاصل نہیں ہے، تو میں ان پر ایک احسان کر دوں جس کی بنا پر وہ میرے قرابت داروں کا خیال رکھیں۔ اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! مجھ میں کوئی کفر نہیں ہے اور نہ کوئی ارتداد ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچ کہا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”مجھے چھوڑیے میں اس منافق کی گردن اڑا دوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بدر میں شریک ہو چکا ہے اور تمہیں کیا خبر، شاید اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر نظر فرمائی ہو اور کہا ہے: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ» ”جو چاہے کرو، تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2650]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجھاد 141 (3007)، والمغازي 9 (3983)، وتفسیر الممتحنة 1 (4890)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 36 (2494)، سنن الترمذی/تفسیرالقرآن 60 (3305)، (تحفة الأشراف: 10227)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/79، 2/296) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مدینہ سے بارہ میل کی دوری پر ایک مقام کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3007) صحيح مسلم (2494)
حدیث نمبر: Q6106
وَقَالَ عُمَرُ لِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَقَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
اور عمر رضی اللہ عنہ نے حاطب بن ابی بلتعہ کے متعلق کہا کہ وہ منافق ہے اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمر! تو کیا جانے اللہ تعالیٰ نے تو بدر والوں کو عرش پر سے دیکھا اور فرما دیا کہ میں نے تم کو بخش دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: Q6106]
حدیث نمبر: 4654
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ. ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ مُوسَى: فَلَعَلَّ اللَّهَ، وَقَالَ ابْنُ سِنَانٍ:" اطَّلَعَ اللَّهُ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (موسیٰ کی روایت میں «فلعل الله» کا لفظ ہے، اور ابن سنان کی روایت میں «اطلع الله» ہے) ”اللہ تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور انہیں نظر رحمت و مغفرت سے دیکھا تو فرمایا: جو عمل چاہو کرو میں نے تمہیں معاف کر دیا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4654]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر نظر فرمائی ہے اور کہا ہے کہ جو چاہے عمل کرو میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4654]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، انظر حدیث رقم: 2650، (تحفة الأشراف: 12809)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/295) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ان اصحاب بدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس کے بعد کوئی عمل اللہ کی منشاء کے خلاف بھی ہو جائے تو وہ ان سے باز پرس نہ فرمائے گا کیونکہ ان کو معاف کر چکا ہے، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ان کو بداعمالیوں کی اجازت دی جا رہی ہے یا یہ کہ ان سے دنیا میں بھی باز پرس نہ ہو گی بلکہ اگر خدانخواستہ وہ دنیا میں کوئی عمل قابل حد کر بیٹھے تو حد جاری کی جائے گی۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 2796
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"أَيْنَ فُلَانٌ؟". فَغَمَزَهُ رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ: إِنَّهُ، وَإِنَّهُ!، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَلَيْسَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا؟"، قَالُوا: بَلَى. قَالَ: "فَلَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”فلاں شخص کہاں ہے؟“ حاضرین میں سے ایک نے اس کو برے الفاظ سے ذکر کیا کہ وہ ایسا ہے ویسا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ بدر میں حاضر نہیں ہوئے؟“ عرض کیا: بیشک شریک ہوئے۔ فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اہلِ بدر کے حالات سے باخبر تھا اور فرمایا: تم جیسے چاہو عمل کرو، میں نے تم کو بخش دیا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2796]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل عاصم بن بهدلة، [مكتبه الشامله نمبر: 2803] »
اس حدیث کی سند عاصم بن بہدلہ کی وجہ سے حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4654] ، [أحمد 295/2] ، [أبويعلی 394] ، [ابن حبان 4699] ، [موارد الظمآن 2220] ، [الحميدي 49]
اس حدیث کی سند عاصم بن بہدلہ کی وجہ سے حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4654] ، [أحمد 295/2] ، [أبويعلی 394] ، [ابن حبان 4699] ، [موارد الظمآن 2220] ، [الحميدي 49]
وضاحت: (تشریح حدیث 2795)
یعنی اگر ان سے گناہ بھی سرزد ہوئے تو بخش دیئے جائیں گے، کیونکہ اسلام اور کفر کے درمیان یہ پہلی معرکہ آرائی تھی جس کو یوم الفرقان بھی کہا گیا ہے، حق و باطل اس میں واضح ہو گئے تھے، اس لئے اس میں شرکت کرنے والے صحابہ کی بڑی فضیلت ہے۔
یعنی اگر ان سے گناہ بھی سرزد ہوئے تو بخش دیئے جائیں گے، کیونکہ اسلام اور کفر کے درمیان یہ پہلی معرکہ آرائی تھی جس کو یوم الفرقان بھی کہا گیا ہے، حق و باطل اس میں واضح ہو گئے تھے، اس لئے اس میں شرکت کرنے والے صحابہ کی بڑی فضیلت ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل عاصم بن بهدلة
حدیث نمبر: 7940
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: " اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے اہل بدر کو آسمان پر سے جھانک کر دیکھا اور فرمایا تم جو بھی عمل کرتے رہو میں نے تمہیں معاف کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7940]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
ترقیم عوامۃ: 33013 ترقیم الشثری: -- 34523
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن عاصم بن ابي النجود ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع على اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح؛ أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه الدارمي (٢٧٦١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، وابن حبان (٤٧٩٨)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور ارشاد فرمایا: تم جو چاہے عمل کرو۔ تحقیق میں نے تمہاری مغفرت کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34523]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 37883 ترقیم الشثری: -- 39491
حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا عمر بن حمزة قال: اخبرني سالم قال: اخبرني ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لعمر: وما يدريك لعل الله قد اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة، أخرجه أحمد (٥٨٧٨)، وأبو يعلى (٥٥٢٢).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے کہا: تمہیں کیا خبر ہے، ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39491]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 37884 ترقیم الشثری: -- 39492
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن عاصم بن ابي النجود عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل، أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه ابن حبان (٤٧٩٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39492]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانکا اور فرمایا: تم جو چاہو عمل کرتے رہو، میں نے تم کو بخش دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11597]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه ابوداود: 4654، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7940 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7927»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 10062
10062- عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: اطلع الله على أهل بدر فقال: اعملوا ما شأتم فقد غفرت لكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4654)، وأحمد (7940)، والحاكم (4/77،78) كلهم من طريق يزيد بن هارون، أنا حماد بن سلمة، عن عاصم، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن